12/08/2026
🥀 _*امام مسجد کے حقوق*_ 🥀
*امام کو امام تسلیم کرنا*
جب مسجد انتظامیہ کسی شخص کو متفقہ طور پر امام مقرر کرے تو مقتدیوں پر لازم ہے کہ اسے امام مانیں اور بلاوجہ مخالفت یا اعتراض نہ کریں جب تک شریعت اجازت نہ دے
*امام کی غیبت و چغلی سے اجتناب*
امام کی غیبت بدگمانی اور چغلی سے پرہیز کیا جائے کیونکہ غیبت کرنا اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر ہے
(سورۃ الحجرات:12)
*امام کی عزت و احترام*
امام کا ادب و احترام ضروری ہے کیونکہ نماز جماعت کے ساتھ امام کے ذریعے ادا کی جاتی ہے بے ادبی سے جماعت کی برکت ختم ہو جاتی ہے
*امام کی حوصلہ افزائی*
اگر امام کسی پریشانی یا مشکل میں ہوں تو اُن کی دلجوئی حوصلہ افزائی اور مدد کی جائے تاکہ وہ دینی خدمت بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں
*امام کی معقول تنخواہ مقرر کرنا*
مسجد کمیٹی پر لازم ہے کہ امام کے لیے مناسب باعزت اور کفایت کرنے والی تنخواہ مقرر کرے تاکہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں
*امام کی ذاتی مالی خدمت (خیرخواہی)*
مقتدیوں کو چاہیے کہ امام سے ذاتی طور پر خیرخواہی کریں تحفے یا مالی تعاون کے ذریعے ان کی دلجوئی کریں
*خوشی و غمی میں امام کو یاد رکھنا*
امام کو صرف غمی کے موقع پر نہیں بلکہ خوشی (شادی عقیقہ ولیمہ) کے مواقع پر بھی شریک کیا جائے
*امام کی چھٹی میں نائب مقرر کرنا*
اگر امام صاحب کو آرام یا چھٹی درکار ہو تو کمیٹی خوش الحان نائب قاری مقرر کرے تاکہ مسجد کا نظام متاثر نہ ہو
*امام کی تاخیر پر بدگمانی نہ کرنا*
اگر کسی نماز میں امام تاخیر کر جائیں تو اُنہیں سست یا لاپرواہ نہ کہا جائے بلکہ حسنِ ظن رکھا جائے
*امام کے اہلِ خانہ کا خیال رکھنا*
امام صاحب کی فیملی کا خاص خیال رکھا جائے اُنہیں احساسِ محرومی یا تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے
*امام کے فیصلوں میں اعتماد اور تعاون*
دینی یا شرعی معاملات میں امام کے فیصلوں اور مشوروں پر اعتماد کیا جائے اور ان کے ساتھ تعاون کیا جائے
*امام کے علم سے استفادہ کرنا*
امام سے قرآن فقہ نماز طہارت اور عقائد کے مسائل سیکھنے کی کوشش کی جائے
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا
*العلماء ورثة الأنبياء*
علماء انبیاء کے وارث ہیں
(ابوداؤد)
*امام کی عزت بچوں کو سکھانا*
والدین اپنے بچوں کو امام کے احترام اور ان کی قدر کا عادی بنائیں تاکہ دین سے تعلق مضبوط ہو
*امام کی اصلاح ادب سے کرنا*
اگر امام سے کوئی غلطی ہو جائے تو برسرِعام تنقید نہ کی جائے بلکہ علیحدگی میں ادب و نرمی سے نصیحت کی جائے
*وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا*
(البقرۃ:83)
*امام کی صحت و آرام کا خیال رکھنا*
اگر امام بیمار ہوں یا کمزور محسوس کریں تو اُن کی عیادت دوا دارو اور آرام کا خیال رکھا جائے یہ دینی اخلاق کا تقاضا ہے
*مسجد و محلہ کے مشوروں میں امام کو شامل کرنا*
جب بھی مسجد یا دینی کاموں کے فیصلے ہوں تو امام کو ضرور مشورے میں شامل کیا جائے کیونکہ وہ شرعی رہنمائی کے اہل ہیں
*امام کے لیے دعا کرنا*
امام کے لیے دل سے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں اخلاص استقامت عزت اور علم میں برکت عطا فرمائے
*الدعاء لأخيك بظهر الغيب مستجاب*
(مسلم)
*امام کے لیے عزت و وقار کا ماحول قائم رکھنا*
مسجد میں امام کے لیے احترام کا ماحول ہونا چاہیے اُن سے بلند آواز میں بات نہ کی جائے نہ اُن کا مذاق اڑایا جائے
*لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ*
(الحجرات:2)
*اختتامی کلمات:*
امام مسجد دین کا نمائندہ امت کا معلم اور اللہ کے گھر کا محافظ ہوتا ہے جو امام کا احترام کرتا ہے وہ دراصل دینِ اسلام کا احترام کرتا ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ائمہ کے تمام حقوق پہچاننے اور انہیں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین