Asif Tanoli Coaching CenteR

Asif Tanoli Coaching CenteR

Share

Educational Information Provide all of them.Education for all.

22/08/2025

برف، گلابی نمک، ٹکور
اور جوڑوں کا درد کم ہو گیا ۔!

ابھی چند دن پہلے ہمارے دوست اسلم بھائی نے فون کیا۔ کہنے لگے: "جاوید بھائی، کافی دنوں سے میرے ٹخنے کے آس پاس شدید درد ہے۔ شہر کے بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھا چکا ہوں، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کئی مہنگے ٹیسٹ بھی کرا لیے، وہ بھی کلیئر ہیں۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کیا کروں؟ آپ کوئی مشورہ دیجیے۔" میں نے کہا: "اسلم بھائی، ایک نہایت سادہ، آسان اور آزمودہ طریقہ ہے، اسے آزما کر دیکھ لیجیے۔ برف کوٹ کر باریک چورا بنا لیجیے پھر اس میں دو سے تین چمچ گلابی نمک (پنک سالٹ) ملا دیں۔ ایک موٹے کپڑے کی پوٹلی بنا کر درد کے مقام پر دائیں، بائیں، اوپر، نیچے — یعنی مکمل طور پر — پندرہ منٹ تک ٹکور کریں۔ پوٹلی کو مسلسل حرکت میں رکھیں۔ دو گھنٹے بعد یہی عمل دہرائیں۔" اگلے دن اسلم بھائی کا میسج آیا، بڑے خوش ہو کر بولے: "جاوید بھائی، اللہ آپ کو جزا دے، آپ کو دل سے بے شمار دعائیں دے رہا ہوں۔ وہ درد جو ہفتوں سے مجھے بے حال کر رہا تھا، وہ ایک ہی سیشن کے بعد کم ہونے لگا، اور تین چار سیشن کے بعد تو ایسا لگتا ہے جیسے درد تھا ہی نہیں۔ مجھے تو تلاش کرنا پڑ رہا ہے کہ کہاں گیا! ان شاء اللہ میں اس ٹکور کو جاری رکھوں گا۔" تو دیکھیے، نمک اور برف کا امتزاج کس طرح معجزانہ اثر کرتا ہے۔ یہ دونوں مل کر مقامِ درد کی سوجن اور ورم کو کم کرتے ہیں۔ جب کسی عضو سے ورم کم ہوتا ہے، تو درد بھی خودبخود ختم ہونے لگتا ہے۔ یاد رکھیں، درد، دراصل ایک علامت ہوتا ہے، ایک الارم، ایک گھنٹی — جو جسم ہمیں یہ بتانے کے لیے بجاتا ہے کہ یہاں کچھ گڑبڑ ہے، خون کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے، اندرونی نظام میں رکاوٹ ہے، کچھ عناصر صحیح کام نہیں کر رہے۔ اب یوں سمجھیں جیسے سڑک پر گڑھا پڑ جائے اور وہاں ٹریفک جام ہو جائے، تو جیسے وہ جام رکاوٹ کی علامت ہوتا ہے، بالکل اسی طرح جسم میں بھی جب ورم ہوتا ہے تو خون کی روانی، اعصاب، رطوبتیں، سب رکنے لگتے ہیں۔ تو جو کام ٹریفک پولیس کرتی ہے نا، راستہ صاف کرنے کا — وہی کام برف اور نمک کی ٹکور کرتی ہے۔ یعنی جہاں رکاوٹ ہو، وہاں سے سوجن اور فالتو رطوبت کو کھینچ لیتی ہے، ورم کم ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی درد بھی۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ سن لیجیے۔ ایک نوجوان نے مجھ سے رابطہ کیا۔ اُس کے کندھے (شولڈر) پر ایک عجیب سا ابھار بن گیا تھا، اور ڈاکٹرز نے اُسے سخت خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔ کہنے لگے: "بایوپسی کراؤ، فلاں ٹیسٹ کراؤ، یہ ہو سکتا ہے، وہ ہو سکتا ہے۔" میں نے اُسے سمجھایا: "دیکھو بھائی، اگر دل مطمئن نہ ہو، تو ٹیسٹ ضرور کرا لو۔ لیکن ایک کام کر کے دیکھو۔ برف اور گلابی نمک کی پوٹلی بنا کر روزانہ دو بار اس مقام پر پندرہ منٹ تک ٹکور کرو۔" اُس نے پہلے صبح مجھے ایک تصویر بھیجی۔ اور پھر شام کو بھی ساتھ میسج آیا: "الحمدللہ، صرف ایک دن میں ہی ابھار میں 25 سے 30 فیصد کمی محسوس ہو رہی ہے۔" میں نے کہا: "بس پھر، اسے جاری رکھو۔ اور جب مکمل آرام آ جائے تو اگر چاہو، تسلی کے لیے ٹیسٹ بھی کروا لو۔" تو میری یہ گزارش ہے کہ اگر جسم میں کہیں بھی سوجن، ورم، دانہ یا کوئی ابھار ہو، جو لمبے عرصے سے ختم نہ ہو رہا ہو، تو سب سے پہلے یہ برف اور گلابی نمک کی ٹکور ضرور کر کے دیکھیں۔ روزانہ تین سے چار بار، وقفے وقفے سے، پندرہ پندرہ منٹ کے سیشن کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ضرور ہوگا۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ ٹکور کام کیسے کرتی ہے؟ دراصل برف کا اثر ہوتا ہے سکڑاؤ پیدا کرنا، خون کی نالیوں کو سکیڑ دینا، جس سے ورم والی جگہ پر دباؤ کم ہوتا ہے۔ نمک، خاص طور پر قدرتی گلابی نمک، جسم سے اضافی رطوبت کھینچ لیتا ہے۔ دونوں مل کر سوجن کم کرتے ہیں، اور جیسے ہی سوجن گھٹتی ہے، درد خودبخود ختم ہونے لگتا ہے۔ یاد رکھیں، یہ طریقہ صرف برف سے نہیں، بلکہ گرم پانی کی ٹکور سے بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر پرانا درد ہو، سختی ہو، تو نمک ملا کر گرم پانی سے بھی پوٹلی بنائیں اور ٹکور کریں، دن میں دو بار، ان شاء اللہ فرق آئے گا۔ اور یہ علاج صرف وقتی چوٹ یا موچ پر ہی نہیں، پرانے مسائل پر بھی آزمایا جا سکتا ہے۔ کبھی کبھی انسان مہنگی دوائیاں کھاتا رہتا ہے، لیکن ایسے سادہ گھریلو نسخے نظرانداز کر دیتا ہے، جو اکثر اوقات زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ تو دوا بعد میں، پہلے یہ آزمودہ ٹکور ضرور کریں۔ ساتھ ساتھ، اپنی غذا پر بھی توجہ دیں۔ وہ تمام قدرتی چیزیں جو اینٹی انفلامیٹری ہیں، یعنی ورم اور سوجن کم کرنے والی — جیسے: لہسن، ادرک، دھنیا، پودینہ، لال مرچ، ہری مرچ، پیاز — ان سب کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔ چاہے وہ سوپ میں ہو، چٹنی میں، شوربے میں یا قہوے میں۔ اور خاص طور پر جو لوگ جسم میں مسلسل درد، تھکن، سوجن یا ورم کی شکایت کرتے ہیں، اُنہیں چاہیے کہ کچھ دن کے لیے مکمل طور پر ترک کر دیں: گندم، چاول، چینی، دودھ اور ان سے بنی ہوئی اشیاء۔ تین دن ہی کافی ہیں۔ تین دن میں جسم خود آپ کو اشارہ دے دے گا کہ وہ ہلکا ہو رہا ہے، آرام مل رہا ہے۔ آج ہی میرے پاس تین پیغامات آئے کہ: "پورے جسم میں درد ہے، سارے جسم میں بوجھ ہے!" تو بھائی! جب سارا جسم درد میں ہو، تو پہلے اپنے کھانے پر نظر ڈالو۔ ایک ہفتے کے لیے گندم، چینی، دودھ، چاول سب بند کر دو، اور صرف لیکوئڈ فوڈ پر آ جاؤ — مثلاً شوربہ، قہوہ، سبزیوں کا سوپ، اور اینٹی انفلامیٹری چیزیں۔ پھر دیکھو کیسا فرق پڑتا ہے۔ تو خلاصہ یہ ہے کہ یہ برف اور گلابی نمک کی ٹکور، بظاہر ایک سادہ سی بات لگتی ہے، مگر اس میں اللہ نے شفا رکھی ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ اگر فائدہ نہ ہوا، تو دوا بعد میں بھی کھائی جا سکتی ہے — لیکن اگر فائدہ ہو گیا، تو کہ ، آپ کو آسانیاں عطا فر

22/08/2025
22/08/2025

*زرا سوچیئے*
ہم پوری رات اپنی سائیڈ بدل بدل کر سوتے ہیں۔ کیونکہ ہم تھک جاتے ہیں, ہر 15 سے 20 یا آدھے گھنٹے بعد سائیڈ بدلتے ہیں۔ اور کبھی کبھی بیڈ پر اٹھ کر بیٹھ بھی جاتے ہیں۔ مگر آپ سوچئے کہ وہ جگہ ،جہاں پوری زندگی بالکل سیدھا سونا ہے۔ جہاں ہمارے اٹھ بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں ہوگی ۔ اور ہمارے اوپر سلائیڈز رکھ دی جائیں گی.۔ پھر بے حساب مٹی ڈال دی جائے گی۔ جس کے بعد اندھیرے، گھٹن اور بالکل ایسی خاموشی ،جس سے کان بھی ترس جائیں کچھ سننے کو۔ توبہ استغفار۔ اور اتنی گرمی ۔نہ دن کا پتہ نہ رات کا۔ انسان روزانہ جی جی کر مرے گا۔ یہ منظر دیکھ دیکھ کر کہ وہ دو گز کی جگہ پہ کتنا بے بس ہے۔ وہاں ہماری کیسے گزرے گی۔ مجھے تو ایسا سوچ کر بہت خوف آتا ہے اور میری سانس پھول جاتی ہے۔
‏سب سے چھوٹا مگر سب سے دردناک قصہ!!
ما سَلَکَکُم فِی سَقَر
°تم کیوں جہنم میں گرے
لَم نَکُ مِنَ المُصلین
°ہم نماز نہیں پڑھتے تھے۔
(نماز قائم کیجئے)
آپ لوگوں سے التماس ہے کہ پلیز پانچ وقت کی نماز ٹھیک سے قائم کریں۔ اور پلیز اپنے ساتھ والوں کو بھی نماز کا حکم دیں.

22/08/2025

اللہ پاک نے حضرت نوح علیہ السلام کو 950سال عمر دی ملک الموت عزرائیل أئے تو دیکھا کہ اللہ کے نبی حضرت نوح ایک چھپرے میں بیھٹے تھے تو ملک الموت نے کہا کہ اللہ کے نبی اللہ پاک نے أپ کو 950سال عمر دی ہے أپ اپنا گھر بنا لیتے أپ چھپرے میں بیھٹے ہیں تو نوح علیہ السلام نے کہا کہ میں روزانہ جب سورج طلوع ہوتا تو تیری راہیں تکتا رہتا کہ شاید میری زندگی کاأج أخری دن ہو لیکن أپ نے أنے میں دیر کر دی میں تو انتظار میں بیھٹا تھا تو ملک الموت نے کہا کہ مجھے تو اطلاع مل چکی ہے کہ ایک زمانہ أئے گا لوگوں کی عمریں 100سو سے بھی کم ہوں گی لیکن وہ بڑے بڑے محل بنائیں گے جیسا کہ وہ یہاں دنیا میں کئی صدیاں رہنا ہے تو حضرت نوح علیہ السلام نے کہا کہ اللہ پاک مجھے میری 100 سال عمر کا بتاتے تو میں سر سجدہ سے نہ أٹھاتا

22/08/2025

‏آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟……
”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں……
جبکہ ”سورۃ الناس“ میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے…مگر وہ ایک چیز…اپنی تباہی اور ہلاکت میں…سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے……
اب غور کریں ”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی…مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا……
*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں……
اب ”سورۃ الناس“ کو دیکھیں…اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی…مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا……
*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*
میں پناہ مانگتا ہوں…تمام انسانوں کے رب کی…تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی…تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی…صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے…خنّاس کا وسوسہ……
اے تمام انسانوں کے رب!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے……
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین

منقول

Photos from Asif Tanoli Coaching CenteR's post 19/01/2025

Physics Target Paper For Class 11 & 12

Photos from Asif Tanoli Coaching CenteR's post 15/01/2025

XI AND XII MATHEMATICS MODEL QUESTION PAPER FOR STUDENT ANNUAL EXAMINATION 2025 I HOPE THIS PAPER WILL HELP YOU IN YOUR PRACTICE OF MATHEMATICS PAPER INSHAALLA

Photos from Asif Tanoli Coaching CenteR's post 14/01/2025

Matric class, Chemistry Importants by AA coaching centre...

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


DHA Phase# 1
Karachi

Opening Hours

Monday 16:00 - 21:00
Tuesday 16:00 - 21:00
Wednesday 16:00 - 21:00
Thursday 16:00 - 21:00
Friday 16:00 - 21:00
Saturday 22:00 - 13:00