Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

Share

│█║▌║▌║█║ ©FUUAST OFFICIAL FACEBOOK PAGE® █║▌│▌║│█ President Pervez Musharraf was the university's first chancellor.

The Federal Urdu University of Arts, Sciences and Technology is a coeducational public university with its main campus located in Gulshan Town, Karachi, Sindh, Pakistan. It has two satellite campuses; Abdul Haq Campus at Baba-e-Urdu Road, Karachi and Islamabad Campus near Zero Point, Islamabad. Approximately 13,500 students are pursuing degrees primarily in technical fields, such as electrical en

22/06/2026

Karachi Campus Crisis at Federal Urdu University: Protest or Propaganda?

What’s really happening at Federal Urdu University’s Karachi campus? Are teachers protesting over genuine salary delays and administrative failures, or is there a propaganda campaign against the administration? In this interview, Asghar Dashti his perspective on the ongoing crisis, the concerns of faculty, and the larger questions surrounding the university’s governance.

22/06/2026
21/06/2026

پریس ریلیز
وفاقی جامعہ اردو اسلام آباد: اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی ملازمین کی نجی ہوٹل میں مشترکہ مشاورتی اجلاس، کراچی میں انجمن اساتذہ و طلبا کے مشترکہ احتجاج کی حمایت ، جامعہ کے بحران پر مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی جامعہ اردو اسلام آباد کے اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی ملازمین کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں جامعہ کو درپیش انتظامی، مالی اور تعلیمی بحران پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر جامعہ میں قانون کی بالادستی، اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وائس چانسلرضابطہ خان شینواری کے دورِ انتظام میں مبینہ طور پر خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے، اسلام آباد کیمپس کے دو اسسٹنٹ پروفیسرز کی غیر قانونی برطرفی، 40 سے زائد اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ، پنشن اور طبی سہولیات سے متعلق مسائل پیدا ہونے کے باعث جامعہ شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔

شرکاء نے مزید دعویٰ کیا کہ طلبہ کی نیڈ بیس اسکالرشپس، طلبہ تنظیموں کی علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے مختص فنڈز، اور جامعہ کے دیگر مالی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث طلبہ اور ادارے دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ دس سے زائد شعبہ جات کی بندش نے سینکڑوں طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کیا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جامعہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب سولر سسٹم مبینہ غفلت کے باعث ناکارہ ہو گیا، جس سے قومی وسائل کو بھاری نقصان پہنچا۔ انہوں نے اس معاملے سمیت تمام مالی و انتظامی امور کا آزادانہ فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ شعبۂ ماس کمیونیکیشن کے بعض اساتذہ اور طلبہ کو مبینہ طور پر وائس چانسلر کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس اور کمنٹس کرنے کا ٹاسک دیا گیا، جبکہ انکار کرنے والوں کو مختلف نوعیت کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شرکاء نے اس مبینہ عمل کو اظہارِ رائے کی آزادی، تعلیمی خودمختاری اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وفاقی جامعہ اردو اسلام آباد اور کراچی کے تمام کیمپسز کے اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی ملازمین باہمی اتحاد کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے۔ اس سلسلے میں جلد آئندہ کا لائحۂ عمل، مشترکہ اجلاسوں، پرامن احتجاجی سرگرمیوں اور قانونی اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت، صدرِ پاکستان (بطور چانسلر)، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سینیٹ و قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں، انسانی حقوق کے اداروں، میڈیا اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ وفاقی جامعہ اردو کے موجودہ بحران کا فوری نوٹس لیں، تمام مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائیں اور جامعہ کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی جدوجہد مکمل طور پر آئینی، قانونی اور پرامن ہوگی، اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک جامعہ میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور قانون کے مطابق نظام بحال نہیں ہو جاتا۔

جاری کردہ :
اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی ملازمین
وفاقی جامعہ اردو، اسلام آباد

20/06/2026

علمِ امامِ حسینؑ جامعہ کی فضا میں لہراتا ہوا، حق اور وفا کا پیغام عام کر رہا ہے۔

Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

20/06/2026

تعلیمی ادارے علم، احترام اور اخلاقی اقدار کے مراکز ہوتے ہیں۔ اساتذہ کسی بھی قوم کی فکری اور اخلاقی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی عزت اور وقار کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ہم وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری کی جانب سے میڈم ڈاکٹر رانی ارم کے ساتھ کیے گئے نامناسب رویے اور بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف ایک معزز استاد کی تضحیک ہیں بلکہ پورے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وائس چانسلر صاحب فوری طور پر میڈم ڈاکٹر رانی ارم سے عوامی طور پر معافی مانگیں اور ان کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر پورا کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ احترام، انصاف اور برابری ہی ایک مضبوط تعلیمی نظام کی بنیاد ہیں۔
ہم اساتذہ کے وقار، عزت اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا منصفانہ اور فوری حل نکالیں گے۔

Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

19/06/2026

خوشخبری وزیراعظم پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 74 اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا

19/06/2026

وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری احتجاج کے دوران ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔
اگر وائس چانسلر واقعی ایسا کوئی فیصلہ کرنے جا رہے ہیں تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے، شناخت اور تاریخی حیثیت سے متعلق فیصلے خفیہ طور پر یا متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیے بغیر قبول نہیں کیے جا سکتے۔
اساتذہ کے ساتھ ساتھ تمام طلبہ تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری اور واضح مؤقف اختیار کریں۔ اگر ہیڈ آفس کی منتقلی کی کوئی کوشش کی گئی تو طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کو متحد ہو کر اس کے خلاف احتجاج کرنا ہوگا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں بلکہ ہزاروں طلبہ، اساتذہ اور فارغ التحصیل افراد کا ادارہ ہے۔ اس کے مستقبل سے متعلق کسی بھی متنازع فیصلے کو خاموشی سے قبول نہیں کیا جائے گا
Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast


19/06/2026

وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری احتجاج کے بعد وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کے ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل
کرنے کی تیاریوں کی خبریں۔
اساتذہ شدید مزاحمت کریں گے۔

Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

18/06/2026

موجودہ جامعہ کے حالات میں کیمپس افیسر گلشن کیمپس عدنان اختر صاحب کا منافقانہ روئیہ سامنے آرہا ہے جس میں ایک طرف وہ انجمن اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور دوسری جانب اپنی کرسی کی لالچ میں وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری کی چاپلوسیاں بھی کر رہے ہیں۔ یہی عدنان اختر انجمن اساتذہ کے وفد کے ساتھ امین الحق کے پاس بھی جا رہے ہیں اور دوسری جانب وائس چانسلر کے سامنے اساتذہ کے مخالف بھی کھڑے ہو جاتے۔ دی گئ تصویر میں تو عدنان اختر نے منافقت کی ساری حدیں ہی پار کر دی اپنے بھائ کو احتجاج میں بٹھا دیا اور خود وائس چانسلر کے ساتھ گھومتے نظر آئے اللہ ایسے منافقوں سے جامعہ کو محفوظ رکھے یہی منافق اس جامعہ کی تباہ حالی کا اصل کردار بھی ہیں جن کے شواہدات سے آپکو پہلے بھی آگاہ کیا گیا ہے
Federal Urdu University of Arts, Sciences And Technology - Fuuast

18/06/2026

جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں موجود شعبه معاشیات کہ جہاں ذہنی طور پر کمزور شخص کو بطور صدر شعبہ مسلط کیا گیا ہے کہ جس نے شعبہ میں طلبہ و اساتذہ میں خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا ہے طلبہ و طالبات شدید زہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔ جس میں طالبات کی تصاویر کو بلا اجازت گروپوں میں شئیر کرنا شامل ہے ۔ بلا جواز طلبہ و طالبات کو امتحانات میں فیل بھی کر دیا جاتا ہے ۔ مزید یہ کہ دوران بائیکاٹ طلبہ و طالبات کو اک عجیب سی کیفیت سے گزارنا ان کو زہنی کشمش میں رکھنا کہ اپنے وسائل خرچ کرکے جامعہ پہنچنے والے طلبہ کو امتحانات ہونے اور نہ ہونے کی کیفیت میں الجھا کر رکھنا اور فیل کرنے کی دھمکیاں دینا شامل ہے اب طلبہ و طالبات کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ جس پر ہم طلبہ ذہنی آزادی چاہتے ہیں ۔ اور اب مزید اس زہنی اذیت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Main Gulshan Campus: BSC Block, Block 9, University Road, Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 05:00 - 02:00
Friday 05:00 - 01:00