Tajweed ul QURAN Guidance

Tajweed ul QURAN Guidance Our page is dedicated to teaching Tajweed, the proper way to recite the Quran. Join us to learn the rules and improve your recitation!
(1)

29/09/2026

ويُجري المتعلّمَ مجرى ولدِه في الشفقةِ عليه.
”استاد اپنے شاگرد کے ساتھ ایسی شفقت کرے، جیسے اپنی اولاد کے ساتھ کرتا ہے۔ “
— امام نوویؒ

آن لائن قرآن کلاسز 📖🤍




📚 Tajweed for Beginners - 21 حروفِ مقطعات:مقطعات کا مطلب ہے الگ الگ پڑھے جانے والے۔ حروفِ مقطعات وہ خاص حروف ہیں جو قرآن...
28/09/2026

📚 Tajweed for Beginners - 21

حروفِ مقطعات:

مقطعات کا مطلب ہے الگ الگ پڑھے جانے والے۔ حروفِ مقطعات وہ خاص حروف ہیں جو قرآنِ پاک کی بعض سورتوں کے شروع میں آتے ہیں۔ اگرچہ یہ لکھنے میں ایک ساتھ ہوتے ہیں، لیکن انہیں الگ الگ حروف کے نام سے پڑھا جاتا ہے، جیسے الم کو الف، لام، میم پڑھیں گے۔ یہ 29 سورتوں کے شروع میں آئے ہیں، ان میں 14 مختلف عربی حروف استعمال ہوئے ہیں اور یہ 14 مختلف ترکیبوں میں آتے ہیں۔ حروفِ مقطعات میں تجوید کے مختلف قواعد آتے ہیں، جنہیں صحیح طور پر سمجھنے کے لیے پہلے ہر حرف کے نام کی ہجائی شکل کو سمجھنا ضروری ہے۔

1. الٓمّٓ
الف • لام • میم
الف: اس میں مد نہیں کیا جائے گا۔
لام: مد کے بعد تشدید ہے، اس لیے مد لازم حرفی مثقل ہے اور اسے 6 حرکات پڑھا جائے گا۔
میم: مد کے بعد سکون ہے، اس لیے مد لازم حرفی مخفف ہے اور اسے 6 حرکات پڑھا جائے گا۔
2. الٓمّٓصٓ
الف • لام • میم • صاد
الف: اس میں مد نہیں۔
لام: مد لازم حرفی مثقل، 6 حرکات۔
میم: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
صاد: مد کے بعد سکون ہے، اس لیے مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
3. الٓرٰ
الف • لام • را
الف: اس میں مد نہیں۔
لام: مد کے بعد سکون ہے، اس لیے مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
را: اس میں مد 2 حرکات ہے۔
4. كٓهٰيٰعٓصٓ
کاف • ہا • یا • عین • صاد
کاف: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
ھا: مد 2 حرکات۔
یا: مد 2 حرکات۔
عین: مد 4 یا 6 حرکات؛ اس کے آخر میں نونِ ساکن ہے اور اس کے بعد صاد ہے، اس لیے اخفاءِ حقیقی ہوگا۔
صاد: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
5. الٓمّٓرٰ
الف • لام • میم • را
الف: اس میں مد نہیں۔
لام: مد لازم حرفی مثقل، 6 حرکات۔
میم: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
را: مد 2 حرکات۔
6. طٰسٓمّٓ
طا • سین • میم
طا: مد 2 حرکات۔
سین: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات؛ اس کے آخر میں نونِ ساکن ہے اور اس کے بعد میم ہے، اس لیے ادغام ناقص مع الغنہ ہوگا۔
میم: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
7. حٰمٓ عٓسٓقٓ
حا • میم • عین • سین • قاف
حا: مد 2 حرکات۔
میم: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
عین: مد 4 یا 6 حرکات؛ اس کے آخر میں نونِ ساکن ہے اور اس کے بعد سین ہے، اس لیے اخفاءِ حقیقی ہوگا۔
سین: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات؛ اس کے آخر میں نونِ ساکن ہے اور اس کے بعد قاف ہے، اس لیے اخفاءِ حقیقی ہوگا۔
قاف: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
8. حٰمٓ
حا • میم
حا: مد 2 حرکات۔
میم: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
9. طٰهٰ
طا • ھا
طا: مد 2 حرکات۔
ھا: مد 2 حرکات۔
10. طٰسٓ
طا • سین
طا: مد 2 حرکات۔
سین: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
11. يٰسٓ
یا • سین
یا: مد 2 حرکات۔
سین: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
12. صٓ
صاد
صاد: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
13. قٓ
قاف
قاف: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔
14. نٓ
نون
نون: مد لازم حرفی مخفف، 6 حرکات۔

✨ Make sure you have completed all your previous notes...



27/09/2026

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!

📖 Tajweed for Beginners
_A Beginner's Guide Series by_
Tajweed ul QURAN Guidance

📚 Lesson 20

"Huroof-e-Muqattiat"


📌 After reading and listening to the lesson, kindly mark your attendance through a reaction. ♥️

27/09/2026

اور اس محبت کا کوئی زوال نہیں۔۔۔

اللهم اني اسالك حبك يا ربي...


