Spiritual Healers Pakistan

Spiritual Healers Pakistan

Share

Taqi Rizvi +92-300-9246221, Farrukh Javed +92-300-6737677 / +92-3089291756

ILM RAMAL#2علم الرمل سیکھیں. 22/09/2024

https://youtu.be/DEPjc_-nPq4?si=D2qc5tGyUdyhsFmi
علم الرمل کے اس گروپ کے نام آج سبق نمبر 2
علم الرمل پر بنائے گئے اس گروپ میں گزارش ھے کے سبق کے متعلق سوال و جواب کریں

ILM RAMAL#2علم الرمل سیکھیں. jo log khud tashkhes karna sekhna chahain un k liay internet ki dunya me is sy acha ilm nhi mily ga.log dhoka fraud karty hain ap un k paas jany ki bajay khu...

ILM RAMAL #1علم رمل سیکھیں 22/09/2024

https://youtu.be/yQMXeP7gHX8
Ilm e ramal ki ibtida hm is video sy karty hain is me ilm e ramal ki alf ko start karny ki koshish ki hy

ILM RAMAL #1علم رمل سیکھیں jo log khud tashkhes karna sekhna chahain un k liay internet ki dunya me is sy acha ilm nhi mily ga.log dhoka fraud karty hain ap un k paas jany ki bajay khu...

حب کے منتر۔mehboob qadmo main 14/09/2024

حب کے منتر۔mehboob qadmo main محبت کے چلتے منتر ھیں یہ دونوں لیکن آزمائش شرط ھے ۔منتر ہمیشہ آپ کی روحانی طاقت اور دماغی شعاؤن سے چلتا ھے لحاظہ اسکی ریاضت شرط ھے

14/09/2024

حروف صوامت

حروف صوامت کے عملیات کو زیادہ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، حروف صوامت انہیں عرفِ عام میں بے نقطہ حروف بھی کہا جاتا ہے، صامت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سکوت، چُپ، یا خاموش کے ہیں، یہ عقود کے اُمور میں کام آتے ہیں، عقود جمع عقد کی ہے، اور عقد کے معنی باندھنا کے ہے، عقدالنوم، عقدالنکاح، عقدالزنا، عقداللسان، عقداللنفس، کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جن کا تعلق عقود سے ہوتا ہے،
ان اعمال میں یہ طریق حروف صوامت والا فوری ضرورت کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے جب آنے والے وقت کا انتظار نہ کرسکتے ہوں، یا اشد ضرورت ہے، مگر مناسب موقع آنے کا وقت ابھی کافی دور ہے،
یہ حروف صوامت تعداد میں 13ہے
(ا،ح،د،ر،س،ص،ط،ع،ک،ل،م،و،ہ)
انسانی ضروریات میں سے چوتھائی کام ان حروف سے کئے جاسکتے ہیں، ارجنٹ لی طور کسی کو روکنا ہو یا نکاح کو باندھنا ہو صرف انہی حروف صوامت سے ہی ممکن ہے،
یہ تقسیم ابجد شمسی سے مقرر کی ہوئی ہے کیونکہ شمس سریع الاثر ہے، نیز اس کی تاثیر 5 منٹ سے 24گھنٹوں کے اندر اندر ظاہر ہوتی ہیں،
ان سے اعمال ھبوطِ قمر یا قرآن شمس وقمر یا گرھن یا تحت الشعاع میں تیار کرتے ہیں،
اعمال کے تیاری کے وقت تنہا، اور باوضو ہو، دوران عمل بات چیت ممنوع ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دے،اور اگر جواب دینا ضروری ہو تو کاغذ پر لکھ کر دیں، بات نہ کرے ورنہ عمل باطل ہو جائے گا،

🌞سورج گرہن 🌞
عربی میں سورج گرہن کو کسوف اور چاند گرہن کو خسوف کہتے ہیں، گرہن کیسے،،،؟ اور کیوں لگتا ہے،،،؟
🌞سورج گرہن 🌞
جب چاند زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین پر نہیں پہنچ پاتی، بلکہ چاند سے ٹکرار کر منعکس ہوجاتی ہیں، تو اس حالت کو شمس یا سورج گرہن کہا جاتا ہے،

