Tai's Bando Karate Center Gulshan e Askari Branch. Quaidabad Karachi

Tai's Bando Karate Center Gulshan e Askari Branch. Quaidabad Karachi

Share

Marshal Arts

17/04/2026

صوبۂ سندھ کیلئے نیشنل باکسنگ چیمپئن ٹرافی اور گولڈ میڈل جیتنے والی کیماڑی کی بہادر بیٹی عائشہ آفریدی کو سرخ سلام ✊❤️
آپ نے اپنی محنت، حوصلے اور لگن سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ جیسی بیٹیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں۔
جیت آپ کا مقدر ہے، اور آپ کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے! 🥊🇵🇰

03/06/2021

Xxjdjj

06/11/2020

Thanks for All members 1k followers

06/06/2019

Wishing you a very precious & happy Eid. May this special day bring peace, happiness and prosperity to everyone. Eid Mubarak.

25/05/2019

Respected Sir Grand Master may God bless you long life with health & happiness.

29/04/2019

_محمد اشرف طائی_

_پاکستان میں یہ کھیل 60اور 70کی دہائی میں متعارف ہوا اور اس وقت سے آج تک اس میں کئی کھلاڑیوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہےجن میں پہلا نام محمد اشرف طائی کا ہے۔ وہ برما کے ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، جس کا تعلق عرب کے قبیلہ’’ بنوطے‘‘ سے تھا اور ان کے آباء و اجداد حاتم طائی کی نسل سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کا خاندان برما سے ہجرت کرکے مشرقی پاکستان منتقل ہوگیا۔ 1970میں وہاں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعداشرف طائی مغربی پاکستان چلے آئے۔ شروع میں بے روزگاری اور کوئی شناسا نہ ہونے کی وجہ سے وہ میری ویدر ٹاور کے ایک فٹ پاتھ پر شب بسری کرتے تھے، اسی فٹ پاتھ پر ان کے ساتھ ایک باڈی بلڈر بھی رات گزارتا تھا۔ اشرف طائی نے بھی9سال کی عمر میں برمی استاد لی فوشن سے کراٹے کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور16سال کی عمر میں بلیک بیلٹ حاصل کی تھی۔ ان کے ساتھی کو جب کراٹے کے کھیل میں ان کی مہارت کا علم ہوا تو اس نے انہیں اس کھیل کو ذریعہ معاش بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اس پر عمل کرتے ہوئےکراٹے کےکھیل کو کراچی میں متعارف کراکے اپنی آمدنی کا ذریعہ بنایا اور ہل پارک میں طلباء کو مارشل آرٹ کی تربیت دینا_ _شروع کی، جس کی وجہ سے ان کی مالی اور سماجی ساکھ بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ پاکستان میں کراٹے کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی بنیاد رکھی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے اس کا الحاق کرانے میں کامیاب رہے۔ وہ کافی عرصے تک پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے، اس کے ساتھ انہوں نے کراٹے کے کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے بے شمار ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا۔انہیں 1978اور 1979میں دو مرتبہ ایفرو ایشین مارشل آرٹ چیمپئن، 9مرتبہ پاکستان میں کراٹے کے قومی چیمپئن اور 10ڈان بلیک بیلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 2000ء میں امریکا کی انٹرنیشنل گرینڈ ماسٹر کونسل نے انہیں انٹرنیشنل گرینڈ ماسٹر کے اعزاز سے نوازاجو کسی پاکستانی کا یہ پہلا اعزاز ہے۔ انہیں دو مرتبہ پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’’پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ سے نوازا گیا۔ پہلی مرتبہ انہیں 2003ء میں اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نےیہ اعزاز دیا جب کہ دوسری مرتبہ انہیں 2012ء میں صدر آصف علی زرداری نے ملک میں کراٹے کے کھیل کے لیے خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے اسی اعزاز سے نوازا۔ ان کا 1971ء میں قائم کیا ہوا طائیز بانڈو کراٹے سینٹر اب تک ہزاروں مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرچکا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ 1980ء میں ڈان ولسن سے ان کی آخری فائیٹ ٹوکیو میں منعقد ہوئی جس کے دوسرے رائونڈ میں وہ ہارگئے جس کے بعد انہوں نے اس کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لیا_

17/03/2019

Happy Birthday Little Master :* :*

14/01/2019

24/12/2018

Master Sir 👌👌

08/12/2018
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Karachi