Friday Reminder 🎗️
25/09/2026

Friday Reminder 🎗️

اللھم صل وسلم على نبينا محمد
18/09/2026

اللھم صل وسلم على نبينا محمد


📚 Tajweed for Beginners - 20 مدات (Maddāt):3.مد لازم کلمی مثقل:جب کسی لفظ میں حرفِ مد (ا، و، ی) کے بعد مشدد حرف (ّ) آئے ...
14/09/2026

📚 Tajweed for Beginners - 20

مدات (Maddāt):

3.مد لازم کلمی مثقل:
جب کسی لفظ میں حرفِ مد (ا، و، ی) کے بعد مشدد حرف (ّ) آئے تو اسے مد لازم کلمی مثقل کہتے ہیں۔ اسے 6 حرکات کے برابر لمبا پڑھا جاتا ہے۔ مثالیں: الضَّآلِّينَ، الحَآقَّةُ، الصَّآخَّةُ۔

4. مد لازم کلمی مخفف:
جب کسی لفظ میں حرفِ مد (ا، و، ی) کے بعد ساکن حرف (ْ) آئے تو اسے مد لازم کلمی مخفف کہتے ہیں۔ اسے بھی 6 حرکات کے برابر لمبا پڑھا جاتا ہے۔ اس کی مثال ءَآلْـَٰٔنَ ہے۔ قرآنِ پاک میں مد لازم کلمی مخفف صرف اسی لفظ میں پایا جاتا ہے۔

✨ Make sure you have completed all your previous notes...



13/09/2026

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!

📖 Tajweed for Beginners
_A Beginner's Guide Series by_
Tajweed ul QURAN Guidance

📚 Lesson 20

"Maddat"


📌 After reading and listening to the lesson, kindly mark your attendance through a reaction. ♥️

✦ʜᴀᴅɪᴛʜ ʀᴇᴍɪɴᴅᴇʀ✦ ❁ Angels Welcome Those Who Come Early ❁Abu Hurairah (RA) reported that the Messenger of Allah (ﷺ) said...
11/09/2026

✦ʜᴀᴅɪᴛʜ ʀᴇᴍɪɴᴅᴇʀ✦

❁ Angels Welcome Those Who Come Early ❁

Abu Hurairah (RA) reported that the Messenger of Allah (ﷺ) said:

“When Friday comes, the angels stand at every door of the mosque and record the people according to the order of their arrival—the one who comes first, then the one who comes after him, and so on.
Then, when the Imam sits on the pulpit (for the sermon), the angels close their records and listen to the remembrance.”

📕 Sahih al-Bukhari / Book بدء الخلق / Hadith: 3211

جـــــزَاڪــــم اللّٰہ خَـــــــــيْراً







📚 Tajweed for Beginners - 19 مدات (Maddāt):مد کا مطلب ہے آواز کو کھینچنا یا لمبا کرنا۔ تجوید میں جب حرفِ مد (ا، و، ی) کے...
10/09/2026

📚 Tajweed for Beginners - 19

مدات (Maddāt):

مد کا مطلب ہے آواز کو کھینچنا یا لمبا کرنا۔ تجوید میں جب حرفِ مد (ا، و، ی) کے بعد خاص صورت میں ہمزہ (ء) یا سکون (ْ) آئے تو آواز کو عام مد سے زیادہ کھینچا جاتا ہے۔ مد کی مقدار اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ مد کی کون سی قسم ہے اور اس کے بعد ء یا سکون کس صورت میں آیا ہے۔

مدات کی اقسام:

مدات کی چار اقسام ہیں:
1. مد واجب متصل
2. مد جائز منفصل
3. مد لازم کلمی مثقل
4. مد لازم کلمی مخفف۔
ہر قسم کا اپنا مخصوص طریقہ اور مقدارِ مد ہے۔

1. مد واجب متصل:
جب حرفِ مد کے بعد اسی لفظ میں ہمزہ (ء) آئے تو اسے مد واجب متصل کہتے ہیں۔ اس میں حرفِ مد اور ہمزہ ایک ہی لفظ میں ہوتے ہیں اور آواز کو 4 حرکات کے برابر کھینچ کر پڑھا جاتا ہے۔ مثالیں: جَآءَ، السَّمَآءِ۔

2. مد جائز منفصل:
جب ایک لفظ کے آخر میں حرفِ مد ہو اور اگلے لفظ کے شروع میں ہمزہ (ء) آئے تو اسے مد جائز منفصل کہتے ہیں۔ اس میں حرفِ مد اور ہمزہ دو الگ الگ الفاظ میں ہوتے ہیں اور آواز کو 4 حرکات کے برابر کھینچ کر پڑھا جاتا ہے۔ مثالیں: مَآ أَصَابَ، إِنَّآ أَعْطَيْنَاكَ۔

✨ Make sure you have completed all your previous notes...



Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajweed ul QURAN Guidance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share