Mashallah
100 Followers
💐💐💐
معماران تسر مقیم کراچی
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from معماران تسر مقیم کراچی, Education Website, Karachi.
10/01/2026
جوانانِ تسر مقیم کراچی کے زیرِ اہتمام ایک فکری، علمی اور تربیتی نشست کا کامیاب انعقاد 9 جنوری 2026 کو شاہ منزل ، پنک سٹی کراچی میں کیا گیا۔ اس نشست میں ممتاز عالمِ دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابو الحسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ پروگرام میں طلباء، نوجوانوں اور علم و آگہی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد منتظمین کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اپنے تفصیلی خطاب میں حجۃ الاسلام شیخ ابو الحسن نے دنیوی اور اخروی زندگی کے جامع و متوازن تصور پر روشنی ڈالی اور واضح فرمایا کہ اسلام انسان کو نہ صرف آخرت کی کامیابی کا راستہ دکھاتا ہے بلکہ دنیاوی زندگی میں بھی نظم، اخلاق اور ذمہ داری کا شعور عطا کرتا ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور کے نوجوانوں کو محض ایک پہلو تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ دینی بصیرت اور عصری آگہی دونوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خاص طور پر دینی مدارس کے طلباء اور مروجہ و عصری علوم کے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر یہ دونوں طبقے ایک دوسرے کی فکری وسعت اور علمی تجربات سے استفادہ کریں تو معاشرے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی ممکن ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ ابو الحسن نے نوجوانوں کو خلوص، اخلاق، مقصدیت اور خود احتسابی کی تلقین کی اور فرمایا کہ علم اس وقت مؤثر بنتا ہے جب وہ عمل اور کردار کے ساتھ جُڑا ہو۔ انہوں نے تعلیم کو خدمتِ خلق، اصلاحِ معاشرہ اور قربِ الٰہی کا ذریعہ بنانے پر زور دیا۔
آخر میں منتظمین کی جانب سے حجۃ الاسلام شیخ ابو الحسن کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے اس نوعیت کی نشستوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ پروگرام دعا پر اختتام پذیر ہوا۔
Tissar valley TAjammul Xhigri
06/01/2026
جوانانِ تسر مقیم کراچی کے زیرِ اہتمام ایک بامقصد اور فکری نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ممتاز عالمِ دین *حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابو الحسن* شرکت فرمائیں گے۔
اس نشست کا مقصد نوجوانوں کو درپیش علاقائی، سماجی اور عصری مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف علمی، فکری اور دینی موضوعات پر سنجیدہ اور تعمیری گفتگو کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو براہِ راست سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لینے کا موقع بھی دیا جائے گا، تاکہ ذہنی و فکری رہنمائی حاصل کی جا سکے۔
تمام طلباء، نوجوانوں اور علم و آگہی سے دلچسپی رکھنے والے احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس فکری و تربیتی نشست میں اپنی شرکت سے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:
📅 بتاریخ: 9 جنوری 2026
⏰ بوقت: 3 بجے سہ پہر
📍 بمقام: شاہ منزل ، پنک سٹی کراچی
منجانب:
جوانانِ تسر مقیم کراچی / سید نثار حسین رضوی
22/12/2025
جوانان تسر مقیم کراچی کا حجتہ الاسلام شیخ شیر محمد مقدسی اور علامہ سکندر بہشتی کے ساتھ علمی و فکری نشست کا انعقاد۔
ماشاءاللہ ❤️
16/09/2025
جشن صادقین کی مناسبت سے کراچی میں زیر تعلیم طلاب کا ریسرچ اسکالر علامہ سکندر علی بہشتی کے ساتھ ایک علمی نشست کا اہتمام۔
