دارالافتاء جامعہ دارالعلم

دارالافتاء جامعہ دارالعلم

Share

دارالافتاء جامعہ دارالعلم

14/04/2025

داخلے جاری ہیں

10/04/2025

داخلے جاری ہیں
اورنگی ٹاؤن کا تعلیمی و تربیتی لحاظ سے معیاری ادارہ

Photos from ‎دارالافتاء جامعہ دارالعلم‎'s post 15/06/2024

قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا
قربانی کا جانور ذبح کرنے کا مسنون طریقہ
کونسے جانوروں کی قربانی کی جاسکتی ہے ۔

Photos from ‎دارالافتاء جامعہ دارالعلم‎'s post 13/06/2024

قربانی کس پر واجب ہے ؟
قربانی کن دنوں میں کی جا سکتی ہے ؟
قربانی کا جانور کیا عید کی نماز سے پھلے ذبح کر سکتے ہیں ؟
مسافر پر قربانی کا حکم ؟

30/12/2023

کفار کے ساتھ تعلقات کس حد تک رکھنا جائز ہیں

28/12/2023
28/12/2023

نکاح شغار کا حکم
قنوت نازلہ میں ہاتھ باندھنے کا حکم
جنازے کے بعد دعا کا حکم
وقت سے پھلے آذان دینے کا حکم

28/12/2023
21/07/2023

السلام علیکم و رحمۃ اللہ علیہ و برکاتہ مفتی صاحب
پوچھنا یہ تھا کہ بیوٹی پالر کی کمائی کا کیا حکم ہے اور بیوٹی پالر سے تیار ھونا کیسا ہے؟
جواب : وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شریعت مطہرہ نے خواتین کو بناؤ سنگھار کی ایک حد تک اجازت دی ہے ، مثلا خواتین کو حکم ہے کہ اپنے ہاتھوں پر مہندی لگایا کریں ، بالوں کو کنگی کریں ،تیل لگائیں ،نیز شادی شدہ خواتین کو اپنے شوہروں کو خوش کرنے کی نیت سے زیب وزینت اختیا ر کرنے کی ترغیب بھی دی ہے۔

خواتین کے لئے زیب وزینت کا اصل طریقہ یہ ہےکہ ہر خاتون اپنے گھر کے اندراس کا انتظام کریں کہ خاتون خوداپنے ہاتھوں پرمہندی لگالے،چہرے کا داغ دھبہ ختم کرنے کے لئے پاوڈر یاکریم وغیرہ کوئی پاک چیز استعمال کرلے،اسی طرح گھر کی خواتین آپس میں ملکر ایک دوسرے کو مہندی لگالیں ،بالوں میں کنگی کرلیں ، یا شادی کے خاص موقع پر کسی باپردہ خاتون کو جواس کام میں ماہر ہو گھر بلاکر اس سے جائز حدود میں رہ کر بناؤ سنگھار کروایا جائے ،یہ ساری صورتیں شرعا جائز ہیں ۔ اور جائز کام کی اجرت لینا دینا بھی جائز ہے ۔

لیکن کسی خاتون کا بناؤ سنگھار میں اس قدرغلو کرنا کہ بناؤ سنگھار کی وجہ سے وہ کا فر فاسق اوربے دین عورتوں کے مشابہ ہوجائے ،مثلا زیب وزینت کے نام پر بھوئیں کٹوانا ،چننا، یاسر کے بالوں کو کٹواکر چھوٹے کروانا،یا کوئی ایسی کریم استعمال کرناجس کی تہ جمتی ہو جو وضوء غسل کی صحت سے مانع ہو ، بناؤ سنگھار کے نام پر ایسے کام گھر میں خود کرنا بھی جائز نہیں اور کسی بے دین خاتون سے کروانا بھی جائز نہیں ،اوراس پر اجرت کا لین دین بھی جائز نہیں ۔

نیز کسی خاتون کا ایسے بیوٹی پالر جانا بھی جائز نہیں جو گھر سے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے آنے جانے میں فتنے میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو،یا وہاں مرداور خواتین کا اختلاط ہو، یا سینٹر میں کام کرنے والی خواتین بے دین ہوں یا مرد ہوں ۔

خلاصہ یہ ہے کہ خواتین کے لئے جائز حدود میں رہ کر خود زیب وزینت حاصل کرنا جائزہے خصوصا اگر شوہر کو خوش کرنے کی نیت سے ہوتواجر وثواب کا باعث ہے ،لیکن آج کے دور میں بیوٹی پارلر کے نام سےجو سینٹرزبنےہوئےہیں ان میں عموما خلاف شرع امور کا ارتکاب پایا جاتا ہے ، اس لئے دیندار خواتین کو بیوٹی پالر میں جانے سے اجتناب کرنا چاہئے ۔

حوالہ جات
مشكاة المصابيح للتبريزي (2/ 505)

قال النبي صلى الله عليه و سلم : " لعن الله المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال " . رواه البخاري

مشكاة المصابيح للتبريزي (2/ 505)

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة "

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 373)

«لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والواشرة والمستوشرة والنامصة والمتنمصة» النامصة التي تنتف الشعر من الوجه والمتنمصة التي يفعل بها ذلك

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 373)

والواشمة: التي تشم في الوجه والذراع، وهو أن تغرز الجلد بإبرة ثم يحشى بكحل أو نيل فيزرق والمستوشمة: التي يفعل بها ذلك بطلبها والواشرة: التي تفلج أسنانها أي تحددها وترقق أطرافها تفعله العجوز تتشبه بالشواب والمستوشرة: التي يفعل بها بأمرها اهـ اختيار، ومثله في نهاية ابن الأثير وزاد أنه روي عن عائشة - رضي الله تعالى عنها - أنها قالت: ليس الواصلة بالتي تعنون. ولا بأس أن تعرى المرأة عن الشعر، فتصل قرنا من قرونها بصوف أسود وإنما الواصلة التي تكون بغيا في شبيهتها فإذا أسنت وصلتها بالقيادة والواشرة كأنه من وشرت الخشبة بالميشار غير مهموز اهـ

قوله والنامصة إلخ) ذكره في الاختيار أيضا وفي المغرب.

النمص: نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه، ففي تحريم إزالته بعد، لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء. وفي تبيين المحارم إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب اهـ، وفي التتارخانية عن المضمرات: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث اهـ ومثله في المجتبى تأمل

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Dar Ul Ifta Jamia Daar-ul-Ilm, Jama Masjid Khatam Un Nabiyeen Raja Tanveer Colony, Sector 11 1/2, Orangi Town
Karachi