01/05/2025
Khwaja Ameer Khan Lodhi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khwaja Ameer Khan Lodhi, Tutor/Teacher, Karachi.
01/05/2025
01/05/2025
01/05/2025
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جنہوں نے بھی حضور محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم صاحب مدظلہ العالی سجادہ نشین دربارعالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ معصومیہ وادی عزیزشریف کی بے ادبی اور دھمکی آمیز تحریر لکھی ہے ہم ان کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور تنبیہ کرتے ہیں کہ پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے اس سلسلے کی ترقی اور ترویج کے لئے کتنا کام کیا ہے کتنے مرید بنائے ہیں ارے تم مرید بنا نہیں سکے ہو تو خلافتیں کیا دو گے تم پہلے اپنے آپ کو درست کر لو اپنے اندر عاجزی لے کر آؤ برداشت لے کر آؤ ایک دوسرے کو تسلیم کرو اگر کوئی سلسلے کا کام اچھا کر رہا ہے تو جیلسی مت دکھاؤ بلکہ خوش ہونا چاہیے کہ ہمارا سلسلہ کتنا وسیع ہو رہا ہے
اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ حضور محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم صاحب مدظل عالی نے اپنے مرشد کی پیروی کرتے ہوئے سلسلے کی ترقی کے لئے دن رات محنت کی اور اپنے آرام کو بالائے طاق رکھ کر دنیا کے کونے کونے میں اللہ ھو کی صدا کو بلند کیا
آج اور کوئی ہے جس نے اتنی محنت اور لگن سے سلسلے کا کام کیا ہو تو بتائیں میں تو بچپن سے دیکھ بھی رہا ہوں اور گواہی بھی دیتا ہوں کہ الحمد للہ انہوں نے سلسلہ معصومی کو فروغ دیا اور معصومیوں کو بڑھ چڑھ کر عزت دی محبوبیوں اور عزیزیوں کی بجائے معصومیوں کو فوقیت دی لیکن کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی
خدارا ہوش کے ناخن لیں معصومی اور محبوبی کی دیوار مت کھڑی کریں حضور خواجہ خواجگان قیوم پنجم الحاج حضرت خواجہ محمد معصوم رح اس چیز کو سخت ناپسند کرتے تھے اگر کسی کو کوئی تکلیف یا مسئلہ ہو تو حضور خواجہ محمد معصوم رح کے مزار مبارک موہری شریف جا کر مراقبہ کر سکتا ہے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط جو بھی سلسلے کا کام اچھا کرتا ہے ہمارے سروں کا وہ تاج ہے سلسلہ نقشبندی مجددی کو آگے بڑھنا چاہیے اسی میں سب کی عزت ہے
آخر میں ہم حضور محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم صاحب مدظل عالی کے بے حد مشکور ہیں کہ وہ ان کم ظرف لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتے اور سلسلے کی ترقی کے لئے اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ہم سب نقشبندی مجددی نوابی معصومی عزیزی محبوبی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگر کوئی ان کے خلاف جائے گا تو ہمیں بھی اپنے خلاف پائے گا اور پھر ہمیں جواب دینا آتا ہے
اللہ پاک سے دعا ہے کہ حضور محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی صاحب نسیم مدظل عالی کو صحت کاملہ عطا فرمائے عمر خضری عطا فرمائے اور ان کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائے
آپ سب سے التماس ہے کہ حضور محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم صاحب مدظل عالی کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے میری اس تحریر کو آگے تمام دوستوں تک جو ہمارے سلسلے سے وابستہ ہیں ان تک ضرور پہنچائیں بہت بہت شکریہ
آپ سب کا خادم صوفی سکندر لودھی معصومی عزیزی محبوبی سجادہ نشین دربارعالیہ نقشبندیہ مجددیہ معصومیہ امیریہ امیر آباد شریف سرجانی ٹاؤن کراچی رابطہ نمبر 03123345756
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi