📐 Cracking the Code of the Right Triangle! 🚀
🏛️Join our upcoming lecture where we unlock the secrets of Pythagoras’ Theorem! From building skyscrapers 🏙️ to designing video games 🎮, this ancient formula is the ultimate mathematical shortcut.
🔍 The Core Blueprint
📐 a & b = The shorter legs.
🌟 c = The Hypotenuse (the longest side).
🧮 The Rule = a² + b² = c²
💡 Real-World Magic
We use this exact math every single day for :
🏗️ Construction: Making sure walls are perfectly square.
✈️ Navigation: Finding the shortest flight paths.
📱 Tech: Calculating distances on your phone map
🏫 What You Will Learn
✅ How to find any missing side instantly.
✅ The secret of "Pythagorean Triples" (like 3, 4, 5).
✅ Fun, real-world puzzle solving.
Engr. Ammad Ali
A good teacher is like a candle—it consumes itself to light the way for others.
ماں
(ایک بچہ اپنی ماں کی قبر پہ کھڑا ہے)
جب میں گرتا تھا تو، سہہم جاتی تھی تو
میں جو ہنستا کبھی، مسکراتی تھی تو
چاہے صبح ہو یا پھر دوپہر ہو
چاہے شب کا کوئی آخری پہر ہو
میرے بس اک بلانے پہ آتی تھی تو
ہو جو سوئی ہوئی، جاگ جاتی تھی تو
خشک بستر پہ اپنے لٹا کے مجھے
گیلے بستر پہ خود، لیٹ جاتی تھی تو
خود ہو بھوکی بھلے تو کئی پہر سے
پیٹ بھر کر مجھے پر کھلاتی تھی تو
مجھ پہ کرتی تھی سایہ دعائیں تیری
دھوپ سے مشکلوں کی بچاتی تھی تو
شب گئے بھی میں لوٹوں کبھی کام سے
بانہیں پھیلائے چوکھٹ پہ آتی تھی تو
جب تلک نہ مجھے دیکھیں آنکھیں تیری
جب تلک نہ مجھے چھو لیں بانہیں تیری
شب ہے بیتی تو بیتے بلا سے تیری
سب کے سونے پہ بھی، صبح کے ہونے پہ بھی
آنکھ لگتی نہ تھی، سو نہ پاتی تھی تو
پھر چلی ایسی آندھی کہ تو کھو گئی
لحد کی گود میں، خاک کو اوڑھ کر
اپنے لختِ جگر کو یوں ہی چھوڑ کر
تھا جو رہنے کا سنگ میرے وعدہ تیرا
اپنے وعدے وعیدیں وہ سب توڑ کر
کر کے سونا جہاں میرا تو سو گئی
ساری خوشیاں جو اک تیرے ہونے سے تھیں
ساری خوشیاں میری وہ کہیں کھو گئیں
ساری خوشیاں میری وہ کہیں کھو گئیں
ہے ازل سے ہی دستور اس بزم کا
بعد رونق کا سناٹا ہونا ہی ہے
چاہے شاہ ہو یا منگتا کوئی دربدر
ایک دن سب نے مٹی میں سونا ہی ہے
پر میری تجھ سے ہے یہ دعا میرے رب
راحتیں، رحمتیں، برکتیں سب کی سب
گور پہ میری ماں کی برستی رہیں
ہو تسلی یہ دل کو وہ راحت میں ہے
پھر بھلے یہ برستی نگاہیں میری
اس کے دیدار کے بن ترستی رہیں
تھی امانت تیری، سو حوالے تیرے
میرے اپنے نہیں، جسم و جاں بھی میرے
دل ہے زخمی مگر میرے پروردگار
شکوہِ غم کرے گی زباں نہ میری
تجھ سے اتنی سی بس التجا ہے میری
باغ جنت کا ہو، لحد ماں کی میری
باغ جنت کا ہو، لحد ماں کی میری
شاعر: عماد علی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi