HYD Updates

HYD Updates

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HYD Updates, Karachi.

17/12/2025
11/12/2025

*حیدرآباد میں ای چالان کا پہلا کیس آچکا شاہ زیب نامی شخص کے گھر پر ای چالان کا پہلا کیس اور پہلا حیدرآباد قرار*

🖨️ 🚷 📛

09/12/2025

ماہرینِ نفسیات کہتے ہیں کہ جس انسان کے دل میں اپنے غلط رویّے کا ادراک ہی نہ ہو، یا جو اپنی غلطی کو ماننے پر آمادہ نہ ہو، اس کی اصلاح تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔

کیونکہ تبدیلی کی بنیاد خود احتسابی اور اعتراف پر قائم ہے۔ جب تک انسان اپنے رویّے کو مسئلہ نہیں سمجھتا، وہ نہ کسی کی بات سنتا ہے، نہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہے، اور نہ ہی اپنی ذات کو بدلنے کی ہمت پیدا کرتا ہے۔

اسی وجہ سے ایسے لوگ بار بار وہی غلطیاں دہراتے ہیں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو ذہنی تھکن، تکلیف اور بے بسی کی کیفیت میں چھوڑ دیتے ہیں۔

04/12/2025

"حیدرآباد کی انتظامیہ کس چیز کا انتظار کر رہی ہے؟ کسی معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کے بعد ہی کیا حفاظتی ڈھکن لگایا جائے گا؟ یہ کہاں تک ظلم اور لاپرواہی ہے؟"

28/11/2025

حیدرآباد میں ایس او پیز کے ساتھ ایل پی
جی دکانیں کھولنے کی تیاری .

ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس حیدرآباد ذین العابدین میمن کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ثاقب شیخ نے سول ڈیفنس آفس میں ایل پی جی کاروبار سے وابستہ افراد سے اہم ملاقاتیں کیں۔

پہلی میٹنگ کے بعد ایل پی جی کاروباری حضرات کے ساتھ دوسری تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سول ڈیفنس نے واضح کیا کہ:

ایل پی جی کا کاروبار صرف اور صرف ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ ممکن ہوگا۔

ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ثاقب شیخ نے کہا کہ:

کسی بھی حادثے یا سانحے کی ذمہ داری اکثر انتظامیہ پر آ جاتی ہے،

جبکہ خطرناک کاروبار کرنے والے لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے، جس سے حادثات جنم لیتے ہیں۔

اب شہر میں صرف پیک سلنڈر کی سیل / سپلائی کی اجازت ہوگی۔

ڈیکینٹنگ یعنی ایک سلنڈر سے دوسرے میں گیس بھرنا مکمل طور پر غیر قانونی ہوگا۔

انہوں نے تمام ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کو سختی سے ہدایات دیں کہ:
"ایس او پیز فالو کریں اور محفوظ بزنس چلائیں، ورنہ کارروائی ہوگی"۔

---

OGRA کے منظور شدہ ایل پی جی ڈیلرز / ڈسٹری بیوٹرز کے لیے لازمی حفاظتی تقاضے

تمام مجاز ایل پی جی دکانوں کیلئے OGRA نے جن مقامات اور شرائط کو لازمی قرار دیا ہے:

❌ دکان درج ذیل مقامات پر نہیں بن سکتی:

رہائشی عمارت

تہہ خانہ یا زمین سے نیچے بنا ہوا حصہ

دو یا زیادہ منزلہ عمارت

عوامی رش والی عمارت

اسکول، مسجد، چرچ یا اسپتال سے جڑی ہوئی عمارت

ویلڈنگ شاپ، ہوٹل/تندور، یا کھلی آگ والے کاروبار کے ساتھ متصل جگہ

❌ دکان کی تعمیر میں لکڑی یا آتش گیر مواد استعمال نہیں ہوسکتا۔

🔌 بجلی کی وائرنگ مکمل طور پر پوشیدہ/سیف ہونی چاہیے۔

🔥 احاطے میں کسی قسم کا چولہا، سگریٹ نوشی یا کھلی آگ ممنوع ہے۔

🧯 کم از کم ایک منظور شدہ فائر ایکسٹنگوشر لازمی ہوگا۔

🌀 مناسب وینٹیلیشن:

اوپر اور نیچے دونوں طرف ہوا کے داخلے اور اخراج کے لیے کھڑکیاں/گریلز ہوں جو کسی بھی کھڑکی یا سوراخ سے کم از کم 5 فٹ کے فاصلے پر ہوں۔

⛔ سائٹ پر ڈیکینٹنگ کا کوئی سامان (پمپ وغیرہ) نہیں ہونا چاہیے۔

📌 سائن بورڈ لازمی:

ڈسٹری بیوٹر کا نام

متعلقہ کمپنی کا لوگو

کمپنی کی اجازت کے مطابق پرائس لسٹ

واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہیے۔

-

27/11/2025

**پریس ریلیز

حیدرآباد کی عوام سستی LPG سے محروم — شہر میں غیر ضروری بندشوں پر شدید تشویش**

حیدرآباد:
شہر بھر میں LPG شاپس کی مسلسل بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حیدرآباد میں جہاں پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، وہاں سستی LPG کی عدم دستیابی نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں LPG کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی ہیں، لیکن صرف حیدرآباد میں انہیں بند کرایا جا رہا ہے، جس کے باعث لوگ کوٹری اور جامشورو سے مہنگی اور دُور سے LPG خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے اس صورتحال کو ناانصافی اور امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ:
“آخر حیدرآباد کی عوام کو ہی کیوں خوار کیا جا رہا ہے؟
کیوں ہماری بنیادی ضروریات تک رسائی محدود کی جا رہی ہے؟
حکومت اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں اور LPG کی فراہمی بحال کی جائے۔”

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تکلیف اور اضافی اخراجات سے نجات مل سکے۔

09/11/2025

🌟 Hyderabad Job Fair 2025 is HERE! 💼✨

Dreaming of your perfect job? This is your moment to meet top recruiters, show your talent, and secure your future! 🚀

📅 Date: 15th November 2025
📍 Venue: Govt. College of Technology, Qasimabad, Hyderabad
🏢 Organized by: Khadim-e-Insaniat International Trust

💥 Freshers & Experienced — Everyone’s Invited!
🎯 Hundreds of job openings waiting just for YOU!

🔗 Register now: www.jobfair.kei.com.pk
📱 Or scan the QR code on the poster to apply instantly!

Tag your job-hunting squad 👇
Let’s turn opportunities into success stories together! 💪✨

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Karachi
75600