27/05/2026
Free Authentic Islamic Education For Females By Females Internationally.
27/05/2026
26/05/2026
امام اوزاعیؒ فرماتے ہیں:
”میں نے محسوس کیا کہ لوگ اپنی دعائیں، حاجات اور خواہشات یومِ عرفہ کے لیے محفوظ رکھتے تھے تاکہ اس دن الله سے مانگیں۔
اور ان میں سے بعض کہا کرتے تھے:
”میں پچاس سال سے یومِ عرفہ کے دن دعا مانگ رہا ہوں، اور کوئی سال ایسا نہیں گزرتا مگر یہ کہ میں اپنی دعا کی قبولیت کو صبح کی روشنی کی طرح واضح دیکھ لیتا ہوں۔“
[لطائف المعارف - ص ٤٩٤]
26/05/2026
سیدہ عائشہ رضی الله عنہا فرماتی ہیں:
”پورے سال میں مجھے عرفہ کے دن کے روزے سے زیادہ کسی دن کا روزہ محبوب نہیں۔“
(جعدیات ٥١٢)
26/05/2026
امام نووی فرماتے ہیں :
عرفہ کا دن دعا کرنے کے لئے سال کا سب سے افضل دن ہے ، لہذا اس دن انسان ذکر ، دعا اور تلاوت پر پوری توانائی صرف کرے ، مختلف قسم کی دعائیں اور اذکار کرے ، اپنے لئے ، اپنے والدین ، رشتہ داروں ، اپنے اساتذہ و مشایخ ، ساتھیوں ، دوستوں ، احباب اور ہر اس شخص کے لئے جس نے اس کے ساتھ احسان کیا ، اور سارے مسلمانوں کے لئے دعائیں کرے ۔
اور اس سب میں کو تاہی کرنے سے بچے کیونکہ یہ ایک ایسا دن ہے کہ اس کا تدارک ممکن نہیں ۔ “
كتاب الأذكار (ص ۳۳۳)
25/05/2026
*تکبیرِ مقید کا وقت اور طریقہ*
تکبیرِ مقید ذوالحجہ کے مہینے میں یومِ عرفہ (9 ذوالحجہ)، یومِ عید (10 ذوالحجہ) اور ایامِ تشریق (11، 12، 13 ذوالحجہ) کے دوران کہی جاتی ہے۔ اس کا آغاز 9 ذوالحجہ کی نمازِ فجر کے فوراً بعد ہوتا ہے، جبکہ آخری بار یہ 13 ذوالحجہ کی نمازِ عصر کے بعد کہی جاتی ہے۔ یہ تکبیر فرض نمازوں کے سلام کے فوراً بعد، قبلہ رخ ہو کر کہی جائے گی۔ کم از کم ایک مرتبہ کہنا لازم (یا کافی) ہے، جبکہ تین مرتبہ کہنا افضل ہے، اور اگر کوئی اس سے زیادہ مرتبہ بھی پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم (اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے)۔
*تغريد_العصيمي* arafa #
25/05/2026
25/05/2026
لَمْ يَشْكُرْ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرْ اللَّهَ
جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا
جامع ترمذی 1955
24/05/2026
وَإِمَاطَتُكَ الْحَجَرَ وَالشَّوْكَةَ وَالْعَظْمَ عَنْ الطَّرِيقِ لَكَ صَدَقَة
پتھر،کانٹا اورہڈی کو راستے سے ہٹا نا تمہارے لیے صدقہ ہے
جامع ترمذى 1956