Quran , Sunnah & Hadith - Usman Haider

Quran , Sunnah & Hadith - Usman Haider

Share

꧁𓊈𒆜🅵🅸🆁🆀🅰 🅵🆁🅴🅴 🅸🆂🅻🅰🅼𒆜𓊉꧂

07/04/2024

Thats How you should ADA zakat💕

07/04/2024

Read once💕

07/04/2024

انجنئیر محمد علی مرزا ! ایک فتنہ یا ایک مجدد ؟

براہِ مہربانی اس پوسٹ کو پڑھنے کے لئے تھوڑی دیر کے لیے کسی مسلک یا فرقے کا چشمہ( اگرہےتو) اتار کر دیکھے ۔ نہیں تو آپ کو کچھ نظر نہیں آئےگا۔جزاک اللّٰہ

یہ شخص جس کےیوٹیوب پر تقریبا 2700000(ستائیس لاکھ سبسکرائبرز ہیں) ایک 19 گریڈ کا ریٹائرڈ افسرہے جسے دینِ اسلام کی خدمت کی خاطر پاکستان کے ایک عظیم ادارے ( NESCOM ) میں اپنا جنرل مینیجر جیسا اعلیٰ عہدہ چھوڑکر قبل از وقت رٹائرہونا پڑا۔

یہ وہ شخص ہے جس نے نا کوئی فرقہ بنایا ہےاور نہ فرقے کے نام پر کوئی اپنا چندا باکس ۔ نا اس نے اپنی مسجد ہی الگ بنائی اور نا ہی فرقوں کی آڑ میں ایک مسلمان کے دل میں دوسرے مسلمان کی نفرت کی آگ بھڑکائی۔ بلکہ ہر فرقے کے مسلمان کے پیچھے نماز پڑھنے اور انہی کو چندا دینے کا درس دیتا ہے۔

اسکے علاوہ اسنے میرے اور میرے جیسے لاکھوں نوجوانوں کو جو فرقوں کی آگ میں گِھرے ہوئے تھے جو جانے یا انجانے میں اسلام کی نہیں بلکہ کسی نہ کسی فرقے کی تبلیغ و ترویج کر رہے تھے اور اصل دین سے دور تھے ہمیں دین محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اصل تصویر دکھائی اور فرقوں کی اصلیت بتائی ۔

خالص ترین توحید سکھائی ۔ نبی اکرم خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شانِ حقیقی اور آپکی محبت کے جلوے ہمارے دلوں میں بکھیرے ۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اہلبیت اور امہات المؤمنین رض ، اور اصحابِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت اور انکی شانِ حقیقی و بلند مرتبہ ہمیں بتایا۔ہمیں قرآن مجید کے ساتھ جوڑا اور اسکے معنی کو سمجھ کر ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دی ، اور احادیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کتابوں کو پڑھنے اور کمپیرٹیو سٹڈی کی طرف توجہ دلائی ۔

اس شخص نے ہمیشہ قرآن و سنت کی روشنی اور دلائل کے ساتھ بات کی۔ اور ہمیشہ آیت یا حدیث نمبر دکھا کر دلیل دی اور جب بھی ممکن ہوا اس ریفرنس یعنی کتاب اور نمبر کو سکرین پرشو بھی کروایا۔ تاکہ بعد میں اگر کوئی شخص کائونٹر ویریفائی (تصدیق ) کرنا چاے تو کر لے۔ ہمیں مولانا ابوالاعلیٰ مودودی جیسی عظیم شخصیت جنہیں انٹرنیشنل لیول پر جانا اور مانا جاتا ہے اور انکے علاوہ ڈاکٹراسراراحمد ، مولانا اسحاق ، مولانا وحید الدین خان ، ابو یحییٰ اور ان جیسی دیگر کئی اسلام کے شاہکاروں اور انکی کتابوں سے متعارف کروایا۔

اب ان سب کے بعد اگر کوئی مجھے کہے کہ انجنئیر ایک فتنہ ہے تو میں خوشی خوشی اس بات کا اعتراف کرونگا کہ کم از کم میری زات کو اس فتنہ سے بڑا فائدہ پہنچاہے۔ اسکے ساتھ میں یہ بھی ضرور کہونگا کہ ہم اس شخص کو معصوم یا فرشتہ نہیں سمجھتے اور نہ ہی یہ سمجھتے ہیں کی یہ غلطیوں یا کوتاہیوں سے پاک ہے۔ بلکہ میری اور آپ کی طرح کا ایک انسان ہے جو غلطیاں بھی کر سکتا ہے۔

پوسٹ کرنےکی ایک وجہ آج کل کے کچھ لوگ بنے جو انجنئیر محمد علی مرزا کے اوپر جھوٹے الزامات اور غلط عقائد انکی طرف منسوب کر ر ہیں۔ اور انکے اسٹوڈنٹس پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور پریشر ڈال رہے ہیں کہ وہ ان کے وڈیوز اور ان کی دعوت کو نہ پھیلائیں۔ لہٰذا میں انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بھائیوں تھوڑا حوصلہ رکھیں اور کسی کو روکیں مت بلکہ لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیں حق اور باطل خود سامنے آجائیگا۔

میرا ارادہ صرف مسلمانوں کی اصلاح کا ہے مگر پھر بھی میری کسی بات پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معزرت خواہ ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے اور حقیقی دین اسلام کو سمجھنے ،اس پر عمل کرنے اور اسکی تبلیغی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بابر علی برڑو , یعقوب محلہ ، اوستہ محمد ، بلوچستان ۔

07/04/2024

Chapter 63 : *The Virtues And Merits Of The Companions Of The Prophet*

Book *Sahih Bukhari*

Hadith No . *3671*

Baab *Nabi Saw Ke Ashaab Ki Fazeelat*

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي : أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ : قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ، قَالَ : ثُمَّ عُمَرُ وَخَشِيتُ أَنْ يَقُولَ : عُثْمَانُ ، قُلْتُ : ثُمَّ أَنْتَ ، قَالَ : مَا أَنَا إِلَّا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ

ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی، کہا ہم سے جامع بن ابی راشد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابویعلیٰ نے بیان کیا، ان سے محمد بن حنفیہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد ( علی رضی اللہ عنہ ) سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل صحابی کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ میں نے پوچھا پھر کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا، اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ مجھے اس کا اندیشہ ہوا کہ اب ( پھر میں نے پوچھا کہ اس کے بعد؟ ) کہہ دیں گے کہ عثمان رضی اللہ عنہ اس لیے میں نے خود کہا، اس کے بعد آپ ہیں؟ یہ سن کر وہ بولے کہ میں تو صرف عام مسلمانوں کی جماعت کا ایک شخص ہوں۔