🌜چاند گرہن 🌛
جب زمین گردش کرتی ہوئی شمس و قمر کے درمیان میں آجاتی ہے تو سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی بلکہ زمین سے ٹکرا کر منعکس ہوجاتی ہے تو اس حالت کو قمر یا چاند گرہن کہا جاتا ہے،
اگر آپ 13سال مسلسل گرہنوں میں (چاند وسورج)حروف صوامت کی زکات جاری رکھیں تو ان حروف صوامت کا ھمیشہ کے لئے عامل کامل بن سکتے ہیں، اس کے بعد زکات دینے کی ضرورت نہیں،

✏زکات حروف صوامت ✏

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حروف صوامت تعداد میں 13ہے
اور وہ یہ ہے (احد،رسص،طعک،لموہ)
یعنی
(ا، ح، د، ر، س، ص، ط، ع، ک، ل، م، و، ہ،) ان حروف کو چاند گرہن یا سورج گرہن کے وقت ان حروف کے اعداد کے مطابق جو 543بنتے ہے اتنی بار الگ کمرےمیں خاموشی سے لکھیں، یعنی اوپر والے چار کلمات کو 543بار سفید کاغذ پر کالی سیاہی یا عام پینسل سے لکھنا ہوتا ہے،
چاند گرہن یا سورج گرہن شروع ہوتے ہی آپ لکھنا شروع کر دیں اور جب تک کل تعداد یعنی 543پوری نہیں ہو جاتی آپ لکھتے رہے،
لکھنے کے بعد ان کاغذات کو گھر سے باہر کسی محفوظ مقام پر دفن کر دیں،اب روزانہ ان حروف صوامت کے کلمات کو 13مرتبہ لکھا کریں، ناغہ نہ ہو، اگر کسی روز ناغہ ہو جائے تو اگلے دن دوگنا لکھ کر تعداد پوری کر لیں، اگر مسلسل ناغہ ہوتا رہے تو عمل قبضے میں نہیں رہے گا، اس لئے بہتر یہی ہے کہ ایک کاپی خرید لیں اور صبح نماز کے بعد روزانہ ان کلمات کو لکھ لیا کریں، جب کاپی مکمل ہو جائے تو اسے قبرستان میں دفن کر دیں، اور پھر سے نئی کاپی میں لکھنا شروع کر دیں،
دوران ادائیگی زکات آپ ایک شیشی سرمہ اپنے سامنے رکھ دیں جب زکات مکمل ہو جائے تو یہی حروف صوامت والے کلمات 13مرتبہ پڑھ کر ان پر دم کر لیں،
جب حروف صوامت سے کام لینا ہو تو یہ سرمہ اپنے آنکھوں میں لگا کر کام شروع کریں، ان شاءالله فوری اثر ہوگا،
⭐طریقہ اول ⭐

جب سورج یا چاند گرہن لگے تو دورکعت نماز نفل پڑھنے کے بعد خاموشی سے تنہا کمرے میں خوشبو جلا کر بیٹھ جائیں اور سفید کاغذ پر پینسل یا کالے سیاہی سے543مرتبہ حروف صوامت
(ا،ح،د،ر،س،ص،ط،ع،ک،ل،م،و،ہ) لکھیں،
اس طرح بھی لکھ سکتے ہیں
(احد،رسص،طعک،لموہ)

⭐طریق دوئم ⭐
جب سورج یا چاند گرہن لگے تو حروف صوامت کی سطر کو 543مرتبہ لکھیں اور اسی طرح مسلسل 13دنوں تک حروف صوامت کو 543مرتبہ لکھنے کے بعد آپ ہمیشہ کے لئے اس کے عامل بن جائے گے دوران زکات ناغہ نہ ہو ورنہ عمل باطل ہو جائے گی، بعد میں 13مرتبہ لکھنے کی زحمت سےبھی جان جھوٹ جائے گی،

⭐طریق سوئم ⭐
ہر حرف صوامت کو موافق منزل قمری سے شروع کر کے مسلسل 28دنوں تک 4444مرتبہ لکھیں، ایسے نمبروار ہر حرف کو اپنی اپنی منزل میں 28دنوں تک 4444دفعہ لکھے اور تیرا حروف صوامت کو مکمل کرلیں، یہ زکات حروف صوامت کی ہمیشہ کے لئے ہوگی، جس حرف سے چاہئے کام لے سکتے ہیں،
⭐رجعت حروف صوامت ⭐
عمل شروع کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ حروف صوامت کی رجعت بہت ہی خطرناک ہوتی ہیں، اس لئے حروف صوامت سے متعلق جو بھی عمل تیار کریں تو کافی سوچ سمجھ کے بعد تیار کرے، ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائے، آپ کی معمولی غلطی بھی وبال جان بن سکتی ہیں،
⭐رجعت⭐
پہلے تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ رجعت کیا چیز ہے،،؟
رجعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے واپسی، لوٹنا، پلٹنا، کو ظاہر کرتی ہے،
⭐رجعت کے اثرات ⭐
دماغی صلاحیت میں کمی کا ہونا، ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہونا، اولاد پر اس کا بُرا اثر پڑنا، سُستی وکاہلی کا شکار ہونا ،یا کوئی اور جانی مالی نقصان کا پہنچنا، وغیرہ،

