29/04/2024
دانش پبلک اسکول ایس برائٹ کیمپس
سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران لی گئی کچھ تصاویر
یاد رہے کہ ایس برائٹ فیوچر سیکینڈری اسکول کے پرنسپل سر صدام رحیم جو کہ سلطان آباد میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے ایک جانی مانی شخصیت ہیں سال دو ہزار پندرہ سے ایس برائٹ فیوچر سیکینڈری اسکول میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دے رہے ہیں
سر صدام رحیم نہایت ہی خوش اخلاق و نفیس کردار کے مالک ہے سر صدام رحیم کے سلطان آباد میں بہت سماجی اور تعلیمی خدمات ہیں بچوں کو نہایت ہی محبت اور شفقت سے پڑھاتے ہیں اور الحمدللہ آج ان کے شاگرد ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں اور بہت سارے پروفیشنل زندگی میں ملکی سطح پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں
کامیاب سیشن کے اختتام، بہترین تقریب تقسیم انعامات کے انعقاد پر دانش پبلک اسکول کے ڈائریکٹر سر عبداللہ صدیقی کی جانب سے سر صدام رحیم ان کے اساتذہ کرام ، طلباء وطالبات اور پوری انتظامیہ کو بہت بہت مبارک ہو
24/04/2024
ضروری اطلاع
کل بروز جمعرات یعنی 25 اپریل 2024 سے دانش پبلک اسکول کے تمام کیمپسز معمول کے مطابق کھلے ہونگے
اپنے بچوں کو نئی کتابیں ،سٹیشنری اور مکمل یونیفارم کے ساتھ اسکول کے اوقات کار میں اسکول بھیجیں
مارننگ شفٹ ۔۔ صبح آٹھ بجے
8 : 00
دوپہر شفٹ ۔۔۔ پونے ایک بجے
12 : 45
مزید معلومات کے لئے دئے گئے نمبرز پر کال کریں
03051286890
03172019635
03407839303
23/04/2024
دانش پبلک اسکول کے تمام کیمپسز میں داخلے جاری ہیں
21/04/2024
دانش پبلک اسکول نے گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں تیرہویں (13th ) سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
تقریب دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں کے جی اور پرائمری اور دوسرے حصے مڈل اور سیکنڈری کلاسز کا رزلٹ پیش کیا گیا
تقریب دانش پبلک اسکول بوائز کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں یوسی چیئرمین جناب مفتی محمد خالد صاحب ، شائنگ سٹار سیکینڈری اسکول کے پرنسپل سر محمد بشیر صاحب ، سابقہ پریزیڈنٹ یوسی تھری پی ٹی آئی جناب عابد خان صاحب، الفلاح پبلک اسکول کے پرنسپل جناب سر عرفان صاحب ، ایڈمنسٹریٹر سر شمیم عالم صاحب ، باب العلم گرامر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل جناب سر حنیف صاحب ، ینگ اسکالر اکیڈمی کے پرنسپل سر منیر صاحب ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نور الامین صاحب ، ایس برائٹ فیوچر اسکول کے پرنسپل سر صدام رحیم صاحب ، دانش گرلز کیمپس کے پرنسپل سر فرید صاحب ، سوشل ورکر جناب سکندر حیات صاحب ، مولانا مصباح الدین صاحب ودیگر نے شرکت کی
ہم دانش پبلک اسکول انتظامیہ تمام کامیاب طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آنے والے تمام معزز والدین اساتذہ کرام ،پرنسپل حضرات اور دیگر تمام مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
20/04/2024
دانش پبلک اسکول کا رزلٹ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا
کل تمام والدین اسکول آکر اپنے بچوں کے پیپرز اور رزلٹ کارڈ وصول کر سکتے ہیں
یاد رکھیں کہ رزلٹ کارڈ کیلئے والدین/ سرپرست کا آنا لازمی ہے
ٹائمنگ صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک
20/04/2024
دانش پبلک اسکول کے سالانہ امتحانات برائے سیشن 2023_24 کلاس نرسری تا دوئم کے نتائج کا اعلان آج شام چار بجے
جبکہ
تیسری تا دہم کلاس کے نتائج کا اعلان شام چھ بجے دانش پبلک اسکول میں کیا جائے گا
13/03/2024
رمضان المبارک کے خصوصی لمحات میں اپنے پیاروں کو دعاؤں میں یاد رکھئے اللہ تعالیٰ پوری امتِ مسلمہ کو اس رمضان المبارک کے روزے کی برکت کی وجہ سے تمام گناہوں سے نجات دلائے آمین ثم آمین
09/03/2024
کل 2 بجے انشاء اللہ لیاری کیمپس 4 کا افتتاحی تقریب ہے
اور بروز پیر سے انشاء اللہ لیاری کیمپس میں داخلے دئے جائیں گے اور خصوصی آفر کیلئے اسکول پرنسپل سر عادل نواز سے رابطہ کیجئے شکریہ
0303 8481962
Sir Adil Nawaz principal campus 4
08/03/2024
تعلیم و تربیت کے خواہشمند حضرات متوجہ ہوں
👇
07/03/2024
We're honored to have a distinguished principal of DPS campus 4 a brother, a partner and a heart warming personality sir Adil nawaz.
