Faiz Ul Quran

Faiz Ul Quran

Share

Share a Islamic Information and Quran Made Easy to Learn

07/02/2023

کیا نہیں اور غزنوی ؒ کارگہِ حیات میں
بیٹھے ہیں کب سے منتظر اہلِ حرم کے سومنات
قافلۂ حجاز میں ایک حُسینؓ بھی نہیں
گرچہ ہے تاب دار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات
اقبال ؒ

06/02/2023
03/02/2023

*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.*
*آزمائش تو ان ہی کیلئے ہوتی ہیں*
*جنہیں اللّٰـــہ چاہتا ہے*
*اور صبر وہی کرتے ہیں*
*جو اللّٰـــہ کو چاہتے ہیں • • !!!*
*اے پاک پروردگار*
*همیں أرض و سماء کی تمام آفات سے محفوظ رکھ.*
*همیں ہمیشہ بہتر اور صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرما.*
*ماضی میں کی گئی ہر نادانی اور خطا کو معاف فرما.*
*ہم پر ہدایت کے دروازے کھول دے.*
*ھماری دعائیں قبول فرما.*
*آمِيْن ثُمَّ آمين يَارَبَّ الْعَالَمِينْ*.
*صبح بخیر*.
*نماز قائم کریں.*.
*خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں.*.

02/02/2023

*‏غصے کے وقت تھوڑا رک جائیں*
*غلطی کے وقت تھوڑا جھک جائیں*
یقین مانیں زندگی آسان ہو جائے گی.
*اللہ پاک* ہمیں غصہ اور شیطان کے شرسے ہمیشہ بچائے
ہماری خطاؤں کو درگزر فرمائے

01/02/2023

‏‏ *﷽*
*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*🌸🍃🌷
کیا عجب معاملہ ھے جس جوانی کے پیچھے بڑھاپا ہو، جس صحت کے پیچھے مرض ہو، جس زندگی کے پیچھے موت ہو، جہاں بہار کے بعد خزاں ہو، اجالے کے پیچھے اندھیرا ہو، جہاں شہرت کے پیچھے گم نامی ہو، جہاں وجود کے پیچھے مٹ جانا ہو ، کوئی بتائے کیا ایسی زندگی کے لئے *آللہ رب العزت* کی ناراضگی مول لینا کم عقلی کم فہمی اور نالائقی کی انتہا نہیں ھے
دنیا کی ہر چیز نے فنا ہو جانا ہے اس کے لئے *اللہ پاک* کو ناراض کرنا بہت کم عقلی اور بد نصیبی کی بات ہے *اللہ کریم* کو راضی کر لو دنیا وآخرت کی نا ختم ہونے والی کامیابیاں نصیب ہو ں گیں۔

28/01/2023

ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛﺎﺗُﻪ

انسان کا جس طرح محبت دینے کے لیے وسیع القلب ہونا ضروری ہے اسی طرح محبت سمیٹنے کے لیے وسیع الظرف ہونا بھی ضروری ہے. بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتیں بھی دل کو بری لگ جاتی ہیں اسں وقت سارے بڑے غم بھی یاد آ جاتے ہیں کہنے والے کہتے ہیـں کہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھلا کون روتا ہے بات إحساسں کی ہوتی یے انسانوں کے احساسات کو سمجھنا ہر ایک کے بسں کی بات نہیں ہے۔ اے مالک کون و مکاں ہم تیری بارگاہ میں اپنی تمام کوتاہیوں ،لغزشوں اور گُناہوں کے ساتھ بدست دُعا ہیں
ہمیں مُعاف فرما ، ہماری دُعائیں قبُول فرما
آمین یارب العالمین

🌹 صبح بخیر زندگی🌺

27/01/2023

*الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ*

*نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے روز جزا کا مالک ہے*

*(الْفَاتِحَة، 1 : 3,2)*

26/01/2023

*اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ*

*سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo*

*(الْفَاتِحَة، 1 : 1)*

25/01/2023

*الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ*

*جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے o*

*(النَّاس ، 114 : 6 ,5)*

24/01/2023

آج کے نوجوانوں کے لیے زبردست تحریر -

والد صاحب نے فرمایا :
بیٹا .....!! کبھی کسی کی عزت سے مت کهیلنا۔
کہیں ایسا نہ ہو ۔۔۔۔۔۔
کسی کی بیٹی تمہارے احساسات کے لیے رف کاپی ہو جائے۔

ایک ﺭﻭﺯ میں نے اپنے والد کی ان تمام نصیحتوں کا
جواب طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس طرح دیا کہ :

ان باتوں کا دور گزر گیا ہے۔ بابا جان ۔۔۔۔۔ !!
آج کے دور کی لڑکیاں خود چل کر آتی ہیں۔
اور وہ تو خود ایسا چاہتی ہیں ______

میرے والد نے میری آنکهوں میں آنکهیں ڈال کر کہا :
بیٹا ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ تو بہت بہت ﺯﯾﺎﺩﻩ ہیں۔
مگر ۔۔۔۔۔
آپ ” ﯾـﻮﺳـﻒ “ بن جاؤ ۔۔۔۔۔ !!

جیسے ہی میں نے یہ جملہ سنا۔
میرے رونگھٹے کهڑے ہوگئے۔
قینچی کی طرح چلتی زبان بند ہو گئی۔
میرے پاس اب کوئی بھی جواب نہیں تها...
جو بابا جان کے سامنے پیش کر سکتا۔
ﻭﺍقعی وہ ﺣﻖ اور سچ کہہ رہے تهے۔

ہمیشہ ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ ﺯﯾﺎﺩہ ہی رہی ہیں اور ہیں ؛
مجهے چاہیئے کہ میں " ﯾـﻮﺳـﻒ " بنوں ۔۔۔۔۔
تیرے یـــــوســـــف بننے سے ، زلیخـــــا بهی
ہوش و حواس میں آ جائے گی _________

23/01/2023

*قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾*
*مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾*

*آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوںo*
*جو (سب) لوگوں کا بادشاہ ہےo*

*(النَّاس ، 114 : 2)*

22/01/2023

*لَمۡ یَلِدۡ ۬ۙ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾*
*وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾*

*3. نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا*
*اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo*
*(الْإِخْلاَص، 112)*

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Karachi