⭐حروف صوامت کے رجعت وبندش کا توڑ⭐
عاملین حروف صوامت کو عملیات میں بہت پسند کرتے ہیں، اور عملیات کی دنیا میں حروف صوامت سے کافی حد تک کام لیا جاتا ہے، یہ حروف جتنا جلدی اپنا اثر دیکھاتے ہیں اور اتناہی جلدی عامل کو رجعت میں بھی جکڑ لیتے ہیں، ویسے تو حروف صوامت کے عاملین بیشمار ہے لیکن حروف صوامت کے توڑ کرنے والے عاملین بہت کم ہے
📌 حروف صوامت کی رجعت وبندش کو ختم کرنے کا مجرب عمل میرے اس پوسٹ سے پہلے آپ نے نہیں پڑھا ہوگا،
حروف صوامت کی رجعت وبندش کے نحس اثرات کو کس طرح ختم کیا جائے، تو اس کا حل بھی ہم ہی بتادیتے ہیں
⭐سورت الاخلاص سے حروف صوامت کا توڑ⭐
سورت الاخلاص حروف صوامت کی رجعت وبندش کے نحس اثرات کو ختم کرنے میں بڑی ہی پرتاثیر ہے،
📌(1)سورت الاخلاص کے خالص حروف اعداد قمری 444ہیں بطریق مفرد(4+4+4) جمع کریں تو 12بنتے ہیں اور حروف صوامت کے اعداد قمری 543ہے بطریق مفرد (5+4+3)جمع کرے تویہ بھی 12بنتے ہیں،
📌(2)سورت الاخلاص کے ٹوٹل اعداد1002ہے،جس کا مفرد3بنتے ہیں اور حروف صوامت کے ٹوٹل اعداد543ہے، جس کا مفرد3بنتے ہیں،
📌(3)سورت الاخلاص کے حروف 47اور نقطے 10ہے جمع(47+10) 57ہوتے ہے، اور مفرد پھر 3بنتا ہے،
ویسے تو حروف صوامت کے عاملین بیشمار ہے لیکن حروف صوامت کے توڑ کرنے والے عاملین بہت کم ہے،
سورت الاخلاص کے 13حروف خالص کو روزانہ 444مرتبہ لکھنا ہے تیرا دنوں تک، حروف خالص یہ ہے
(ق،ل،ھ،و،ا،ح،د،ص،م،ی،ک،ن،ف)
ان تیرا حروف کو روزانہ 444مرتبہ ایک سطر میں لکھنا ہے، اور لکھنے کے بعد ہر سطر کو ✂کھینچی سے کاٹ کرروزانہ آٹے میں گولی بناکر دریا، یانہر میں ڈالنا ہے، بعد تیرا دنوں کے ان حروف خالص کو13مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر غسل بھی کرلیں اور اس میں سے کچھ پانی پی لیں،
📌(4)اسم ذات، سورۃ اخلاص، اور بسم اللہ شریف کو حروف صوامت کے ساتھ خاص تعلق ہے،، سورۃ اخلاص،، میں کل 47حروف ہیں،اور،،، بسم اللہ،،، میں 19ان دونوں کو جمع کیا 66=19+47ہوئے اور یہ عدد اسم ذات اللہ کے ہے، پس معلوم ہوا کہ یہ سورۃ مقدس عکس ذات خداوندی ہے، 📌(5)سورۃ اخلاص کے حروف خالص کے اعداد قمری 444ہے جمع کریں 12=4+4+4بنتے ہے، اور حروف صوامت کے اعداد قمری 543کو جمع کرے 12=5+4+3کریں تو 12بنتے ہے،
📌(6)اسم ذات کے اعداد قمری 66کو جمع 12=6+6کریں تو 12بنتے ہے،
📌(7)سورۃ اخلاص کے خالص حروف اعداد قمری 444ہے اگر اس عدد کو مفرد 4+4+4کردیا جائے تو12بنتے ہے اور 12کو 1+2مفرد کردے تو 3بنتے ہیں، اور حروف صوامت کے اعداد 543کا مفرد12=5+4+3ہوئے اور 12کا مفرد 3بنے
📌(8)سورۃ اخلاص کے حروف 47نقطے 10ان دونوں کو47+10 جمع کیا تو 57ہوئے، ستاون کا مفرد 3بنے
📌(9)اسم ذات کے عدد 66مفرد 3
📌(10)بسم اللہ شریف کے اعداد 786ان کو جمع کیا 21=7+8+6ہوئے اور 21کا مفرد 3بنے
دوستوں اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص چاند یا سورج گرہن میں حروف صوامت کی زکات ادا کرنے کے بعد سورۃ اخلاص کو روزانہ 66مرتبہ یا بسم اللہ الرحمن الرحیم کو 786مرتبہ حروف صوامت کی منفی اثرات سے بچنے کی نیت سے پڑھا کریں تو وہ اس کے رجعت وبندش سے بفضل خداوندی محفوظ ہو،
چاند وسورج گرہن کے بعد حروف صوامت کوروزانہ 13کے بجائے اسم ذات،،،اللہ،،، کے عدد66مرتبہ لکھا کرے، تو بھی رجعت سے محفوظ ہو،
الحمداللہ یہ میرا عرصہ دس سال سے معمول ہے، اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہر طرح کے رجعتوں اور پریشانیوں سے محفوظ ہو،
⭐حروف ناطق سےحروف صوامت کاتوڑ⭐
ابجد کے 28حروف ہے 13صامت جسے حروف صوامت کہتے ہیں، اور باقی15کوناطق کہتے ہے، یعنی نقطوں والے حروف
حروف صوامت کی بندش اور رجعت حروف ناطق سے بھی کھولا جاتا ہے حروف ناطق یہ ہے،
(ب،ج،ز،ي،ن،ف،ق،ش،ت،ث،خ،ذ،ض،ظ،غ،)
اب ان پندرہ حروف کے الفاظ یوں بنتے ہیں
(بجز، ینف،قشت، ثخذضظغ)ان حروف کی زکات دے کر حروف صوامت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے،
(1) ہجری ماہ ایسا منتخب کریں جس کے پہلے 15دنوں میں قمر درعقرب نہ ہو، مندرجہ بالا الفاظ کی قمری اعداد 5452ہیں، چاند کے یکم تاریخ سے بعد نماز عشاء روزانہ 363مرتبہ ان الفاظ کو چودہ دنوں تک لکھیں اور پندرہویں دن یعنی آخری روز 370مرتبہ لکھ کر زکات مکمل کریں، ہر لفظ کو الگ الگ کا کر آٹھ کے گولی میں بند کر کے دریا میں ڈال دیا کریں، پندرہ روز کے بعد آپ حروف ناطق عامل بن جائے گے،
(2)حروف ناطق کی زکات سات دنوں میں دے، یعنی روزانہ 778بار چھ دنوں تک اور آخری ساتویں روز 784مرتبہ لکھ کر عمل مکمل کریں، عامل بننے کے بعد دو عدد نقش حروف ناطق کی بنالیں ایک داہنے بازو پر باندھ لیں اور دوسرا نقش 13دن تک پانی میں گھول کر پی لیں،
اس سال2019کومکمل اورجزوی 5سورج وچاند گرہنیں ہیں۔

