04/10/2024
With Allama Aamir Akhlaq Shami – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
This is non profit work, our purpose to provide knowledge & awareness about process of Hajj & Umrah
04/10/2024
With Allama Aamir Akhlaq Shami – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
17/07/2024
صحابہ و اہلبیت کا نام سن کر مسکرانے والو
💚 أَضْحَكَ اللّٰهُ سِنَّكَ 💚
اللہ تعالیٰ آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے
یااللہ رب العزت! 🕋 اپنے پیارے نبی الکریم رٶف الرحیم کے صدقے بیت اللہ شریف کی یہ رونقیں دوبارہ بحال فرما۔ آمیـــن ثمہ آمیـــن💚
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه
اَلْحَمْدُلِلہ حَمْدًا كَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ
الله رب العزت کے فضل سے سعودی حکومت کی طرف سے سعودی عرب جانے سے پہلے کورونا PCR ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
مساجد میں دوران نماز فاصلہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
مندرجہ ذیل پابندیاں ابھی برقرار ہیں:
◀ کووڈ ویکسین کا لگا ہونا ضروری ہے۔
ماسک پہننا ضروری ہے۔
◀ حرمین شریفین میں جانے کے لیئے اجازت لینے کے لیئے اعتمرنا اور توکلنا ایپلیکیشن کا استعمال ضروری ہے۔
الله رب العزت ہر قسم کی آزمائش اور پریشانی سے نجات عطا فرماۓ اور حج اور عمرہ ادا کرنے میں درپیش باقی مشکلات کو بھی دور فرماۓ تاکہ تمام مسلمان باآسانی اور پُرسکون ماحول میں یہ سعادت حاصل کر سکیں۔
بہت امید ہے کہ اس سال 2022 میں ان شاءاللہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمينِ حج فریضہ حج کے مبارک سفر کے لیئے روانہ ہوں گے۔
سفر حج کے انتظار میں بیٹھے تمام افراد کو اللہ عزوجل اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔
حج 2022 کے بارے میں عرض ہے کہ اب جبکہ سعودی عرب پہنچنے کے لیٸے قرنطینہ، سماجی فاصلہ، PCR ٹیسٹ سب پابندیاں ختم ہو گٸی ہیں تو بھرپور امکان ہے کہ ان شاءاللہ اب تمام ممالک کے آنے والے عازمين حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے اگر مکمل کوٹا نہیں تو اچھا خاصہ کوٹا ملنے کی امید ہے۔
کورونا کی زیادہ تر سماجی پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب حج پیکج بہت زیادہ ہونے کا امکان نہیں رہا۔ اس بات کی امید ہے کہ پیکج 5 لاکھ یا اس کے آس پاس ہو، تاہم حتمی طور پر حج پالیسی میں ہی بتایا جاۓ گا۔
عازمین حج کو مشورہ ہے کہ اب چونکہ حج کی تیاریوں کے لیٸے وقت زیادہ باقی نہیں رہا شعبان المعظم کے بھی کٸی ایام گزر چکے ہیں، لہٰذا اب اپنی حج کی تیاریاں شروع کر دیں۔ حج پر جانے کے لیٸے اپنا ذہن بناٸیں اور فوری طور پر حج کے لیٸے درکار اپنے ڈاکومنٹس مکمل کرنا شروع کر دیں۔
سرکاری و پرائیویٹ کوٹہ کے لیئے کسی بھی وقت اعلان متوقع ہے اس لیئے ابتدائی طور پر درج ذیل امور اور دستاویزات مکمل کر لیں۔
💠 مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جوکہ سفر کی تاریخ سے تقریبا 9 ماہ تک کارآمد ہو۔ اگر ابھی نہیں بنا ہوا، یا تجدید کرانے کی ضرورت ہے تو فوری یہ کام کر لیں۔
💠 قومی شناختی کارڈ مشین ریڈ ایبل اور valid ہونا چاہیٸے۔
💠 سرکاری ملازمين اپنے محکمے سے No Objection Certificate کی کارروائی فوراً شروع کر دیں۔
💠 حج کے لیٸے درکار رقم کا بندوبست کر لیں۔
💠 باقی تیاریاں جیسے تصاویر، بلڈ گروپ اور وارث کے شناختی کارڈ کی کاپی، یہ سب چند دن کے کام ہیں۔ دستاویزات مکمل کرنے کی اصل کوشش ابھی سے شروع کر دیں۔
💠 کورونا ویکسینیشن
سعودی عرب کی جانب سے اب 9 ویکسینز منظور شدہ ہیں جن میں سے کچھ کی دو ڈوز اور کچھ کی ایک ڈوز لگوانا لازمی ہے۔ بوسٹر ڈوز کی پالیسی ابھی واضح نہیں ہے، حج پالیسی آنے کے بعد معلوم ہو جاۓ گا۔
1️⃣ Pfizer
2️⃣ Moderna
3️⃣ Oxford AstraZeneca
4️⃣ Johnson & Johnson
5️⃣ Sinopharm
6️⃣ Sinovac
7️⃣ Covaxin
8️⃣ Sputnik
9️⃣ Covovax
مندرجہ بالا اطلاعات حتمی نہیں ہیں جب تک سعودی عرب واضح پالیسی کا اعلان نہ کرے اور دیگر ممالک اپنا طریقہ کار وضع نہ کریں تب تک کسی بھی قسم کی بکنگ کروانے سے اجتناب کریں۔
باقی جیسے ہی حج پالیسی کا اعلان ہو گا اس کی تفصیلات بھی شیئر کرنے کی کوشش کی جاۓ گی۔
اللہ تعالیٰ تمام عازمين حج و عمرہ کا حامی و ناصر ہو۔
آپ کی دعاٶں کا طلبگار
حبیب الرحمٰن
عمرہ کے لیٸے ابھی ہرگز جلدی نہ کریں، ابھی ویزہ پالیسی واضح نہیں نہ ہی پیکیجز بنانا ممکن ہے۔ پاکستان سے ان شاءاللہ 10 دسمبر سے عمرہ کا آغاز ممکن ہو سکتا ہے۔
اب سسٹم ایکٹیویٹ ہونے کے بعد اگلا مرحلہ پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کے آپس کے ایگریمنٹس ہیں، ان ایگریمنٹس میں کچھ دفتری کاغذات اور کچھ بنکنگ گارینٹیز شامل ہوتی ہیں اس لیٸے ان معاملات میں تقریباً ہفتہ دس دن لگ سکتے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ عمرہ پیکیجز ہفتہ دس دن بعد مارکیٹ میں آئیں گے۔
چونکہ پاکستان میں کچھ کاروباری لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آواز لگا دو اور لوگوں کو انگیج کرنا شروع کر دو۔ جب تک کہ کاغذی کاروائی پوری نہیں ہو جاتی اس لیٸے عین ممکن ہے کہ شروع شروع میں ہمیں مارکیٹ میں کچھ فیک پیکیجز بھی نظر آئیں جن کے ذریعہ کمپنیز لوگوں کو اکٹھا کریں گی، پیمنٹس لیں گی اور عین آخری موقع پر کہیں گی کہ فلاں وجوہات کی بِنا پر پیکج پرائس بڑھ گئی ہے یا شیڈول تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
دوسری طرف یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ کمپنیز کے ایگریمنٹس جلد فائنلائز ہوں اور وہ اپنے پیکیجز جلد اناؤنس کر دیں۔
بہرحال مشورہ ہے کہ عمرہ پر جانے کے خواہشمند حضرات و خواتین دو ہفتے صرف مارکیٹ موومنٹ دیکھیں اور پھر کوئی فیصلہ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حرمین طیبین میں اکٹھا فرمائے۔ آمین
اَلحَمْدُللهِ رَبِّ العَالَمِین! حرمین طیبین سے سماجی فاصلہ رکھنے والے اسٹیکرز کے ہٹانے کا کام جاری ہے نیز خودکار سینیٹاٸزنگ کا نظام بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔
16/10/2021
اَلحَمْدُللهِ رَبِّ العَالَمِین
📢 خوشخبری
الحَمْدُلله! انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے انتہائی خوشی اور مسرت کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز اتوار بتاریخ 17 اکتوبر 2021 سے ان شاءاللہ حرمین شریفین میں نمازی کندھے سے کندھا ملا کر نمازیں ادا کریں گے۔❤
سعودی عرب میں کل اتوار کے دن سے کورونا کی وجہ سے نافذ کی گئی پابندیوں کا خاتمہ 😷 ماسک اتارنے کی اجازت، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی ختم، مسجدالحرام اور مسجدالنبوی الشریفﷺ مکمل طور پر کھول دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ فیصلے کا اطلاق کل اتوار کے دن سے ہو گا۔ مجھے تو یہ امتِ مسلمہ کے لیٸے اللہﷻ کی طرف سے پیارے آقا نبی الکریمﷺ کی ولادت باسعادت کا پیشگی تحفہ محسوس ہوتا ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے نیز شکر کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ اور آٸیندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کرنا چاہیٸے تاکہ دوبارہ پھر کبھی کسی بھی وجہ سے حج و عمرہ اور زیارت پر ایسی پابندیاں عاٸید نہ ہوں۔ اللہ عزوجل اپنے پیارے رسولﷺ کے صدقے ہماری کوتاہیوں اور خطاٶں کو معاف فرمائے۔ آمین
سعودی وزارتِ داخلہ نے کورونا کے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے جوکہ یہ ہیں:
1️⃣ کھلی جگہوں پر ماسک پہننا ضروری نہیں ہوگا۔
2️⃣ حرمین شریفین کی مکمل وسعت کو نمازیوں کے لیئے استعمال کیا جائے گا۔
3️⃣ تمام اجتماعات میں لوگوں کی تعداد متعین نہیں ہو گی۔
4️⃣ شادی اور دیگر تقریبات کے لیئے سماجی فاصلے کے ضابطے ختم کر دیئے ہیں۔
5️⃣ البتہ پبلک مقامات پر سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔
6️⃣ تمام شاپنگ مالز اور ریستوران وغیرہ میں داخلے کے لیئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔
7️⃣ اس قبل الحَمْدُلله حرمین شریفین میں آبِ زمزم کی تمام ٹونٹیاں کھول دی گٸی تھیں اور سابقہ تمام مقامات پر آبِ زمزم کے کولر بھی رکھ دیٸے گٸے ہیں۔
یااللہ پیارے آقاﷺ کے صدقے ہم تمام مسلمانوں کو حج و عمرہ اور روضہ رسولﷺ کی مقبول حاضری بار بار نصیب فرما۔ آمین ثمہ آمین
09/10/2020
عمرہ کے خواہش مند پاکستانی بُکنگ میں جلدی نہ کریں۔
(بدھ 7 اکتوبر 2020)
سعودی عرب کی جانب سے سات ماہ بعد عمرے کی اجازت دیٸے جانے کے بعد پاکستانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد جلد سے جلد عمرہ کی ادائیگی کے لیٸے جانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں لوگ عمرہ ٹور آپریٹرز سے رابطے بھی کر رہے ہیں۔
اس صورت حال میں ٹور آپریٹرز کو اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ ٹور آپریٹرز یا ایجنٹس عمرہ کے خواہش مندوں سے بکنگ کی مد میں پیسے بھی پکڑ لیں گے لیکن انہیں فوری طور پر بھجوا نہیں پائیں گے جس کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کی ساکھ متاثر ہوگی۔
حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی عمرہ زائرین عمرہ کی بکنگ میں جلدی نہ کریں۔ سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے پالیسی مقامی عمرہ زائرین کے انتظامات کی کامیابی سے مشروط کر رکھی ہے۔
الوصام گروپ کے حاجی محمد اسلم نے اردو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ”فی الحال عمرہ کی بکنگ نہیں ہو رہی۔ ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے کچھ بھی واضح پالیسی نہیں دی گئی۔
ابھی معاہدے نہیں ہوئے، کوئی گارنٹی نہیں گئی۔ ہم لوگ معاہدہ کریں گے، گارنٹی جائے گی اور پھر پاکستان میں سعودی سفارت خانہ ہمارے معاہدوں کی تصدیق کرے گا۔ اس کے بعد ہی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگا۔“
انھوں نے بتایا کہ کورونا کے بعد صورت حال بدل چکی ہے۔ پرانے معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔ یکم نومبر کو بیرونی ممالک سے عمرہ سے متعلق سعودی حکومت کی پالیسی آئے گی۔ اس پالیسی میں نیا کیا ہوگا؟ ایس او پیز کیا ہوں گے؟ فیسیں کیا ہوں گی؟ یہ سب واضح ہوگا تو نئے معاہدے ہوں گے۔ اسی انتظار میں بیٹھے ہیں۔
حاجی اسلم کے مطابق پالیسی آنے کے باوجود 15 سے 20 دن لگیں گے۔ ابھی جو لوگ پیسے پکڑیں گے وہ غلط کریں گے۔ جو جلد معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگا وہ نومبر کے آخر تک عمرہ زائرین کو بھیجنے میں کامیاب ہوگا۔
صفہ انٹرنیشنل حج و عمرہ گروپ کے احسان اللہ نے کہا کہ ”اس وقت مقامی لوگوں کے لیے عمرہ شروع کیا گیا ہے۔ اگر وہ کامیاب رہتا ہے، بیماری نہیں پھیلتی اور زائرین ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہیں تو ایسی صورت میں غیر ملکیوں کو اجازت مل سکتی ہے۔“
انھوں نے کہا کہ کئی لوگ تو عمرہ کے ویزے لگنے کے باوجود نہیں جاسکے تھے۔ سات ماہ کی پابندی کے بعد اب لوگ جلدی میں ہیں تاہم ہم ان سے پاسپورٹ یا پیسے نہیں لے رہے کیونکہ جب تک صورت واضح نہیں ہوتی بکنگ کا سلسلہ شروع نہیں کریں گے۔
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیئے حفاظتی تدابیر جاری کر دیں۔
مسجد الحرام میں زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی اور دور سے ہی اس کی زیارت کی جا سکے گی۔
سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ دن میں دس بار مسجد الحرام کو خصوصی محلول سے دھویا جائے گا تاکہ وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
مسجد الحرام کے اندر ہی قرنطینہ کے لیئے کمرے بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی زائر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ہی اسے قرنطینہ کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔
سعودی عرب نے دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں پر پابندی یکم نومبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
4 اکتوبر سے مسجد الحرام میں عمرہ کی اجازت مقامی افراد کو دی گئی ہے۔ یومیہ صرف 6 ہزار افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ 18 اکتوبر سے خلیجی ریاستوں کے شہریوں کے لئے عمرہ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔
18 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 15 ہزار افراد کو داخل ہونے دیا جائے گا۔
یکم نومبر سے دنیا بھر کے زائرین کے لیئے دونوں مقدس مقامات کھول دیئے جائیں گے تاہم حکومت نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گذشتہ چھ ماہ سے سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
29/07/2020
29/07/2020