14/04/2026
📚✨ پڑھیں گا سندھ، تو بڑھے گا سندھ ✨📚
نئے تعلیمی سیشن 2026-27 کے بابرکت آغاز پر
محترمہ میڈم فوزیہ فیصل طلباء میں درسی کتب تقسیم کر رہی ہیں،
تاکہ ہر بچہ علم کی روشنی سے مستفید ہو سکے اور اپنے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائے۔ 🌟
ہم محکمۂ تعلیم کے انتہائی مشکور ہیں،
خصوصاً ڈی ای او امتیاز حسین انڑ اور ڈپٹی ڈی او طارق علی کے،
جنہوں نے بروقت کتب کی فراہمی کو یقینی بنا کر طلباء کی تعلیم میں اہم کردار ادا کیا۔ 🙏
📖 علم ہی ترقی کی کنجی ہے — آئیے مل کر سندھ کو تعلیم یافتہ اور مضبوط بنائیں!
14/04/2026
📚✨ If Sindh Learns, Sindh Progresses ✨📚
At the blessed beginning of the New academic session 2026–27,
Respected Madam Fouzia Faisal is distributing textbooks among students,
so that every child can benefit from the light of education and move towards a bright future. 🌟
We are extremely grateful to the Education Department,
especially DEO Imtiaz Hussain Unar and Deputy DEO Tariq Ali,
for ensuring the timely provision of textbooks and playing a vital role in the students’ education. 🙏
📖 Education is the key to progress — let’s working together to make Sindh educated and strong!
09/04/2026
محترم فہیم صاحب 🌹
آپ کی طویل، مخلصانہ اور باوقار خدمات کے بعد آج آپ اپنے فرائضِ منصبی سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ یہ لمحہ یقیناً ایک نئے سفر کا آغاز ہے، مگر آپ کی محنت، دیانتداری اور خوش اخلاقی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، خوشیوں بھری طویل زندگی اور ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔ آپ کی آئندہ زندگی سکون، عزت اور خوشحالی سے بھرپور ہو۔ آمین 🤲
آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، اور آپ کی کمی یقیناً محسوس کی جائے گی۔
نیک تمناؤں کے ساتھ
دعا گو
🌸 میڈم فوزیہ فیصل بمعہ اسٹاف
03/04/2026
On 2nd April 2026, the annual result for Classes ECCE to V was announced at Anjuman-e-Islamia GBELS NO 1Liaquatabad No. 10 (SEMIS Code: 408150092). Students securing the top three positions in all sections of each class were awarded shields and gifts , while the highest marks achiever among all classes received an additional shield in recognition of outstanding performance.
Respected Senior Headmistress Madam Kubra Shafi, Madam Amber Saeed and Incharg HM madam Fouzia Faisal distributed the shields and gifts among the students and appreciated their hard work and dedication, encouraging them to continue striving for excellence in their academic journey.
03/04/2026
سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات
30/03/2026
انجمن اسلامیہ کی جی بی ایل ایس نمبر 1 سیمس کوڈ 408150092
28/03/2026
وہ مڑ مڑ کے دیکھ رہے تھے ہمیں 🤭😂
ہم مڑ مڑ کر دیکھ رہے تھے انہیں🫣
وہ ہمیں ۔ ہم انہیں ۔ ہم انہیں ۔ وہ ہمیں😜
کیونکہ امتحان میں ۔۔۔ 🥲
نہ انہیں کچھ آتا تھا ۔ نہ ہمیں 😂🤕"
🤣🤣😂😂🤣
18/03/2026
*سندھ حکومت کا تعلیمی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم اقدام*
اساتذہ اور عملے کی حاضری اب بذریعہ موبائل ایپلیکیشن فیشل ریکگنیشن اور جیو فینسنگ کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر اساتذہ اور عملے کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لینے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تدریسی و غیر تدریسی عملے کی رجسٹریشن FRAMES سسٹم کے تحت کی جائے گی۔
ڈیجیٹل حاضری کے نفاذ کے لیے ڈیٹا اینالسٹ، HRMIS اور ضلعی و تعلقہ افسران کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
تکنیکی معاونت کے لیے ایپلیکیشن ڈیولپر کا نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔
رجسٹریشن کے عمل میں ملازمین کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کمیٹی کو فیلڈ میں مانیٹرنگ اور تکنیکی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
تمام اساتذہ کا بایومیٹرک ڈیٹا بیس، پروفائلز کو اسکولوں سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
موبائل ایپ کو جیو فینسنگ نظام کے ذریعے اسکولز کے منسلک کیا گیا ہے۔
حاضری کا روزانہ کی بنیاد ہر ریئل ٹائیم ڈیش بورڈ بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے جدید نظام کے ذریعے تعلیمی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
شفاف حاضری اور مؤثر نگرانی سے تدریسی عمل میں بہتری آئے گی، سید سردار علی شاہ
ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسکولوں کی براہ راست مؤثر نگرانی میں بھی مدد ملے گی، سید سردار علی شاہ
حاضری کے نظام کی تیاری کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
موبائل ایپلیکیشن کا کی باقائدہ لانچنگ عید کے بعد کی جائے گی۔
17/03/2026
*Notification of Sindh Government regarding Eid-ul-Fitr 2026 Holidays on 20th & 21th March 2026.*