26/09/2026
“فیل والوں کی دنیا” کی قسط نمبر 3 بعد میں۔ :)
ابھی تو تقریباً بیس پچیس دن result آنے میں ہیں۔
اور حال یہ ہے کہ نہ پڑھائی ٹھیک طرح ہو رہی ہے۔۔۔
نہ interviews کی تیاری۔
بس یونہی اقبال کا ایک شعر یاد آ گیا،
“آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی”
اس شعر کے یقیناً بہت بڑے اور گہرے معنی ہیں۔
میرا مقصد اتنا بڑا نہیں۔ :)
میں تو صرف اپنے بھائی بہنوں، بیٹے بیٹیوں، نواسے نواسیوں کو اتنا یاد دلانا چاہتا ہوں،
جو بوئیں گے۔۔۔
وہی سامنے آئے گا۔
پھر رونا گانا مت۔ :)
اور بقول شاعر، میں زیادہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔۔۔
کہیں ہماری Generation Z کو برا نہ لگ جائے۔
ارے ایسی کی تیسی! :)
میں کسی generation کو نہیں مانتا۔
انسان، انسان ہے۔
پھر اس کی فطرت۔
اس کے حالات۔
اس کے معاملات۔
اور اس کی عادات۔
خیر۔۔۔
آج تو اردو امڈ امڈ کر آ رہی ہے۔ :)
تو میرے عزیز طلباء وطالبات،
شرافت کا تقاضا ہے کہ اب ٹھیک ٹھاک محنت کی جائے۔
Result?
جب آئے گا، تب دیکھیں گے۔
اس وقت جو ہمارے ہاتھ میں ہے، وہ کریں۔
بغیر کسی لگی لپٹی کے،
سنجیدگی سے،
systematic
طریقے سے،
اور روزانہ کے واضح کام کے ساتھ پڑھتے ہوئے اکتوبر میں داخل ہونا ہے۔
Systematic
کا مطلب پہلے بتا چکا ہوں۔
اب گوگل کر لیں پلیز۔ :)
اور ایک target رکھیں،
یکم اکتوبر کو،
تیس ستمبر تک جو کچھ پڑھ چکے ہیں،
اس کا امتحان خود سے لینا ہے۔
بلکہ میرا دل تو کہتا ہے۔۔۔
روز ایک paper دے ہی دو۔ :)
پھر معلوم ہوگا کہ “پڑھ لیا ہے” اور “paper دے سکتا ہوں” میں کتنا فرق ہے۔
اور interview والے لڑکے لڑکیاں۔۔۔
آپ بھی تیاری شروع کریں۔
CV،
communication،
tests،
interview practice۔۔۔
سب ساتھ ساتھ۔
ورنہ خواتین و حضرات سے مستورات و حضرات۔۔۔
اور پھر انکل اور آنٹی بننے میں دیر نہیں لگتی۔ :)
ویسے یہ ہر آنے والی نسل بھی عجیب ہے۔
چار پانچ سال بڑے لڑکے لڑکی کو بھی “انکل” اور “آنٹی” کہہ دیتے ہیں۔
میرا تو دل کرتا ہے جواب میں تمہیں کہوں،
کہ تم لوگ بھی ان کے والدین کو نانا نانی کہنا شروع کر دو۔ :)
توبہ توبہ!
کیسے
senior-most teacher ہیں۔۔۔
بچوں کو کیا کیا سکھا رہے ہیں۔ :)
اچھا بھئی۔
“آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں۔۔۔”
میں چپ۔
اب اگر کوئی کنویں میں بھی گر رہا ہو تو۔۔۔
بولو مت۔ :)
“محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی”
لیکن جاتے جاتے صرف ایک اور بات،
رزلٹ کا انتظار،
تیاری روکنے کی وجہ نہیں ہونا چاہیے۔
جو آج کرنا ہے،
آج ہی کریں۔
پڑھنے بیٹھیں۔
تیاری شروع کریں۔
شاباش!
اللّٰہ حافظ۔
زندگی رہی تو کل پھر
' فیل والوں کی دنیا ' سے ملاقات ہوگی۔
Instagram: .imtiazmalik
Feed -- OPTIONALITY
Reel -- whisper
Story -- Takeaway