🌛حروف صوامت 🌜

🌿🌷حروف صوامت سے متعلق اہم راز🌷🌿

(1)چاند گرہن کی نسبت سورج گرہن میں حروف صوامت کی زکات دینا یا اس سے کام لینا زیادہ مؤثر ہے، چاند کا مزاج سردہونےکی وجہ سےوہ اپنااثرآہستہ آہستہ دیکھاتا ہے
(2)13سال یا تیرا گرہنوں (سورج وچاند)میں حروف صوامت کی زکات دینے سے عمر بھر کے لئے اس کا عامل کامل بن جاتا ہے، چونکہ حروف صوامت کی تعداد 13ہے اسلئے زکات بھی تیراسال یا تیرا گرہنوں میں دینی ہوگی،
(3)عدد 13کو اگر مفرد کر دیا اور 4=3+1ہوئے، مطلب
تاثیر کے لئے آتشی، بادی، آبی، خاکی، چاروں طرح کے عنصر کے نقوش استعمال میں لائیں،
(4)اور اگر حروف صوامت کے اعداد543 کو مفرد کر دیا
جائے، 12=5+4+3ہوئے، اور 12کو مفرد کر دے 3=1+2ہوئے، اور حروف صوامت کی حرفوں کی تعداد 13کو مفرد کر دے 4=1+3ہوئے، اس سے معلوم ہوا کہ اگر مربع اور مثلث خانوں والے نقوش سے حروف صوامت کے اعمال تیار کئے جائیں تو جلد اثر پزیر ہوتے ہیں،
(5)اگر حروف صوامت سے اعمال تیار کرنے ہو تو عربی الفاظ عقداللسان، عقدالزنا، عقدالنکاح، اور فارسی کے الفاظ بستم زبان، بستم ف*ج بستم نکاح کے الفاظ استعمال مت کریں کیونکہ یہ ناطق یعنی نقطوں والے جملے ہیں بجائے عربی اور فارسی الفاظ کے آپ اُردو کے الفاظ استعمال میں لائیں کیوں کہ اُردو کا مجموعی اعداد 211ہے اور اس کا مفرد 13=2+11ہوئےجوحروف صوامت کے زیادہ قریب ہے،

(ا،ح،د،ر،س،ص،ط،ع،ک،ل،م،و،ھ) یہ ٹوٹل 13 الفاظ ہیں۔۔
جس قدر بندش کے عمل ہوں انہی الفاظ سے کیے جاسکتے ہیں۔
ان حروف کی زکات کے بعد ہر قسم کی بندش مثلا ،زبان بندی،قدم باندھنا،جاری خون باندھنا، گرتے حمل کو باندھنا، نظر باندھنا، بھاگنے والے جانور یا آدمی کو باندھنا،کسی شخس کی بدعات کو باندھنا،۔
غرض انسانی حاجات کا چوتھا‎ئ حصے پر عامل کو قدرت حاصل ہو جاتی ہے کہ وہ ان کو اپنے عمل کے زور سے باندھ دے.
اس کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جن کا تعلق عقود سے ہے وہاں ان حروف سے کام لیا جاتا ہے۔ باندھنا اور روکنا صرف انہیں سے ممکن ہے ۔ انسانی ضروریات میں چوتھائی کام ان حروف سے کئے جا سکتے ہیں اساتذہ نے یہ تقسیم ابجد شمسی سے مقرر کی ہے کیوں کہ شمس سریع الاثر ہے نیز اس کی تاثیر ایک منٹ سے چوبیس گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوتی ہے اسی لئےاساتذہ نے اسی سےکام لیاہے مگر جو طلسمات یا نقوش وضع کئے جاتے ہیں وہ ابجد قمری کے حروف شامل کرکے تیار کرتے ہیں ۔ ان کا استعمال نہایت سادہ اور آسان ہے علاوہ ازیں دیگر اعمال بخورات و لوازمات سے تقریباً کوئی سروکار نہیں،
ان سے اعمال کسی گرہن ، ہبوط قمر ، یا قرآن شمس و قمر ، یا تحت الشعاع میں تیار کرتے ہیں نقش عموماً خاکی رفتار سے لکھے جاتے ہیں اعمال کی تیاری کے وقت تنہا پاک و صاف جگہ جو خوب معطر ہو با وضو ہو کر تیار کرتے ہیں ۔ دوران تیاری عمل گفتگو منع ہے اگر کوئی مخاطب کرتے تو خاموش رہیں ۔ ورنہ عمل باطل ہوجائے گا عمل تیار کرنے کے بعد سائل کو حسب توفیق شیرینی لیکر فاتحہ دلا کر معصوم بچوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کریں.
یہاں یہ وضاحت بھی کردیں کہ آپ اپنی زندگی کے اس مخدوش دور میں تمام جائز ضرورتمندوں کو ضرور فائدہ پہنچائیں لیکن غیر ضروری اور غیر شرعی امور کے لئے ان سے کام نہ لیں اور نہ ہی بات بات پر لوگوں کی زباند بندی ، کاروبار کی بندش یا انہیں سزا دیں ۔ ہاں جب معاملہ سر سے گزر جائے تب بے شک ان سے اپنے تحفظ کا انتظام کریں ان سے فوری ضرورت کے اعمال ہر وقت تیار کئے جا سکتے ہیں بے شمار مقاصد کے لئے یہ سطور ہیں ۔
آدمی کا باندھنا ، زبان بندی تاکہ مخالفت نہ ہو ، چور باندھنا تاکہ چوری نہ کر سکے ، کان باندھنا تاکہ سن نہ سکے ، ہتھیار باندھنا تاکہ آپ کو نقصاند نہ دے سکے ، کھیتی باڑی باندھنا ، کاروبار باندھنا ، جہاز باندھنا تاکہ بندرگاہ میں داخل نہ ہوسکے ، دودھ باندھنا ، طلاق باندھنا، نکاح باندھنا ، مار پیٹ باندھنا، سماع باندھنا ، روح باندھنا تاکہ کسی انسان یا گھر میں داخل نہ ہو سکے ، مشینری باندھنا ، تبدیلی باندھنا ، قبضہ باندھنا ، حمل باندھنا تاکہ ساقط نہ ہو ، ہمہ قسم کا نشہ باندھنا
( شراب ، ہیروئین ، افیون ، چرس وغیرہ )۔
محبت میں خرد باندھنا ، نیند باندھنا ، انزال و اح**ام باندھنا ، باہر رہنے والے کے قدم باندھنا ، گھر شہر یا ملک کے باہر جانے والے کے قدم باندھنا ، بواسیر باندھنا ایسے عظیم کام ان حروف سے ہی لئے جا سکتے ہیں جو صرف اعلیٰ قدر کی قوت رکھنے والوں کی کرامت ہوتے ہیں ۔
یاد رہے سطر عمل تیار کرتے وقت نام مع والدہ کا استعمال ضروری ہے اس سے قبل کہ ہم وہ سطور بیان کریں بندش کے لئے عموماً فارسی کا لفظ بستم یا عربی کا عقد استعمال کرتے ہیں جس غرض یا مقصد کے لئے عمل کرنا مقصود ہو اس کی سطر انتہائی مختصر مگر جامع ہونی چاہئے جو نفی و اثبات کی صورت کو بھی پورا کرتی ہو ۔ طلسمی سطر قائم کرکے خود یا کسی دوسرے کو دینا مطلوب ہے تو استخراج شدہ عمل کے کاغذ یا لوح کو کسی اندھیری کوٹھری میں وزنی پتھر کے نیچے رکھیں تاکہ پورا بوجھ اس کاغذ یا لوح پر پڑے ۔
اعمال زبان بندی : طالع برج جوزا ، عقرب یا حوت ہو ۔ قمر و زہرہ سعد نظرات رکھتے ہوں،دن بدھ اور عطاردکی ساعت ہو ۔
جاری چیز کو باندھنا مطلوب ہے مثلاً اح**ام باندھنا، خون بواسیر باندھنا ، زنا وغیرہ تو قران قمر و زہرہ ، یا زہرہ برج میزان یا ثور میں ہو یا قمر ہبوط میں ہو تو تیار کریں یا قمر و مریخ میں مقابلہ یا تربیع کا وقت بھی موثر ہے ۔
قدم ، قبضہ ، مکان ، جائداد ، ملازمت یا طلاق باندھنا ہو تو ساعت زحل میں یا ہبوط قمر ہو
عقد و بستگی قوت مردانہ کو باندھنا مطلوب ہو تو طالع برج ثور ہو ، زہرہ برج میں یا برج اسد کے ٍٍ درجہ پر ہو
قاطع اولاد و بانجھ پن پیدا کرنے کے لئے ہبوط قمر ہو ، یا قمر و شمس کا قران ہو یا مریخ بحالت رجعت مغرب میں غروب ہو رہا ہو ۔
بعض اعمال میں بعض منازل قمر بھی ان سے مخصوص ہیں
یاد رہے کہ غفرہ ، زبانہ ، برج میزان سے ۔
الغائم برج قوس سے متعلق ہے ۔
ہقعہ ، ہنفعہ اور زراعہ برج جوزا سے تعلق رکھتی ہیں ۔
ان میں زراعہ طلسمات کا کام دیتی ہے یہی کام ہنفعہ سے بھی لیا جا سکتا ہے ۔
علمی طور پر تو اتنی باریکییوں میں ضرور جانا چاہئے ۔ ورنہ صرف ساعت ہی کام دیگی ۔
عطارد سے بندش کے اعمال کو نہ سمجھیں ۔ قمر و عطارد کی نظر یا صرف عطارد کی ساعت زبان بندی ، جاری چیزوں کو باندھنے کے لئے ہے علاوہ ازیں عطارد کا تعلق نطق و تحریر سے بھی ہے اس طرح قمر و زحل کی نظر یا زحل کی ساعت میں قدم ۔ قبضہ ایسے امور کے باندھنے کے لئے ہے ۔
مشتری میں روپیہ پیسہ مال کی بندش کی جاتی ہے اسی طرح قمر پانی ، خون اور جاری اشیاء مثل بخار وغیرہ سے متعلق ہے ۔
زہرہ کا تعلق عورت سے ہے ۔
مریخ کا تعلق مرد اور اسلحہ اور اس سے متعلقہ اشیاء سے ہے ۔
اس میں اسلحہ کو باندھا جا سکتا ہے تاکہ کوئی وار نہ کر سکے ، تلوار ، توپ ، بندوق ، چاقو، چھری، سب اسی سے باندھتے ہیں ۔
شمس کا تعلق صحت سے ہے ، نیز حکام اور امراء سے بھی ہے ۔
زحل زمین مکان قدم ، قبضہ جائداد سے متعلق ہے ۔ اسی طرح بعض اباجد بھی مختلف امور میں کام دیتی ہیں ان اباجد کے نقشہ جات اس وقت ہمارا موضوع نہیں مگر یہاں ضمناً بیان کئے دیتے ہیں تاکہ صاحب ذوق اور اہل علم حضرات کو یہ معلوم ہو سکے کہ یہ موضؤع کتنا وسیع و دقیق ہے،

