15/07/2023
حسد کا پہلا درجہ یہی ہے کہ دوسرے کی خوبی اور نعمت قبول نہیں ہوتی یا ہضم نہیں ہوتی۔ یعنی ایک شخص کی دوسرے سےلگتی نہیں ہے اور وہ اس کی خوبی سامنے آنے پر اس پر منفی تبصرہ کر دیتا ہے تو یہ حسد کی وجہ سے ہوتا ہے۔
حسد بعض اوقات حد سے بڑھ جائے تو حاسد ایسی نظر سے دیکھتا ہے کہ اس کے منفی جذبات اگلے کو جلا کر رکھ دیں، اسے نظر لگنا کہتے ہیں۔ نظر بد حسد سے اگلا درجہ ہے۔
اور جب حاسد نظر سےبھی کچھ نہ بگاڑ سکے توپھر جادو ٹونے کی طرف جاتاہے کہ اس کی وجہ بھی حسد ہی ہوتا ہے۔ جو عام طور فیملی کےلوگوں میں ہی پیدا ہوتا ہے کہ فلاں کی بچیوں کےتو بڑے رشتے آرہے ہیں اور میری بیٹی کا نہیں آرہا۔ یا فیملی میں کسی کو اچھی ملازمت مل جائے یا بزنس چل پڑے تو دوسرے لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، خاص طور عورتوں میں برداشت کم ہوتی ہے۔
اب ایک اور مزیدار بات محسود یعنی جس سے حسد کیا جا رہا ہو اسے علم بھی نہیں ہوتا کہ لوگ اس سے حسد کر رہے ھیں۔ وہ اپنی زندگی نارمل انداز میں گزارتا رہتا ھے وہ نماز اور قران اور اذکار و اوراد۔کی تلاوت معمول کے مطابق کرتا رہتا ھے اور اسے کسی قسم کے اثرات محسوس نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن جیسے ھی وہ کسی جاب کے لئے یا بزنس کے لئے یا رشتہ کے لئے یا کسی سفر پر نکلنا ہو یا کسی بھی بہتری کے کام کی طرف جانے لگتا ھے تو یکدم اس کی یا تو اس کی صحت خراب ہونے لگتی ھے یا ھھر ایسی انہونی رکاوٹیں اور مسائل آنا شروع ہو جاتے ھیں کہ اسے سمجھ ہی نہیں آتا یہ کیا ھو رہا ھے اور کیوں ہو رہا ھے۔
امید ھے حسد اور نظر بد بخوبی سمجھ آگیا ہوگا۔ اب حسد و نظر بد کی چند علامات درج ذیل ہیں:-
1- ہر وقت سستی اور کاہلی رہنا
2- سینہ میں گھٹن محسوس ہونا
3- جسم میں گرمی محسوس ہونا
4-ہر وقت روتے رہنا یا رونا آنا
5- معدہ میں یا جسم میں درد رہنا۔ ہر وقت سر درد رہنا۔ ھر وقت جسم میں تھکن کا احساس
6- گھر میں ہر وقت مختلف بیماریوں کا رہنا
7- ہر کام شروع کرتے ھی خراب ہونا
8- خواتین کے بال بہت زیادہ گرنا خشک رہنا
9- بچوں میں پڑھائی سے دلچسپی ختم ہوجانا۔ چڑچڑا پن۔ ضد وغیرہ
10- گھر کی چیزیں بلا وجہ ٹوٹنا۔ مختلف نقصانات ہوتے رہنا
11-بعض لوگوں میں بہت جمائیاں آنا خصوصا نماز پڑھتے یا اذکار و اوراد کے دوران
12- ہر وقت اداسیت چھائے رہنا۔ زندگی بے معنی لگنا۔
13- بعض اوقات یکدم دل کی دھڑکن شدید تیز ہو جانا
14- چہرے پر چھائیاں الرجی وغیرہ رنگ خراب ہونا
15- غصہ اور چڑچڑا پن
16- جوڑوں میں درد بنا کسی وجہ کے
17- پیروں اور سینہ میں سوئیاں چبھنے جیسا احساس
18- باوجود ہر طرح کے میڈیکل ٹیسٹ کے درد اور بیماریوں کی وجہ کا نا علم ہونا
19- خود کا بالکل خیال نا رکھنا۔
20- نیند نا آنا بے خوابی اور دن کو سونا
21- بہت سے عجیب و غریب خواب دیکھنا لیکن صبح کوئی یاد نا رہنا۔
22- کسی کام کے موقع پر اور خصوصاً نمازوں کے دوران بہت زیادہ تھکن محسوس کرنا۔
23- بعض اوقات یکدم اپنے کام سے نفرت ہونے لگنا بنا کسی وجہ کے۔
24- پیلا پن, بھوک نا لگنا, بہت ذرد پیشاب, کمر درد, کندھوں میں درد وغیرہ
25- ٹینشن, انزائٹی, ڈپریشن وغیرہ کا ہو جانا
26- میاں بیوی کے تعلقات خراب ہونا۔ بہن بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے۔ گھر میں ہر وقت بے سکونی
ان کے علاوہ بھی اور بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک بات یاد رکھئے گا۔ حسد, نطر بد اور جادو کی علامات تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہیں لیکن حسد اور نظر بد جب بہت عرصہ رہیں تو ان کے اثرات جادو سے بھی بڑھ جاتے ھیں۔