25/12/2025
قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کے عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک تھے، جن کی بصیرت، دیانت اور بے مثال جدوجہد کی بدولت ہمیں ایک آزاد مملکت پاکستان نصیب ہوئی۔
آج ہم جس آزادی، خودمختاری اور شناخت پر فخر کرتے ہیں، وہ قائدِ اعظمؒ کی انتھک محنت، قربانیوں اور اصولی سیاست کا ثمر ہے۔
قائدِ اعظمؒ نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ، انصاف کی بالادستی اور ایک مضبوط، خوددار ریاست کے قیام کے لیے وقف کر دی۔ وہ اصولوں کے پکے، کردار کے سچے اور عزم کے فولادی انسان تھے، جن کی قیادت آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
آئیے! اس عظیم دن پر ہم سب یہ عہد کریں کہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی تعلیمی، سماجی اور اخلاقی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور قائدِ اعظمؒ کے سنہرے اصول
“ایمان، اتحاد، تنظیم”
کو محض نعرہ نہیں بلکہ اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے عزیز وطن پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے اور ہمیں ملک و قوم کی خدمت کی توفیق دے۔
آمین
پاکستان زندہ باد