حروف صوامت سے کی جانے والی کچھ بندشیں نوٹ کر لیں۔

1۔ بستم سر درد فلاں بن فلاں

(درد سر باندھنا)

2.عقدالدم رحم والحمل لا یدموا

( خون جانے سے حمل گرنے کا خطرہ ہو تو)

3.عقدالزناء مابین فلاں و بین فلاں لا تنزنی ابدآ

(عورت اور مرد کے مابین زناح کی عادت باندھنا)

4.ضبط نطفہ فلاں بنت فلاں حمل قرار نہ شود

ضبط نطفہ فلاں بن فلاں حمل قرار نہ یابد

(یہ عمل تب تیار کر کے دیا جاتا ہے جب میاں بیوی کو مزید اولاد کی ضرورت نہ ہو)

5.بستم ملازمت فلاں در دفتر فلاں نہ تبدیل دفتر نہ عہدھ

(تبدیلی ملازمت باندھنا)

6.عقدالساقط الحمل فلاں لا السقد والسقط

(حمل ساقط نہ ہو)

7.عقدالتعلق زن و شو لا مجامعت ابدا

(مجامعت باندھنا)

8.عقدالعقل والخرد فلاں فی حق فلاں صم بکم عمی فہم لا یعقلون

(محبت میں عقل و خورد باندھنا)

9.بستم قدم فلاں بسوۓ خانہ خانہ فلاں تانتواند رسد

(کسی کے ہاں جانے سے روکنا)

10.بستم رغبت دل فلاں در محبت فلاں تا محبت نہ شود

(دو افراد کے درمیان مجبت کو ختم کرنا)

11.بستم قدم دریں مکاں فلاں بن فلاں بیرون قرار نہ یابد

(گھر سے باہر رہنے والے کے قدم باندھنا)

12. عقدالسان کل مخلوق معلوم و غیر معلوم فی حق فلاں

( مخلوق کی زبان بندی)

13.بستم نکاح و نسبت فلاں ماسواۓ فلاں

(رشتے کی بندش لگانا۔ اس بندش میں رشتہ جس کے ساتھ باندھا جاتا ہے اس کے علاوہ کسی اور سے نہین ہو سکتا)

14.بستم عادت شراب نوشی فلاں بن فلاں ترک شراب ابدا

(نشہ کی بندش کرنا)

15.بستم دوکان/گھر/زمین فی حق مقبوضہ فلاں تا طلب خالی کردن نہ کند

(گھر/زمین یا دوکان کا قبضہ باندھنا)

16.بستم قلب فلاں در محبت فلاں فلاں تا رجوع نہ کند

(محبت باندھنا)

17.بستم عقدالتعلق عاشقی فلاں مابین فلاں لا تنزنی

(عشق و تعلق باندھنا)

18.بستم دست دزدی فلاں ارادتا عادتا عملا فعلا دزدی نہ تواند کرد
(چوری کی عادت باندھنا)

19.بستم زبان در غرض و حق فلاں کبھی خلاف نہ بولے
(زبان بندی کرنا)

20.بستم اجراۓ خون سینہ و حلق فلاں خون نہ جا‎ۓ

(جاری خون باندھنا)