08/08/2025
جوانان تسر مقیم کراچی کے وفد کا ریسرچ اسکالر مولانا سکندر بہشتی (جامعہ کراچی) اور ریسرچ اسکالر علامہ محمد حسین شاہدی (نمل یونیورسٹی) کی قیادت میں مجاہد ملت علامہ سید علی رضوی حفظہ اللہ سے ملاقات ۔ طلباء نے سید بزرگوار کی صحت یابی کے بعد طلاب تسر مقیم کراچی کے ساتھ علمی و فکری نشست کا انعقاد کرنے کا اعادہ کیا۔ خداوند سید مقاومت ِ ارض شمال کو شفا کاملہ و عاجلہ عنایت فرما۔ آمین
ایڈمنز:-
06/06/2025
حجتہ الاسلام علامہ غلام رضا زاہدی کی شہر قائد آمد پر کراچی میں زیر تعلیم تسر شگر کے طلاب نے محترم شیخ کے ساتھ جامعہ امام حسین فاؤنڈیشن کراچی میں ایک صمیمی نشست کا اہتمام کیا۔ نشست میں مختلف جامعات میں زیر تعلیم طلباء نے شرکت کی۔ طلباء کی جانب سے علاقائی حالات ، طلباء کو درپیش تعلیمی مسایل اور معاشرہ سازی سے متعلق مختلف پہلوؤں سے شیخ صاحب کو بریفننگ دی گئی ۔ طلباء کی نمایندگی کرتے ہوے سینئر احباب نے تسر شیگر میں علماء قم کی تعلیمی، تربیتی اور فکری جدوجہد کو سراہا۔ بعد ازاں حجتہ الاسلام علامہ شیخ غلام رضا زاہدی نے طلباء کو درپیش تعلیمی ایشوز ، علماء و طلباء کے درمیان روابط، تزکیہ نفس اور محبت اہلبیت سے متعلق سیر حاصل گفتگو کرتے ہوے طلباء کے قلوب و اذہان کو منور فرمایا۔
طلاب تسر مقیم کراچی
02/04/2025
جوان💝
جوان محور انقلاب ہوتے ہیں، انقلاب اسلامی کے آغاز میں ایرانی طلباء ہی تھے جنہوں نے امریکن ایمبیسی پہ قبضہ کیا۔ ایرانی طلباء اور جوان امام خمینی کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے۔
ایڈمن
02/04/2025
عید سعید الفطر کے دوسرے دن طلاب و جوانان تسر مقیم کراچی کی طرف سے ساحل سمندر (مبارک ویلیج) پر پکنک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں طلاب اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سال 2025 کے سالانہ تفریحی پروگرام کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں ۔
جاری کردہ؛-
ایڈمن
02/02/2025
آپ تمام محبان اہلبیت کو ولادتِ باسعادت امام حسین علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔
مجمع طلاب تسر مقیم کراچی
12/01/2025
( تربیتی سیشن)
سماجی خدمت کے جذبے سے سر شار طلباء اور جوانوں کے لیے آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تمام طلباء سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔
مقررہ ٹایم سے قبل گوگل میٹ کا لنک
تمام گروپس میں شیر کیا جاے گا۔
عنوان: لیڈر شپ کے رہنما اصول
سپیکر: علامہ ڈاکٹر سکندر علی بہشتی (قم)
Timing: Monday 4:00 PM
Date;-13 January 2025
آرگنائزر؛- طلاب تسر مقیم کراچی
01/12/2024
مجلس عزا
فاطمة بضعة مني فمن اغضبها اغضبني".
حدیث نبوی ص
طلاب تسر مقیم کراچی کی طرف سے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں امام بارگاہ صادقیہ لیاقت آباد کراچی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس سے شاعر اہلبیت حجتہ الاسلام علامہ شمس جعفری صاحب نے مادر حسنین سیدۃ النساء العلمین حضرت فاطمہ صدیقہ شہیدہ سلام اللہ کی فضائل بیان کرتے ہوے سامعین کے قلوب کو منور فرمایا۔ جبکہ معروف سوز خواں برادر نسیم عاصم، قمر بلتستانی اور عالمی شہرت یافتہ سوز خواں برادر جان علی شاہ کاظمی نے سوز و سلام پیش کئے۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الصِّدِّیقَۃُ الشَّھِیدَۃُ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الرَّضِیَّۃُ الْمَرْضِیَّۃُ
طلاب تسر مقیم کراچی / نسیم عاصم شگری
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi