Alnoor Masjid karachi

Alnoor Masjid karachi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alnoor Masjid karachi, Education, khadim Ghoth super hi Way, Karachi.

06/08/2026
Program's in jame masjid Alnoor Karachi
06/08/2026

Program's in jame masjid Alnoor Karachi

Special program for ladies and girls Subject: Kitab Toheed At jame masjid Alnoor Karachi Pakistan
06/08/2026

Special program for ladies and girls
Subject: Kitab Toheed
At jame masjid Alnoor Karachi Pakistan

QIRAT PROGRAM EVERY MONTH AT MADARSAH ALNOOR AL ISLAMIA
06/08/2026

QIRAT PROGRAM EVERY MONTH AT MADARSAH ALNOOR AL ISLAMIA

Khutabah jumah
06/08/2026

Khutabah jumah

DONATE TO MADARSAH ALMOOR AL ISLAMIA AT KARACHI PAKISTAN
06/08/2026

DONATE TO MADARSAH ALMOOR AL ISLAMIA AT KARACHI PAKISTAN

12/07/2026

حدیث اور محدثین
محقق العصر، استاذ العلماء حضرت العلام ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی نئی کتاب سے ایک ورق
❖ شہرت سے فرار اور اخلاصِ سلف
▪️ ❶ امام محمد بن اسلم الطوسی الکندی رحمہ اللہ
امام محمد بن اسلم الطوسی الکندی رحمہ اللہ اکابر محدثین میں شمار ہوتے ہیں۔ اخلاص کا یہ عالم تھا کہ فرمایا کرتے تھے:
«"اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں ایسی جگہ نفل نماز پڑھتا جہاں کراماً کاتبین بھی مجھے نہ دیکھ پاتے، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا۔"»
گھر میں اللہ کے خوف سے روتے تھے، مگر جب باہر نکلتے تو چہرہ دھو لیتے، سرمہ لگا لیتے تاکہ کسی کو ان کے گریہ و زاری کا علم نہ ہو۔
ان کے ایک شاگرد فرماتے ہیں:
«"میں بیس سال سے زیادہ عرصہ ان کی خدمت میں رہا، مگر جمعہ کے علاوہ کبھی انہیں نفل نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔"»
وفات کی رات اپنے ساتھی سے فرمایا:
«"میرے انتقال کے بعد جلد غسل، کفن اور تدفین کا انتظام کرنا اور مجھے مسلمانوں کے عام قبرستان میں دفن کر دینا۔"»
چنانچہ صبح کی اذان کے وقت ان کا جنازہ تیار تھا اور فجر کی نماز کے بعد نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ بعض لوگوں نے جنازے میں شریک ہونے والوں کی تعداد گیارہ لاکھ بیان کی، مگر حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس عدد کو بعید قرار دیا، کیونکہ وفات رات کو ہوئی تھی اور صبح ہی جنازہ ادا کر دیا گیا تھا۔ امیر طاہر نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور انہیں امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ کے پہلو میں دفن کیا۔
حوالہ: السير (12/195)، التذكرة (2/532)
▪️ ❷ امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ
امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ پوری رات قیام اللیل کرتے، لیکن صبح ہونے پر بلند آواز سے اس طرح گفتگو کرتے گویا ابھی نیند سے بیدار ہوئے ہوں، تاکہ عبادت ظاہر نہ ہو۔
جب ان کے سامنے رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کی جاتی تو اس قدر روتے کہ شاگردوں کو ان پر رحم آنے لگتا، مگر لوگوں کے سامنے ہمیشہ مسکراتے اور خوش مزاج رہتے تھے۔
فرماتے تھے:
«"جو شخص شہرت کو پسند کرتا ہے، وہ کبھی سچا نہیں ہوتا۔"»
حوالہ: المعرفة والتاريخ للفسوي (2/268)
▪️ ❸ امام عبداللہ بن مبارک اور امام سفیان ثوری رحمہما اللہ
امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«"امام سفیان ثوری رحمہ اللہ نے مجھے فرمایا: اپنے آپ کو شہرت سے بچاؤ۔ میں جس بھی اہلِ علم کے پاس گیا، اس نے مجھے شہرت سے بچنے ہی کی نصیحت کی۔"»
حوالہ: السير (7/260)
▪️ ❹ امام بشر بن حارث الحافی رحمہ اللہ
فرماتے تھے:
«"جو شخص شہرت کو پسند کرتا ہے وہ ذلیل ہو جاتا ہے، اس کا دین سلامت نہیں رہتا، اور وہ آخرت کی مٹھاس سے محروم رہتا ہے۔"»
حوالہ: التواضع والخمول (ص: 551)
▪️ ❺ حضرت بریدہ بن الحصیب رضی اللہ عنہ
فتحِ خیبر کے موقع پر ایک مرتبہ سرخ لباس پہنا۔ بعد میں فرمایا:
«"اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے شہرت سے بڑھ کر کسی چیز کو برا نہیں پایا۔"»
یعنی سرخ لباس کو انہوں نے شہرت کا ذریعہ سمجھا۔

حوالہ: السير (4/702)

▪️ ❻ امام طلحہ بن مصرف رحمہ اللہ
امام طلحہ بن مصرف رحمہ اللہ عظیم محدث اور سید القراء تھے۔ ایک موقع پر قراء کا اتفاق ہوا کہ اہلِ کوفہ میں سب سے بڑے قاری امام طلحہ ہیں۔ جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو وہ خود امام سلیمان الاعمش رحمہ اللہ کے پاس قراءت سیکھنے کے لیے حاضر ہو گئے تاکہ لوگوں کے دلوں سے اپنی بڑائی کا تصور ختم کریں اور واضح ہو کہ اصل امامت امام اعمش کی ہے۔
حوالہ: معرفة الثقات للعجلي (ص: 235)، السير (7/260)

Address

Khadim Ghoth Super Hi Way
Karachi
ALNOOR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alnoor Masjid karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Alnoor Masjid karachi:

Shortcuts

Share

Category