14/11/2025
Uubai Bin Kaab Academy is preparing its students with full enthusiasm and teachers are working hard for their students.
Basic Islamic & Quranic studies
14/11/2025
Uubai Bin Kaab Academy is preparing its students with full enthusiasm and teachers are working hard for their students.
02/09/2025
اسکولنگ سسٹم چارماھی امتحان کی کچھ تصویری جھلکیاں
02/09/2025
الحمد لله بفضلہ تعالٰی مدرسہ تحفیظ القرآن اُبی ابن کعب رضی اللہ عنہ واکیڈمی میں چارماھی امتحان کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
رب تعالی سے دعا گوہیں کہ رب تعالی اس ادارے کو اور اس میں زیرِ تعلیم طلباءکرام کو کامیابی و کامرانی عطاء
فرمائے۔
24/11/2024
الحمدللّٰہ
طلباء کی کثرتِ تعداد کی وجہ سے مدرسہ اُبئ بن کعب اکیڈمی میں نشستوں کی شدید کمی تھی،انتظامیہ کی انتھک جِدوجُہد اور احباب کی پرخلوص دعاؤں کی وجہ سے تعمیراتی کام الحمدللہ انتہائی برق رفتاری کے ساتھ اپنے اختتام کی طرف کامیابی سے گامزن ہے۔
اکیڈمی سے الحمدللّٰہ اہل محلّہ خوب مستفید ہورہے ہیں،صبح سے شام تک اس ادارے میں کلام اللّٰہ شریف کی تلاوت ہوتی ہے اور ہر طرف ہدایت کی روشنی بکھرتی ہے،جبکہ مڈل ٹائم میں اسکولنگ سسٹم سے بچے عصری علوم سے بھی بہرا مند ہورہے ہیں۔
مستقبل میں بڑے پراجیکٹ پر کام کرنا اکیڈمی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔
ادارے کی کامیابی آپ کی دعاؤں اور پرخلوص تعاون سے ہی ممکن ہے اس لیے اپنے مناجات میں ادارے کو خصوصی یاد رکھیں
اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو.
ایڈریس: مکان نمبر 323 بلاک A گلی نمبر 9 نیو گلشن لیبر کالونی نزد دی کریسنٹ پبلک اسکول سائٹ کراچی،
#2024
جدید تقاضوں کے ہم آہنگ مدرسہ ابئ ابن کعب اکیڈمی کے شعبہ اسکول کے طلباء نے مِڈ ٹرم کے پیپرز دے دیے ہیں۔
20/09/2024
مدرسہ ابئ بن کعب اکیڈمی کا ایک اور اعزاز۔
پیر عبدالمالک نقشبندی کے خلیفہ مجاز پیر مفتی خورشید احمد نقشبندی صاحب کے پوتے اور سماجی و مذہبی شخصیت مولانا سلیم احمد کے بیٹے ابتسام نے ناظرہ قرآن کریم کی تکمیل کر لی ہے۔
اس موقع پر پیر مولانا خورشید احمد نقشبندی صاحب نے عظمتِ قرآن کے موضوع پر پُرمغز گفتگو کی اور ادارہ ہٰذا کو خراج تحسین پیش کیا۔
ربِّ کریم یہ محبتیں سلامت رکھے۔
انتظامیہ کی طرف سے طالب علم ابتسام بن سلیم احمد اور ان کی فیملی کیلئے ڈھیر ساری مبارک باد۔
اللہ تعالٰی طالب علم کو عالم باعمل بنائے......آمین
انتظامیہ : ابئ بن کعب اکیڈمی
゚followers
آئیے!
قلب کو ذکرِ مصطفیٰ سے منوّر کرتے ہیں۔
کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں پیارے آقاؐ کی شان میں۔
14/09/2024
امتحان کا مقصد بچوں کی علمی اور اعتمادی کارکردگی کی جانچ ہوتا ہے۔
پچھلے اسباق کی ریکوری کرنا اور یاد کرنا امتحان کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔
مدرسہ ابئ ابن کعب اکیڈمی میں اسی تناظر کے پیش نظر چار ماہی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔
تمام طلبہ نے بہترین نظم و ضبط کے ساتھ امتحان دیا۔
ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ دارالقرآن کے اساتذہ نے بطور ممتحنین اپنی خدمات پیش کیں۔
اللہ تمام معاونین اور ممتحنین کی خدمات کو قبول فرمائے۔آمین
13/09/2024
جدید تقاضوں کے ہم آہنگ مدرسہ ابئ ابن کعب اکیڈمی کے شعبہ اسکول کے طلباء نے مِڈ ٹرم کے پیپرز دے دیے ہیں۔
امتحانی نظم و ضبط قابل دید رہا۔
ٹیچرز نے انتہائی محنت و لگن سے طلباء کی نگرانی کی۔
اللہ تعالی تمام سٹوڈنٹس کو اچھے نمبروں سے کامیابی عطاء فرمائے اور ٹیچرز کی محنتِ عالیہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے.....آمین
انتظامیہ ابئ ابن کعب اکیڈمی اپنے تمام ٹیچرز اور معاونین کا مشکور ہے.
#2024
07/09/2024
اُبی بن کعب اکیڈمی نے عوام الناس کے فائدے کے لیے آن لائن اکیڈمی کا آغاز کر لیا ہے
۔
۔
۔
۔
یہی تو روشنی اور خوشبو ہے جو مدارس دینیہ نہایت خوش اسلوبی سے پھیلا رہی ہے۔
ابئ ابن کعب اکیڈمی کے ہونہار طالب علم
عبدالصمد بن سراج خان نے ناظرہ تکمیلِ قرآن کیا۔
انتظامیہ کی طرف سے ان کی فیملی اور اقارب کو ڈھیروں مبارک باد