07/04/2024

Book : Sahih Bukhari
Ref No : 3700
میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو زخمی ہونے سے چند دن پہلے مدینہ میں دیکھا کہ وہ حذیفہ بن یمان اور عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہما کے ساتھ کھڑے تھے اور ان سے یہ فرما رہے تھے کہ ( عراق کی اراضی کے لیے ، جس کا انتظام خلافت کی جانب سے ان کے سپرد کیا گیا تھا ) تم لوگوں نے کیا کیا ہے ؟ کیا تم لوگوں کو یہ اندیشہ تو نہیں ہے کہ تم نے زمین کا اتنا محصول لگا دیا ہے جس کی گنجائش نہ ہو ۔ ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے ان پر خراج کا اتنا ہی بار ڈالا ہے جسے ادا کرنے کی زمین میں طاقت ہے ، اس میں کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہے ۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دیکھو پھر سمجھ لو کہ تم نے ایسی جمع تو نہیں لگائی ہے جو زمین کی طاقت سے باہر ہو ۔ راوی نے بیان کیا کہ ان دونوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونے پائے گا ، اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندہ رکھا تو میں عراق کی بیوہ عورتوں کے لیے اتنا کر دوں گا کہ پھر میرے بعد کسی کی محتاج نہیں رہیں گی ۔ راوی عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ ابھی اس گفتگو پر چوتھا دن ہی آیا تھا کہ عمر رضی اللہ عنہ زخمی کر دیئے گئے ۔ عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ جس صبح کو آپ زخمی کئے گئے ، میں ( فجر کی نماز کے انتظار میں ) صف کے اندر کھڑا تھا اور میرے اور ان کے درمیان عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سوا اور کوئی نہیں تھا حضرت عمر کی عادت تھی کہ جب صف سے گزرتے تو فرماتے جاتے کہ صفیں سیدھی کر لو اور جب دیکھتے کہ صفوں میں کوئی خلل نہیں رہ گیا ہے تب آگے ( مصلی پر ) بڑھتے اور تکبیر کہتے ۔ آپ ( فجر کی نماز کی ) پہلی رکعت میں عموماً سورہ یوسف یا سورہ نحل یا اتنی ہی طویل کوئی سورت پڑھتے یہاں تک کہ لوگ جمع ہو جاتے ۔ اس دن ابھی آپ نے تکبیر ہی کہی تھی کہ میں نے سنا ، آپ فرما رہے ہیں کہ مجھے قتل کر دیا یا کتے نے کاٹ لیا ۔ ابولولو نے آپ کو زخمی کر دیا تھا ۔ اس کے بعد وہ بدبخت اپنا دو دھاری خنجر لیے دوڑنے لگا اور دائیں اور بائیں جدھر بھی پھرتا تو لوگوں کو زخمی کرتا جاتا ۔ اس طرح اس نے تیرہ آدمیوں کو زخمی کر دیا ، جن میں سات حضرات نے شہادت پائی ۔ مسلمانوں میں سے ایک صاحب ( حطان نامی ) نے یہ صورت حال دیکھی تو انہوں نے اس پر اپنی چادر ڈال دی ۔ اس بدبخت کو جب یقین ہو گیا کہ اب پکڑ لیا جائے گا تو اس نے خود اپنا بھی گلا کاٹ لیا ، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے بڑھا دیا ( عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ ) جو لوگ عمر رضی اللہ عنہ کے قریب تھے انہوں نے بھی وہ صورت حال دیکھی جو میں دیکھ رہا تھا لیکن جو لوگ مسجد کے کنارے پر تھے ( پیچھے کی صفوں میں ) تو انہیں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ، البتہ چونکہ عمر رضی اللہ عنہ کی قرأت ( نماز میں ) انہوں نے نہیں سنی تو سبحان اللہ !

Photos from Quran , Sunnah & Hadith - Usman Haider's post 07/04/2024

قرآن کی خوبصورت معلومات ❤💝
Share as SADAQA E JARIYA💞

Photos from Quran , Sunnah & Hadith - Usman Haider's post 06/04/2024

السلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ ❤💌
صبح بخیر زندگی
ﺗﮩﺠﺪ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﻮ،ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﭘﮩﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﭼﭙﮑﮯ ﭼﭙﮑﮯ ﺳﮯ ﺳﺮﮔﻮﺷﯿﺎﮞ ﮐﺮﻭ، ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ہے. ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﺮﻭ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻗﺮﯾﺐ ﺁ ﮐﺮ ﭘﮑﺎﺭ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ، کہ ہے ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﻭﺍﻻﺟسکو ﻣﯿﮟ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﻭﮞ، ہے ﮐﻮئی. ﺟﺐ ﻭﮦ ھے ﮐﻮﺋﯽ ﮐﯽﺻﺪﺍ ﻟﮕﺎﺋﮯ، ﺗﻮ ﮐﮧ ﺩﻭ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﻧﮧ، ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺁپکا ﮔﻨﺎﮨﮕﺎﺭ ﺑﻨﺪہ ﺭﻭﺯ ﺭﻭﺯ ﺁپکے ﺩﺭ پہ اپنا ﺧﺎﻟﯽ ﺩﺍﻣﻦ لانے ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﮑﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺳﻤﯿﭧ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺁﭖ ﮨﯽ ﺗﻮ ﮨﯿﮟ میرے ﺁپکے ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺅﮞ کا ﺗﻮ ﮐﺪﮬﺮ ﺟﺎﺅﮞ گا، یا رب کریم ہمیں ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﮮ، ہمیں ﺳﻤﯿﭧ ﻟﮯ، ہمارے ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﻮ، ﺩﻝ ﮐﻮ، ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﺎﻟﺺ ﮐﺮ ﺩﮮ، ہم سبکی مشکلیں آسان کردے۔یااللّٰہ ہمارے اُن گُناہوں کو معاف فرما جو ہماری دُعاؤں کو قبول نہیں ہونے دیتے۔ یارب کریم اس رمضان کی برکت سے ہمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھنا اور ہمیں اپنی رحمت سے جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
دعائوں میں یاد رکھئے گا

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Karachi