13/02/2025
الحمدللہ!
اللہ کے فضل سے ایک ایسا معیاری ٹیوشن سینٹر قائم کرنے میں کامیابی ملی، جہاں بچے خوشگوار تعلیمی ماحول میں اپنا ہوم ورک، اسائنمنٹس، اور امتحانات کی تیاری مؤثر انداز میں کر سکتے ہیں۔
ہمارے ماہر اساتذہ بچوں کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے انہیں مکمل توجہ اور بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں، تاکہ پڑھائی بوجھ نہ بنے بلکہ ایک دلچسپ تجربہ ہو۔
یہاں بچے مختلف تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ خوشی سے آتے ہیں اور کوئی غیر حاضر نہیں ہوتا۔یہ والدین کے اعتماد اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ طلبہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
ان شاء اللہ، ہم پرعزم ہیں کہ سالانہ امتحانات میں بھی شاندار نتائج حاصل کریں گے۔
والسلام
محمد ثاقب علی
ڈائریکٹر، دی ایمبیشیس اکیڈمی