19/09/2018
Hum Hai Ali a.s Walay
Kia jurum Muhammad saw ke nawasay ka tha? Kia jurm peghambar (a.s) k nawasay ne kia hai? Batlao to kia Aale Muhammad (saww) ki khata hai? Ye kaise Musalman hain?
Ye kaisi he ummat? Sajday m namazi ka gala kat dia hai..!!!
19/09/2018
🔥ابن ملجم ملعون کا درد ناک عذاب دیکھ کر عیسائی عابد کا مسلمان ہونا🔥
🍁 قاتل امیر المومنین علی علیہ السلام ابن ملجم مرادی کی سیاہ موت
کے بعد خداوند عالم کی جانب سے اس پر ایک عذاب پرندے کے ذریعہ
نازل ہوا...
♦شیخ راوندی نے اسناد کے ساتھ حسن بن محمد المعروف بہ ابن رفا
سے روایت کی ہے
🐠 کہ ایک دن مسجد الحرام میں دیکھا کہ مقام حضرت ابراہیم کے قریب
لوگ اکٹھا ہیں ان کے درمیان ایک شخص بیٹھا ہے میں نے لوگوں سے
پوچھا کہ یہ شخص کون ہے...؟
🔹 ان لوگوں نے بتلایا کہ ایک راہب (عیسائی عابد) ہے جو مسلمان ہوگیا
ہے اور عجیب و غریب ، حیرت انگیز باتیں کر رہا ہے
🌻 راوی کہتا ہے...!!
جب میں اس شخص کے قریب گیا تو دیکھا کہ ایک عظیم ا لجثہ بوڑھا
مرد ریشمی ردا اوڑہے مقام حضرت ابراہیم کے پاس بیٹھا ہے میں نے سنا
کہ وہ کہ رہا ہے...
🐠 میں صومعہ (گرجا) میں راہبوں کا سردار ہوں ایک دن گدھ کی طرح ایک
پرندے کو دیکھا...
🔸کہ اپنے نرخرے سے ایک آدمی کے بدن کا ایک حصہ اگل دیا...
🔸پھر دوسری مرتبہ ایک اور حصہ منہ سے باہر کر دیا...
🔸تیسری اور چوتھی مرتبہ بھی ایسا ہی کیا...
🔸یہاں تک کہ ایک مکمل انسان ہوگیا...
🐠 دوسرے دن بھی اسی طرح دیکھ کر میں حیرت زدہ ہوگیا...
عبادت خانہ سے باہر آکر اس شخص سے پوچھا تم کون ہو...؟
🔹اس نے جواب نہیں دیا تو میں نے کہا تمہیں اس ذات کی قسم دیتا ہوں
جس نے تم کو پیدا کیا بتاؤ تم کون ہو...؟
🔷 اس نے کہا میں ابن ملجم ہوں....
🐠 پھر میں نے اس سے دوسرا سوال کیا...
کہ تم نے کون سا ایسا گناہ کیا ہے جس کی سزا مستقل اس طرح دی
جا رہی ہے...؟
🔶 یعنی ایک ایک کر کے تمہارے جسم کے چار حصے پرندہ اگلتا ہے پھر
ایک ایک کر کے نگل جاتا ہے؟
🐠 اس نے کہا میں علی ابن ابی طالب کا قاتل ہوں...
🔶 اسی وجہ سے خدا وند نے اس پرندہ کو مقرر کیا ہے تاکہ ہر روز اس
طرح مجھے تکلیف و سزائے گناہ دے تم ہر روز اسی طرح دیکھ بھی
رہے ہو...
🌻 راہب کہتا ہے میں بات کر ہی رہا تھا کہ اچانک وہی پرندہ آیا اور اس
کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنا لقمہ بنا لیا جب جسم کے تمام حصوں
کو نگل گیا...تو اڑ گیا...
🐠 پھر میں گدھ کی طرح اس پرندے کے آنے کا انتظار کرنے لگا
اچانک پرندہ آیا اور ایک ایک کر کے اگلنا شروع کیا جب چوتھا حصہ
بھی منہ سے باہر کردیا اور یہ مکمل انسان ہوگیا تو اس سے پوچھا...
🌻 علی ابن ابی طالب کون ہیں...؟
🐠 جواب دیا رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ کے
چچا زاد بھائی اور ان کے وصی و جانشین ہیں...
