23/09/2026
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئر مین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں ، کے انٹر میڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، کامرس ریگولر اور ہوم اکنامکس کے انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2026 ء میں شرکت کے اہل اور خواہشمند ریگولر امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس ( صرف حصہ اول یا حصہ دوم کیلئے فیس 3100 روپے جبکہ حصہ اول و حصہ دوم دونوں کیلئے مجموعی فیس 5100 روپے) کے ساتھ بروز منگل 22 ستمبر 2026ء سے بروز پیر 28 ستمبر 2026 ء تک انٹر بورڈ کراچی کے آفیشل آن لائن ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں جبکہ مقررہ امتحانی فیس بھی اسی آن لائن پورٹل پر "Kuick Pay" کے ذریعے ادا کی جاسکے گی ۔ وہ طلباء جو نا گزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 29 ستمبر سے بروز بدھ 30 ستمبر تک جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات یکم اکتوبر سے بروز جمعہ 2 اکتوبر 2026ء تک آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے امتحانی فارم اور فیس جمع کروا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں درجہ بالا تمام گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں ۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروانے سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کریں۔ اب کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے کسی نمائندے کے ذریعے امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
Intermediate students of Karachi to apply for Pakka Certificate, Verification, Duplicate Testimonials, Marksheets, and other documents.