21/09/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
"کہہ دیجئے! کیا وہ لوگ جو علم رکھتے ہیں اور وہ لوگ جو علم نہیں رکھتے، برابر ہو سکتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ صرف نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں۔" (سورہ الزمر، آیت 9)
مرجع عالی قدر، فقیہِ اہلِ بیتؑ آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت عالمِ اسلام اور بالخصوص مکتبِ تشیع کے لیے ایک ایسا عظیم اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے۔
آپ کی ذاتِ گرامی حوزاتِ علمیہ کا وہ درخشاں ستارہ تھی جس نے اپنی پوری حیات علومِ اہلبیتؑ کی ترویج، فقاہت اور تحقیق میں صرف کر دی۔ آپ کا علمی و ادبی پایہ، روحانی عظمت اور گراں قدر سماجی و مذہبی خدمات رہتی دنیا تک تاریخِ تشیع کا سنہرا باب رہیں گی۔
آپ ولیِ عصر، امامِ زمانہ عج کے ان مخلص و مقرب نائبین میں سے تھے ۔ آپ کی پوری زندگی اپنے امام عج کی خوشنودی اور ان کے مشن کی تکمیل میں گزری اور آج یقیناً خود قلبِ امامِ زماں عج اپنے ان عظیم المرتبت فقیہ اور سچے سپاہی کے انتقال جانے پر سوگوار ہوں گے۔
اس پردرد موقع پر بقیتہ اللہ الاعظم امامِ زمانہ عج ، مراجع عظام، حوزاتِ علمیہ اور تمام شیعیانِ جہان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ پروردگارِ متعال مرحوم کے درجات مزید بلند فرمائے اور انہیں جوارِ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سوگوار،
علامہ طلال علی مہدوی
Contact us:
📞 03113219025
Follow us:
🌐https://www.facebook.com/profile.php?id=61553857657603&mibextid=ZbWKwL
📱https://whatsapp.com/channel/0029Va9AM6BIiRomcp39Zf20
🖥https://youtube.com/?si=lQ-RefHiJ2etCpul