17/11/2025
ہمارے ہاں آن لائن قرآن اکیڈمی میں
الحمدللہ! ہم بچوں اور بڑوں کے لیے جدید ترین آن لائن نظام کے تحت مکمل اسلامی تعلیمات فراہم کرتے ہیں۔ ہماری اکیڈمی میں نہ صرف نماز اور اس کے فرائض و واجبات سکھائے جاتے ہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں عمل کرنے کے لیے اہم دعائیں اور مسنون اذکار بھی پڑھائے جاتے ہیں۔
اسی طرح تجوید القرآن باقاعدہ Qari حضرات کی نگرانی میں سکھائی جاتی ہے، جہاں حروف کی صحیح ادائیگی، مخارج، صفات اور تجوید کے تمام اصول بڑے آسان طریقے سے سمجھائے جاتے ہیں۔
ہماری اکیڈمی میں حفظِ قرآن کریم کے لیے مضبوط نظم و ضبط کے ساتھ ٹائم ٹیبل، سبق، سبقی اور منزل کا بہترین نظام موجود ہے جس کے ذریعے بچے اور بڑے آسانی سے قرآن مجید حفظ کر لیتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ ناظرہ قرآن انتہائی نفیس اور جدید طریقے پر پڑھایا جاتا ہے، تاکہ ہر طالب علم روانی اور خوبصورتی کے ساتھ قرآن کریم پڑھ سکے۔
مزید یہ کہ بچوں کی اسلامی تربیت، روزانہ کی دعائیں، اخلاقی درس، چھوٹے بڑے اسلامی مسائل، اور دین کی بنیادی باتیں بھی مستقل طور پر پڑھائی جاتی ہیں۔
ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر گھر میں قرآن کی روشنی پہنچے اور ہر فرد قرآن و سنت کی بنیادی تعلیمات سے بہرہ مند ہو سکے۔
20/09/2024