Fahm-e-Deen فھم دین

Fahm-e-Deen فھم دین

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fahm-e-Deen فھم دین, Education, Karachi.

06/02/2024

"جاہلیت قدیمہ ، جاہلیت جدیدہ سے بہتر تھی۔۔۔
کیونکہ وہ اپنے آباء کی تقلید کرتے تھے
اور یہ اپنے دشمنوں (تہذیب افرنگ) کی تقلید کرتے ہیں!!"
شیخ الطریفی حفظہ اللہ

Photos 31/08/2016
25/08/2016

سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
" اگر ہم صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو دیکھ لیں تو ہم کہیں گے کہ یہ دیوانے
مجنون ہیں ؛ اور اگر وہ ( اصحاب الرسول ﷺ ) ہمیں دیکھ لیں ( یعنی ہمارے اعمال ) تو کہیں گے کہ یہ منافق یا کافر ہیں۔

21/08/2016

حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما کہ
جو شخص صبح و شام سات بار
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم
ترجمہ: مجھے اللہ ہی کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہی اسی پر مینے بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے
(ابو داود )
سچے دل سے کہے یعنی فضیلت کے یقین کے ساتھ کہے یا یوں ہی فضیلت کے یقین کے بغیر کہے تو اللہ تعالیٰ اس کی (دنیا اور آخرت کے) تمام غموں سے حفاظت فرمائیں گے

31/07/2016

تم نے دیکها نہیں بچے کے ساته، باپ، بہن بهائی، مختلف کهانے اور کهلونے موجود ہوں مگر بچہ کی نگاہیں اپنی ماں کا تعاقب کرتی ہیں، بچہ ماں کو تلاشتا ہے، ماں کی کمی محسوس کرتا ہے، ماں کی شکل نظر نہ آنے پر روتا ہے،
اِسی طرح جو حقیقی بندہ ہے، دنیا بهر کی نعمتیں پڑی ہوں، رنگین و نمکین شکلیں موجود ہوں اس اثنا میں اگر اپنے مولٰی و رب کی رضا مندی نظر نہ آئے تو پُرتعیُّش ماحول میں بهی گهٹن محسوس کرتا ہے، اُس کی نگاہیں اللہ کو، اللہ کی رحمت کو تلاشتی ہیں، سکون تب ملتا ہے جب بندہ کی نگاہ اللہ پہ اور اس کا سر اُس کی رحمت کی گود میں ہو...!!!

30/07/2016

دھوکہ کی بنیاد پر کھڑی خوشیاں
کبھی دیر تک قائم نہیں ہو سکتیں
۔
حقیقت جب بھی واضح ہوتی ہے
ایسی خوشیاں بہا کر لے جاتی ہے!

30/07/2016

انسان کا خدا سے استغفار کرنا (بخشش مانگنا)
تمام دعاؤں سے بڑھ کر ہے
(شیخ الاسلام ابن تیمیہ)

30/07/2016

اپنوں کو اذیت نہیں دیتے،اپنے سکون اور ان کی خوشی کی خاطر تعلق توڑنا پڑےتو توڑدیں۔مگراپنوں سے دعا کا لازوال رابطہ اور امید کاسہارا ضرور رکھیں

07/10/2015

ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے ہوۓ سنا :

میری ساری امت سے درگزر کر دیا گیا ہے سواۓ اعلانیہ اور ظاہرکرنے والوں کے ، اور یہ بھی اعلانیہ گناہ ہے کہ رات کو ایک شخص کوئ عمل کرے اور صبح کے وقت وہ یہ کہتا پھرے میں نے رات کو یہ یہ کام کیا حالانکہ اللہ تعالی نےرات بھراس کی پردہ پوشی کی تو صبح کو وہ اللہ تعالی کی اس پردہ پوشی کو ختم کرتا پھرے
صحیح بخاری صحیح مسلم

28/09/2015

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

27/09/2015


==============
ابن مسعود کہتے ہیں :
" مؤمن کا سب سے کمینہ اخلاق فحش گوئی ہے __ "
______________________
قال ابن مسعود :
(( الأم اخلاق المؤمن الفحش . ))
[ الادب المفرد ]
( صححه الالباني )

22/09/2015

بسم اللہ الرحمن الرحیم

💐
سال کا سب سے بہترین دن

🌷
عرفہ کا دن

📌 ام المومنین حضرت عاشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ کوئی دن ایسا نہیں کہ جس دن یوم عرفہ سے زیادہ لوگوں کو دوزخ سے نجات دی جاتی ہو
( صحیح مسلم )
🍁
ابن حبان حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں؛ کہ یوم عرفہ سے بڑھ کر کوئی دن بھی اللہ کے نزدیک افضل نہیں اللہ تعالیٰ اس دن آسمان دنیا پر تشریف لاتے ہیں اور آسمان والوں کے سامنے زمین والوں پر فخر فرماتے ہیں؛ ارشاد ہوتا ہے میرے بندوں کو دیکھو کہ کیسے غبار میں آٹے ہوئے بکھرے ہوے بالوں کے ساتھ دھوپ میں چلتے ہوئے دور دراز سے آئے ہیں میری رحمت کی امید رکھتے ہیں انهوں نے میرے عزاب کو نہیں دیکھا -پس یوم عرفہ سے زیادہ کسی دن بھی دوزخیوں کو آزاد ہوئے نہیں دیکھا
(صحیح ابن حبان )

🌹
سب سے بہترین دعا
🌹

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور بہترین کلمات جو میں نے کہے اور جو مجھ سے پہلے انبیا علیہ السلام نے کہے وہ یہ ہیں :
لا إلهَ إلاّ الله وَحدَهُ لا شَريكَ لهُ ، لهُ المُـلكُ ولهُ الحَمْـد ، وهُوَ على كلّ شَيءٍ قدير . ❀
(ترجمہ) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں؛ بادشاہی اسی کے لئے ہے حمد کے لائق وہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
(ترمذی )

🌺
عرفہ کا روزہ یعنی حج کا روزہ
💢
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ میں اللہ تعالٰی سے امید رکھتا ہوں کہ یوم عرفہ کے روزہ کے بدلہ میں اللہ تعالٰی ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے (یعنی دو سال کے گناہوں کا کفارہ )
[مسلم؛ 620]
🌻
زیادہ سے زیادہ تکبیرات پکارنی چاہیں
💧
ان دنوں میں حضرت ابن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما تکبیر پکارتے ہوئے بازار نکلتے اور لوگ بھی ان کے ساتھ تکبیر کہنا شروع کر دیتے

🌸
اللَّهُ أَكْبَرُ،اللَّهُ أَكْبَرُ،لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ،
اللَّهُ أَكْبَرُ،وللَّهِ الحمد.
(صحیح بخاری)

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi