03/06/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم والدین، طلبہ، اور اساتذہ کرام!
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ الماجد پبلک سیکنڈری اسکول میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 3 جون 2025 سے ہو چکا ہے۔ یہ تعطیلات 3 اگست 2025 تک جاری رہیں گی، اور پیر، 4 اگست 2025 سے اسکول دوبارہ معمول کے مطابق کھل جائے گا اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو تعطیلات کے دوران تعلیمی کام مکمل کروانے کی ترغیب دیں اور ان کی صحت و حفاظت کا خصوصی خیال رکھیں۔ تعطیلات کے بعد برائے مہربانی اپنے بچوں کو بروقت اسکول بھیجیں تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں خلل نہ پڑے اور وہ اپنی پڑھائی بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں۔
جزاک اللہ خیر