Words cannot define his excellence and contributions to education. He's really a gem for this society.
He's always been on the front line to make this society an educated, deciplined and full of professionals.
Without any further ado.
Ladies and gentlemen //' dear students, let's put our hands together for the one and only.
...sir...
Aaaaaadil nawaz
(M.sc chemistry)
With 04 years teaching experience
01/03/2024
خراب موسم اور شدید بارش کی پیش گوئی کے باعث دانش پبلک اسکول آج دوپہر شفٹ میں بند رہے گا
01/01/2024
دانش پبلک اسکول کے ننھے منے بچوں کا سال 2024 کیلئے آپ سب کے نام چھوٹا سا پیغام
اپنے اندر درج ذیل صفات پیدا کرنے کی کوشش کریں شکریہ
31/12/2023
دانش پبلک اسکول کے تمام کیمپسز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انشاء اللہ نئے سال کا آغاز نئی امیدوں کے ساتھ ( 2024)
04/12/2023
دانش پبلک اسکول بوائز کیمپس میں دو دسمبر بروز ہفتہ کو Parents teachers meeting کا انعقاد کیا گیا جس میں اکثریتی والدین نے بڑی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی
یاد رہے کہ یہ میٹنگ مختلف نوعیت کی تھی جس میں مخصوص والدین کو بلایا گیا تھا اس کے بعد ترتیب وار دیگر تمام والدین کو بلایا جائے گا اور بچوں کا ماہانہ رپورٹ والدین سے شیئر کیا جائے گا
تمام والدین نے ادارے پر اعتماد کا اظہار کیا اور ادارے کی کاوشوں کو بہت سراہا اس موقع پر والدین نے ادارے کی انتظامیہ کو بہترین تجاویز بھی پیش کی
انتظامیہ دانش تمام والدین اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتی ہیں
02/12/2023
آج دانش پبلک اسکول مین کمپس میں ششماہی اجلاس برائے اساتذہ کرام منعقد ہوا جس میں تینوں کیمپسز یعنی ( دانش بوائز، دانش گرلز اور ایس برائٹ کیمپس) کے اساتذہ کرام ( میل ،فی میل) نے شرکت کی
اجلاس دو نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا
1) ٹیچرز ٹریننگ
2) اکیڈمک ایمپرومنٹ
ٹیچرز ٹریننگ کے عنوان کمیونیکیشن سکلز سر عبداللہ صدیقی ،اکیڈمک ایمپرؤمنٹ کی زمہ داری سر صدام رحیم اور اخلاقی اقدار و کردار پر سر نظرالدین نے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس میں سوالات جوابات کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں اساتذہ نے مختلف امور کو اجاگر کیا اور انتظامیہ نے بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کی
اجلاس کی صدارت سر عبداللہ صدیقی نے کی
اجلاس میں گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے چھ ماہ کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ۔
اساتذہ کرام کی دلچسپی اور حاضری کو سر عبداللہ صدیقی صاحب نے بہت سراہا اور ساتھ ہی اس موقعے پر اساتذہ کرام نے بھی سر عبداللہ صدیقی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
11/11/2023
Midterm results have been announced at boy's campus
09/11/2023
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے