18/05/2026
آؤ آؤ عاشقانِ اولیاء!
مرکزِ تجلیات، شہنشاہِ ولایت
حضرت پیر سید بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ
کے سالانہ عرسِ مبارک میں بھرپور شرکت فرمائیں۔
یہ بابرکت اور روح پرور محفلیں ذکرِ الٰہی، درود و سلام، تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسول ﷺ اور اولیاءِ کرام کی محبت سے منور ہوں گی۔
علمائے کرام، مشائخِ عظام اور نعت خواں حضرات اپنے ایمان افروز بیانات اور نعتوں سے محفل کو چار چاند لگائیں گے۔
اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں اور اس عظیم روحانی اجتماع سے فیوض و برکات سمیٹیں۔
📅 7، 8، 9 ذوالحج 1447ھ
📅 بمطابق 24، 25، 26 مئی 2026ء
📍 دربارِ عالیہ سید بسم اللہ شاہ بخاریؒ ،کڈنی ہل پارک، نزد دھورا جی کالونی، کراچی
آئیں! محبتِ اولیاء کے اس نورانی اجتماع کا حصہ بنیں اور اپنی روح کو عشقِ مصطفی ﷺ و محبتِ اولیاء سے منور کریں۔
“ذکرِ اولیاء رحمتِ الٰہی کے نزول کا سبب بنتا ہے”
دعا ہے اللہ پاک ہمیں اولیاءِ کاملین کے فیوضات نصیب فرمائے۔ آمین
#کراچی
17/05/2026
آؤ آؤ عاشقانِ اولیاء!
مرکزِ تجلیات، شہنشاہِ ولایت
حضرت پیر سید بسم اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ
کے سالانہ عرسِ مبارک میں بھرپور شرکت فرمائیں۔
یہ بابرکت محفلیں ذکرِ الٰہی، درود و سلام، نعتِ رسول ﷺ اور اولیاءِ کرام کی محبت سے منور ہوں گی۔
اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں اور فیوض و برکات سمیٹیں۔
📅 7،8،9 ذوالحج 1447ھ
📅 بمطابق 24،25،26 مئی 2026ء
📍 دربارِ عالیہ سید بسم اللہ شاہ بخاریؒ، کڈنی ہل پارک،نزد دھورا جی کالونی، کراچی
آئیں! محبتِ اولیاء کے اس روح پرور اجتماع کا حصہ بنیں۔
دعا ہے اللہ پاک ہمیں اولیاءِ کاملین کے فیوضات نصیب فرمائے۔ آمین
#کراچی
16/05/2026
اہل سنت ایکشن کمیٹی
پریس کانفرنس (اجلاس) کے مناظر
اجلاس میں واضح پیغام دیا گیا کہ علماء و مشایخ اہلسنت اپنے اکابرین، مزارات، اوقاف اور مذہبی شناخت کے تحفظ کے لیے ہر آئینی ، قانونی ، عوامی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے اور کسی بھی قسم کی مذہبی جارحیت، قبضہ گیری یا اشتعال انگیزی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
اس اہم اجلاس میں مفتی محمد جان نعیمی، علامہ صاحبزاده ریحان امجد نعمانی، علامہ سید مظفر شاہ قادری، علامہ مفتی محمد عابد مبارک المدنی، علامه لیاقت حسین ازهری، علامہ رفیع الرحمن نورانی، علامہ نذیر احمد رضوی، علامہ محمد اشرف گورمانی، علامہ غلام مرتضی مهروی ، علامہ اویس نقشبندی، علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر فرید الدین قادری، علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور، علامہ سید بابر شاہ گیلانی، علامہ سید ذوالفقار شاه گیلانی ، مولانا محمد عادل عطاری مولانا محمد سلیم عطاری، علامہ شاداب رضا نقشبندی، علامہ بلال سلیم قادری، علامہ مولانا تو قیر مصطفائی ، جناب ثروت اعجاز قادری ، جناب محمد شاہد غوری ، جناب شبیر ابوطالب ، علامہ ثاقب صدیق قادری، علامہ محمد صابر نورانی، علامہ محمد صابر سعیدی، علامہ محمد طاہر سیالوی، علامہ محمد صہیب معینی محمد عاطف بلو اور و دیگر علماء و مشائخ اہلسنت نے شرکت کی۔
16 مئی 2026
16/05/2026
اہل سنت ایکشن کمیٹی
پریس کانفرنس 16 مئی 2026 کا اعلامیہ
16/05/2026
صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی توجہ کے لیے !
16 مئی 2026
16/05/2026
فی سبیل اللہ قربانی!
16 مئی 2026