21.بستم دست سزا فلاں فی حق فلاں سزا کے ہاتھ نہ ہلیں

(مارنے کی عادت باندھنا)

22.بستم انزال و سرعت منی فلاں قطی منزل نہ ہو

(انزال و اح**ام باندھنا/ قوت باہ کے لیے طلسم تیار کرنا)

23.بستم رخصتی و بارات فلاں بن فلاں بہ فلاں بنت فلاں کہ ہرگز براۓ طلبیدن رشتہ جمع نہ شوند تا من نکشا‎ئم ہیچ کس نکشائید بحق یا قابض

(بارات اور رخصتی باندھنا)

24.ختم اللہ علی قلوبہم و علی ابصارہم فلاں فی المحبت والمودۃ فلاں

(محبت میں عقل و خرد باندھنا- یہ عمل تب کیا جاتا ہے جب شوہر یا بیوی دوسروں کی باتوں میں آکر اپنے شریک حیات سے لڑتا ہو)

25.بستم زبان و دست فلاں فی حق فلاں صم بکم عمی فہم لا یرجون

(مارنے اور گالی کی عادت باندھنا)

26.بستم نکاح فلاں بن فلاں با فلاں بنت فلاں ہر گز نکاح نہ شود تاسن نکشائم ہیچ کس نکشائید بحق یا قابض۔

(کسی مخصوص جگہ کیلیے نکاح باندھنا تاکہ نکاح نہ ہو سکے)

27.بستم قدم در مکان خود فلاں بیرون قیام نہ پذیرد

(باہر رہنے والے کے قدم باندھنا)

28۔ بستم قدم فلاں در پاکستان بیرون نہ رود

(ملک سے باہر جانے والے کو باندھنا)

29.عقدالعقل والخرد و ہوش و حواس ظاہری و باطنی قلب ودماغ دست و چشم لب و گوش زبان و بینی و شش و شصت رگ بدن فلاں بن فلاں فی غرض و حق فی المحبت والمودۃ فلاں بنت فلاں

(کسی کواپنی محبت میں مبتلا کرنا)

30.بستم ف*ج فلاں بنت فلاں بر ذکر مخلوق معلوم و نا معلوم تا من نکشا‎ئم ہر گز نکشائید لا تنزنی ابدا

(عورت کا زنا سے باندھنا/ بچانا)

31. بستم ذکر فلاں بن فلاں بر ف*ج بنات حوا معلوم و نا معلوم تا من نکشائیم ہر گز نکشائید لا تنزنی ابدا

(مرد کی زنا کاری باندھنا)

32. بستم طلاق مابین فلاں و بین فلاں طلاق واقع نہ شود ابدا

(طلاق کی بندش کرنا)

33.بستم نسبت و نکاح فلاں بن فلاں مابین فلاں بنت فلاں تا درمیان ہر دورا نسبت و نکاح ہر گز ہر گز نہ شود

(منگنی توڑنا/ یا رشتہ اگر بری جگہ ہو رہا ہو تو اس سے بچنے کے لیے بندش لگانا)

34.بستم ذکر/ف*ج فلاں لاادخل ف*ج/ذکر ما سوا‎‎ۓ فلاں

(شوہر/بیوی کو سیکس کی بندش کرنا تا کہ وہ اپنے شریک حیات کے علاوہ کسی سے اپنی جنسی خواہش پوری نہ کر سکے)

یہ چند اعمال میں نے درج کیے ہیں

میاں محمد فرخ جاوید
قادری قلندری چشتی صابری

26/07/2023

حفاظت ہی حفاظت

Khankah e Qalandar Shahbaz - YouTube 26/07/2023

https://youtube.com/
یہ ھمارا چینل ھے جس پر ہر طرح کے عملیات اور روحانیت پر ویڈیوز موجود ھیں

Khankah e Qalandar Shahbaz - YouTube اس چینل کا مقصد صوفی ازم اور روحانی علوم کی اشاعت اور بنی نوع انسان کی بھلائی کے لیے کام کرنا ھے

Kitchen Concepts ( Home and Office Interior ) - YouTube 09/02/2023

میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکان کو پریس کریں، ویڈیو کو لائک کریں، کمینٹس کریں اور اپنے فیملی و فرینڈز کو شیئر کریں۔ شکریہ🌹

Kitchen Concepts ( Home and Office Interior ) - YouTube Home and Office Interior Channel, Kitchen Cabinets

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi