29/01/2024
آن لائن حفظ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے! الحمد للہ
میں نے آن لائن اکیڈمی شروع کی مگر صرف ترجمہ وتفسیر کا سلسلہ ہی چلتا رہا 2018 سے....
کچھ لوگوں نے ناظرہ پڑھانے کے لیے رابطہ کیا.. ان سے معذرت کی کچھ نے حفظ کروانے کے لیے ان سے بھی معذرت کی اور لطافت اکیڈمی جوائن کرنے کا مشورہ دیا ۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ میں چاہتی تھی کوئی ایسا استاد ملے جو نہ صرف اچھا پڑھائے بلکہ فکر مندی سے پڑھائے، ساتھ میں تربیت بھی کرے ۔ بچے ذوق و شوق سے پڑھیں بس اچھا رزلٹ نظر آئے ۔ اور اکیڈمی کی نیک نامی پہ بھی حرف نہ آئے ۔
پھر الحمد للہ ناظرہ کے لیے ایسی ہی ٹیچر میسر آ گئی وہ بچہ ایک گاؤں سے تعلق رکھتا تھا ۔ قاری صاحب کے پاس پڑھ رہا تھا مگر گزشتہ تین سال سے قاعدے سے آگے نہیں بڑھ رہا تھا ۔
اللہ تعالیٰ جزایے خیر دے معلمہ حمیرہ کو جنہوں نے اتنی محنت سے پڑھایا کہ بچے کی دادی اور اماں نے بہت خوشی کا اظہار کیا... معلمہ نے مجھے بتایا تھا کہ بچہ بہت ضدی ہے ۔ دوران کلاس کبھی میوٹ کر دیتا ہے ۔ کبھی کال ہی ڈسکنیکٹ کر دیتا ہے پھر والدہ اور دادی کو بھی ہدایات دینی پڑیں ۔
بس اللہ نے کرم کیا اور بچے نے درست تلفظ کے ساتھ قرآن مکمل بھی کر لیا.... فللہ الحمد..
ناظرہ قرآن کا سلسلہ چل نکلا ۔
پھر معلمہ کا انتظام کر کے چھوٹے بچوں کے لیے ترجمہ وتفسیر کی کلاس شروع کی گئی میں نے بچیوں کی ویڈیو بھی شئر کی تھی کتنے پیارے انداز میں وہ بچی لفظ بہ لفظ ترجمہ سیکھ رہی ہے ۔ ان کی دیکھا دیکھی دیگر کزنز کو بھی شوق پیدا ہوا اور الحمدللہ بچیوں کی ایک بڑی کلاس بن گئی ۔
اب الحمد للہ
حفظ القرآن کے لیے بھی ایک اچھے معلم کا انتظام اللہ نے فرما دیا ہے ۔ جو خود بھی ماشاء اللہ عالم باعمل ہیں، درد دل رکھنے والے انسان ہیں ۔ میری ریکؤسٹ پہ وہ کلاسز لینے کے لیے آمادہ ہیں جو لوگ بھی بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں،. قرآن حفظ کی کلاس ان لائن لینا چاہتے ہیں ۔ وہ ان باکس بات کر لیں!!
فـــⷽــⷨــᷝــⷮــⷽــᷥـــاطمہ زبیـᷢــᷝــᷧــᷨــᷴــᷦـــر