RTJ Dist Korangi

14/09/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ و عرسِ حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ 🌹10 ستمبر، بعد نمازِ عشاء جشنِ عید ...
12/09/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ و عرسِ حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ 🌹

10 ستمبر، بعد نمازِ عشاء جشنِ عید میلادالنبی ﷺ و عرسِ حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں ایک پُروقار، روحانی اور بابرکت پروگرام منعقد ہوا۔ اس روحانی محفل میں عاشقانِ رسول ﷺ، خلفائے کرام، علماء ، فقراۓ کرام اور جماعت کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت عبداللہ طاہری نے حاصل کی۔ تلاوتِ قرآنِ مجید کے بعد مقامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے خوبصورت نذرانے پیش کیے، جبکہ مختلف احباب نے منقبت کے نذرانے بھی پیش کیے۔

اس موقع پر سائیں امداد حسین طاہری نے خصوصی طور پر نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ آپ خصوصی طور پر بلوچستان سے تشریف لائے تھے۔ ان کی شرکت سے محفل کی روحانی رونق اور بھی بڑھ گئی۔

بعد ازاں پروگرام میں خطابات کا سلسلہ شروع ہوا۔ مقررین و علماء کرام نے جشنِ میلادالنبی ﷺ، دینی و روحانی تعلیمات اور بزرگانِ دین سے محبت و عقیدت کے مختلف پہلوؤں پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فرمایا۔

اس موقع پر حضرت علامہ مولانا محمد اسلم طاہری نے حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کا مختصر تعارف پیش کیا اور ان کی دینی و روحانی خدمات کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ فرمایا۔ بعد ازاں حضرت علامہ مولانا وزیر احمد آلکانی صاحب نے بھی خطاب فرمایا، جس سے شرکائے محفل نے استفادہ کیا۔

پروگرام میں خلفائے کرام، علماء اور روحانی شخصیات کی خصوصی شرکت رہی۔ بالخصوص حضرت علامہ و مولانا خلیفہ سائیں عبدالحکیم طاہری، حضرت علامہ و مولانا خلیفہ سائیں شاہد طاہری اور محترم زبیر اللہ طاہری صاحب، صوبائی جنرل سیکریٹری روحانی طلبہ جماعت سندھ زون 2 نے خصوصی شرکت فرمائی۔

ان کے علاوہ دیگر علماء کرام، خلفائے عظام اور فقراۓ کرام نے بھی محفل میں شرکت فرما کر اس بابرکت اجتماع کی رونق کو دوبالا کیا۔

پروگرام کے اختتامی مرحلے میں خلفائے کرام کی جانب سے شرکائے محفل کو ذکرِ قلبی کی نعمت سے نوازا گیا، جس سے حاضرین نے روحانی فیض حاصل کیا۔ یوں یہ بابرکت محفل ذکر و فکر، نعت و منقبت اور روحانی فیض کے حسین امتزاج کے ساتھ نہایت پُرسکون اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس بابرکت پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت ضلع کورنگی کے ضلعی عہدیداران و ذمہ داران نے بھی بھرپور شرکت فرمائی اور پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

یہ عظیم الشان پروگرام جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت، برانچ ابراہیم حیدری کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا،

منجانب روحانی طلبہ جماعت ضلع کورنگی
06/09/2026

منجانب
روحانی طلبہ جماعت ضلع کورنگی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ🌹 `دعوتِ خصوصی` 🌹*سالانہ جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ*     *بسلسلۂ عرسِ مبارک**حضرت سو...
05/09/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
🌹 `دعوتِ خصوصی` 🌹

*سالانہ جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ*
*بسلسلۂ عرسِ مبارک*
*حضرت سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗ*

`زیرِ صدارت`
خلیفہ سائیں محمد سعید چانڈیو طاہری صاحب
🌹 `خصوصی شرکت` 🌹
ضلعی باڈی روحانی طلبہ جماعت
و جماعت اصلاح المسلمین ضلع کورنگی
خلفائے کرام علمائے کرام و مشائخ عظام
و دیگر معززینِ محفل

*📅 بروز جمعرات*
*10 ستمبر*
🕋 بعد نمازِ عشاء
📍 مقام:
نور مسجد، لاسی پارہ ابراہیم حیدری، ضلع کورنگی، کراچی

*📺 لائیو پروگرام:*
یہ پروگرام RTJ District Korangi page پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
منجانب:
جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ ابراہیم حیدری

30/08/2026

روحانی طلبہ جماعت سندھ زون 2 کے صوبائی احباب، جماعت اصلاح المسلمین ضلع کورنگی اور روحانی طلبہ جماعت ضلع کورنگی کے عہدیداران و ممبران کے ہمراہ۔

Address

Karachi

Telephone

+923412313760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTJ Dist Korangi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category