🐠 راہب کہتا ہے یہ منظر دیکھ اور سن کر میں مسلمان ہوگیا اور حج و
رسولؐ خدا کی زیارت کے ارادے سے یہاں آیا ہوں...
👈 حوالہ: مدینة المعاجز ج 2 ص 164
مولف محدث جلیل عالم نبیل سید ہاشم بحرانی
ناشر مؤسسه النعمان بيروت
فضائل الخمسة من الصحاح السنة ج2 ص 87
مولف علامہ سید مرتضی حسینی فیروز آبادی
ناشر مؤسسه الاعلمی بیروت
غمخوار در سیدہ صلواته 🙏
اَللَّھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ اَمِیٰرِالْمُوْمِنِیْن،َ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ قَتَلَكَ وَ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ خَالَفَكَ وَ لَعَنَ اللَّهُ مَنِ افْتَرَى عَلَيْكَ وَ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ظَلَمَكَ وَ غَصَبَكَ وَ غَصَبَ حَقَّكَ یا امیر المؤمنین.
علیؑ کی تو خاموشی اسلام پر احسان کر گئی
-
ورنہ کفن کم پڑ جاتے جو علیؑ جلال میں آ جاتے ..
بزرگان دین کہتے ہیں کہ اگر املی کا نام لینے سے منہ میں پانی آجاتا ہے تو خدا کا نام لینے سے وجود پر کوئی اثر بھی مرتب نہیں ہوگا . ایک نامی گرامی بادشاہ کی چہیتی بیٹی بیمار پڑی. اس عہد کےبڑے اطبا سےاور صادق حکیموں سے اسکا علاج کروایا لیکن مرض بگڑتا گیا.
آخرمیں وہاں کے سیانےکو بلا کر مریضہ کو دکھایا گیا.اس نے مریضہ کے سرہانے بیٹھ کر الله ھو کا ورد شروع کر دیا.
طبیب اور حکیم اس کے اس فعل کو دیکھ کر ہنسے اور کہا کہ محض الفاظ جسم پر کس طرح اثر انداز ہوں گے!تعجب !! اس صوفی نے چلا کر کہا"خاموش!تم سب لوگ گدھے ہو اور احمقوں کی سی بات کرتے ہو.اسکا علاج ذکر ہی سے ہوگا " اپنے لئے گدھے اور احمق کے الفاظ سن کر انکا چہرہ سرخ ہوگیا. اور ان کے جسموں کے اندر خون کا فشار بڑھ گیا اور انہوں نےصوفی کے خلاف مکےتان لئے.
صوفی نے کہا "اگر گدھےکے لفظ نےتم کو چراغ پا کر دیا ہے اور تم سب کا بلڈ پریشرایک دم ہائی ہوگیا ہے.اور تم نے میرے خلاف مکے تان لئے ہیں اور تم ایک عمل میں داخل ہو گئے تو ذکر الله اس بیمار بچی کے وجود پر کوئی اثر نہیں کرے گا؟ " ان سب حکیموں نے اپنا سر تسلیم خم کر دیا
اشفاق احمد - بابا صاحب ،صفحہ -438-
02/06/2018
مولا علی ع کا لقب ہے وجھہُ اللّٰہ (اللّٰہ کا چہرہ)
قرآن مجید میں ارشاد قدرت ہے ......
کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَاٰنْ وَیَبْقَیٰ وَجْھہُ رَبِّکَ زِولْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ.
(سورۃ رحمٰن :آیۃ;26,27)
ہر چیز فنا ہوجائے گی سوائے اسکے جلالت وکرامت والے چھرے کے.
مولا علی ع کا لقب ہے حبل اللّٰہ (اللّٰہ ج کی رسی).
قرآن مجید میں قول اللّٰہ جل شانہُ ہے کہ....
وَاعْتَصِمُوْ بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمَیْعاً وَلَا تَفَرَّقُوْ.
اللّٰہ ج کی رسی کو مضبوطی سےتھام لو اور تفرقوں میں مت پڑجاؤ.
علی ع کا لقب ہے نوراللّٰہ (اللّه کا نور )
قرآن مجید میں ارشادِباری تعالٰی ہےکہ.....
یُریْدُونَ لِیُطْفِئُوْ نُوْرَاللّٰہِ بِاَفْوَاھِھِمْ وَاللّٰہُ مُتِّمُ نُورِہی وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُونْ.
(سورۃصف :آیۃ 8)
ترجمہ # یہ چاہتے ہیں کہ اللّٰہ ج کےنور کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھادیں جبکہ اللّٰہ اپنے نور کو کامل کرنا چاہتا ہے چاہے کافروں کو برا ہی لگے.
*اھلبیت سے بغض کفر کی موت کا باعث ھے،*
*اہل بیت سے محبت نبی کریم سے محبت ھے*
*اہل بیت کو عزت وتوقیر، تقدس وحرمت سب کچھ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے ملا ھے اسلئے آقائے دوجہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:*
*أَحِبُّونِي بِحُبِّ اﷲِ وَأَحِبُّوا أَهْلَ بَيْتِي بِحُبِّي*.
*’’مجھ سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرو اور میرے اہل بیت سے میرے سبب سے محبت کرو۔‘‘*
ترمذي، السنن، 5: 664، رقم: 3789، بيروت، لبنان: احياء التراث
العربي
*اسی طرح حسنین کریمنین علیہما السلام کی اپنے ساتھ نسبت وتعلق اجاگر کرتے ھوئے ارشاد فرمایا:*
*عن سلمان رضی الله عنه قال سمعت رسول اﷲ صلیٰ الله عليه وآله وسلم يقول الحسن والحسين ابناي من أحبهما أحبني ومن أحبني أحبه اﷲ ومن أحبه اﷲ أدخله الجنة ومن أبغضهما أبغضني ومن أبغضني أبغضه اﷲ ومن أبغضه اﷲ أدخله النّار.*
*’’حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حسن اور حسین علیہما السلام میرے بیٹے ہیں۔* *جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی اور جس نے اللہ سے محبت کی اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا* *اور جس نے حسن وحسین علیہما السلام سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے اللہ سے بغض رکھا اللہ اسے دوزخ میں داخل کرے گا۔‘‘*
حاکم، المستدرک علی الصحيحين، 3: 181، رقم: 4776، بيروت، لبنان: دارالکتب العلمية
*یہ بات قابل توجہ ھے کہ محبت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ تصور جو آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات ظاہری میں تھا وہ بعد ازوصال بھی ہمیشہ سے اسی طرح قائم ودائم ھے،*
*اور یوں ھی بغض وعداوت اور دشمنی وعناد رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روش بھی قائم ھے۔*
التماس دعا
*سید انیس نقوی*
*ایڈمن*
*ہادی ہدایت گروپ*
کیسا قیدی ہے یہ زنجیر ہلاتا کیوں ہے
سرجھکائے ہوئے رہتا ہے یہ روتا کیوں ہے
سربریدہ کوئ لاشہ ہے کسی صحرا میں
سر کوئ نیزے پہ رکھا ہے تو رکھا کیوں ہے
کیسے باغی ہیں جنہیں دیکھ کے رونا آئے
ان کی آنکھوں سے رواں خون کا دریا کیوں ہے
کون مخدومہ ہے ناقے پہ بندھی گریہ کناں
اپنے بالوں سے یہ چہرے کو چھپایا کیوں ہے
کوئ حسرت زدہ بچی سے یہ پوچھے جاکر
رنگ رخسار کا نیلا ہے تو نیلا کیوں ہے
ہائے یہ کس نے جلایا ترا کرتا بی بی
کان زخمی ہیں بہت خون ٹپکتا کیوں ہے
عید کا دن ہے کہ تہوار نیا ہے کوئ
شہر میں آئینہ بندی ہے تماشا کیوں ہے
کوئ پتھر تو کوئ آگ لیے ہے ظالم
کچھ سجھائ نہیں دیتا ہے کہ ایسا کیوں ہے
نوکِ نیزہ پہ جو رہتا ہی نہیں ہے اک پل
سر وہ عباس کا نیزے سے اترتا کیوں ہے
ہچکیاں لے کے جو الشام کہا اور روئے
درد منہال نے سجاد کا پوچھا کیوں ہے
کیسے دربار کی روداد لکھوں میں ثروت
کیسے پوچھوں میں قلم سے کہ لرزتا کیوں ہے
ڈاکٹر ثروت رضوی
❤ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.❤
صبح بخیر. ❤👍😊
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
َّ الله رب العزت کا شکر ادا کرنے والا کبھی کسی کا محتاج نہیں رہتا. دعا ہے اللہ رب العزت ھم سب کو اپنا شکرگزار اور اطاعت گزار بندہ بنانے.
♥جمعہ مبارک ♥
آمین یارب العالمین ۔👍❤😊
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi
ISLAM