مدرسہ فیضان اُمِّ عطار

مدرسہ فیضان اُمِّ عطار مدرسہ فیضانِ اُم عطار کئی سالوں سے دین متین کی خدمت مصروف عمل ہے اس مدرسے میں بچوں اور بچیوں کو تجوید و قرات کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم فی سبیل اللہ دی جاتی ہے

12/02/2026


13/09/2024

الحمدللہ رب العالمین، اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے **مدرسہ فیضان ام عطار** میں 7 ستمبر کو یومِ تحفظ ختمِ نبوت کی مناسبت سے ایک پروقار اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں بچوں کے لیے خصوصی سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور اہم موضوعات پر اپنے علم کا مظاہرہ کیا۔

**حدیث مبارکہ**:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
*"أنا خاتم النبيين لا نبي بعدي"*
ترجمہ: "میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔"
(صحیح بخاری)

آپ بھی اس بابرکت محفل کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

مدرسہ فیضان ام عطار کو ترقی دینے میں ہمارا ساتھ دیں:
- مالی امداد فراہم کریں
- اپنے قیمتی وقت سے تعاون کریں
- مفید مشورے دیں کہ اس مسجد کو مزید خوبصورت اور بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

**آپ کے تعاون سے یہ دینی درسگاہ مزید پروان چڑھے گی۔**

*محترم والدین و معزز احباب!*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ دعوت اسلامی کے ...
01/09/2024

*محترم والدین و معزز احباب!*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔
آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ دعوت اسلامی کے تحت ایک عظیم الشان اجتماع پاک بنام استقبال ربیع الاول یکم ستمبر بروز اتوار کورنگی تین نمبر عید گاہ گراؤنڈ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات اصلاحی بیان اور خصوصی دعا کا بھی اہتمام ہوگا ہم آپ کو اور آپ کے دوست و احباب کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دیتے ہیں کہ اس بابرکت اجتماع میں شرکت فرمائیں اور اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیں تاکہ وہ دین کی روشنی میں اپنا مستقبل سنوار سکیں۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعث عزت ہوگی اور انشاءاللہ اس اجتماع پاک سے سب کو دینی علم میں اضافہ اور روحانی سکون حاصل ہوگا۔

Address

Ali Nagar Main Road Sector 11 1/2
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسہ فیضان اُمِّ عطار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share