20/09/2026
✨ *اظہارِ تشکر* ✨
*سیرت النبی ﷺ پروگرام برائے 2026*
بمقام: The NOVAS SCHOOL(گلشن اقبال)
الحمدللہ! آج کا سیرت النبی ﷺ پروگرام آپ سب کی محبت، تعاون اور شرکت سے نہایت عقیدت و احترام سے اختتام پذیر ہوا
میں تمام معزز والدین کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے اور اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس بابرکت محفل میں شرکت فرمائی۔
خصوصاً مسز سنعیہ حسن کی بہترین نظامت، طلبہ و طالبات کی خوبصورت پیشکش اور اساتذہ اکرام کےمنظم ٹیم ورک نے پروگرام کو وقت مقررہ پر مکمل کیا۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے، ہمارے بچوں کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کیمطابق زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🤲🏻
خیراندیش
فیض احمد خان
Director – The NOVAS School
(Project of The WORDS Education System)