Anjuman Talaba e Islam Pakistan

Anjuman Talaba e Islam Pakistan انجمن کا مقصد! نوجوان مسلمان طلباء و طالبات کے دلوں میں صیح اسلامی روح بیدار کرنا ہے جو کہ فروغِ عشق مصطفیٰ ﷺ کے بغیر نا ممکن ہے

طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد
لارڈ میکالے کے تعلیم نظامی کو ختم کر کے اسلامی نظام تعلیم کا رواج
پاکستان بھر میں طلبہ حقوق کے لئے سرگرم عمل رہنا
اہل سنت کے طلبہ کی ہر پلیٹ فارم پر نمائندگی کرنا
پاکستان کے طلبہ کو باہر ممالک کے طلبہ سے تعلق قائم کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا۔
نوجوان طلبہ کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا فروزاں کرنا
پاکستان میں نفاذ نظام مصطفی کے لئے عملی جدوجہد کا حصہ بننا، مقام مصطفی کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ک دفاع کے لئے خود کو تیار کرنا۔

تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سیمینارامام ربانی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سیمینار میں ان...
26/09/2026

تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سیمینار

امام ربانی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سیمینار میں انجمن طلبۂ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محترم نبیل مصطفائی صاحب اور صاحبزادہ انجینئر اسامہ مصطفیٰ صاحب نے شرکت فرمائی۔

یہ بابرکت نشست پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت علامہ پیر ظفر احمد نقشبندی صاحب کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جبکہ حضرت علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر نجم الحسن الحسنی صاحب اور حضرت علامہ مفتی ضیاء احمد قادری صاحب بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔

22/09/2026

کیا آپ کا فون آپ کا وقت لے رہا ہے، یا آپ کی زندگی کا مقصد؟
دن کا بڑا حصہ اسکرین پر گزر رہا ہے، مگر کیا ہم اپنی اصل صلاحیتوں کے لیے بھی وقت نکال رہے ہیں؟

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں چند سیکنڈ کی اسکرولنگ آسانی سے گھنٹوں میں بدل جاتی ہے۔ مسئلہ صرف فون کا استعمال نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ کہیں ہماری توجہ، توانائی اور قیمتی وقت ایک بے مقصد روٹین کا حصہ تو نہیں بن گئے؟

اسلام ہمیں بامقصد زندگی، وقت کی قدر اور اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرنے کی رہنمائی دیتا ہے۔

نوجوانی صرف وقت گزارنے کا نام نہیں، اپنی شخصیت، فکر اور کردار کی تعمیر کا بہترین مرحلہ ہے۔

اسی مقصد کے تحت انجمن طلبہ اسلام (ATI) نوجوانوں کو فکری، عملی اور تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

اب فیصلہ یہ نہیں کہ فون استعمال کرنا ہے یا نہیں۔
اصل سوال یہ ہے کہ ہم اپنے وقت اور توجہ کو کس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟

💬 کمنٹ میں بتائیں: آپ اپنے روزمرہ کے اسکرین ٹائم کو کم کرنے اور وقت کو بہتر استعمال کرنے کے لیے کیا حکمتِ عملی اپناتے ہیں؟

💾 اس پوسٹ کو محفوظ کریں، تاکہ اگلی بار بے مقصد اسکرولنگ شروع ہو تو یہ یاد دہانی آپ کے کام آئے۔
Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VbBitbxLCoX58sye963q

[نوجوانوں کے لیے موبائل فون کا کم استعمال، طلبہ کے لیے اسکرین ٹائم کم کرنے کے طریقے، موبائل فون کی عادت سے کیسے بچیں، نوجوانوں کے لیے بامقصد زندگی، اسلامی تعلیمات اور نوجوانوں کی تربیت، طلبہ کے لیے وقت کی قدر، نوجوانوں کی فکری اور عملی تربیت، نوجوانوں میں موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال، اسلامی نقطۂ نظر سے وقت کی اہمیت، پاکستان میں نوجوانوں کی تربیت، انجمن طلبہ اسلام کی سرگرمیاں، نوجوانوں کے لیے مثبت اسلامی پلیٹ فارم، طلبہ کی شخصیت سازی اور کردار سازی، بے مقصد اسکرولنگ سے کیسے بچیں، نوجوانوں کو مقصدِ زندگی کیسے ملے]

آج کــــــــــــی بــــــــــات (22 ستمبر 2026)انــــــجـــــــمــــــن طلــــــــباء اســـــــــــلام پاکستان          ...
22/09/2026

آج کــــــــــــی بــــــــــات (22 ستمبر 2026)
انــــــجـــــــمــــــن طلــــــــباء اســـــــــــلام پاکستان

انجمن اساتذہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ مکینِ گنبدِ خضرا ﷺ کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاک...
22/09/2026

انجمن اساتذہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ مکینِ گنبدِ خضرا ﷺ کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔

مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر فیاض احمد شاہین صاحب کی خصوصی دعوت پر گورنمنٹ کالج نارتھ کراچی میں منعقدہ اس بابرکت تقریب میں انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر برادر نبیل مصطفائی صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔

اس موقع پر طلبہ کی کردار سازی، اساتذہ کی تربیت، نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی رہنمائی اور انجمن طلبہ اسلام و انجمن اساتذہ پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سمیت مشترکہ مقاصد کے حصول اور مستقبل کے لائحۂ عمل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

تقریب میں اساتذہ تنظیم کے ذمہ داران کے علاوہ انجمن طلبہ اسلام سندھ وادیٔ مہران ریجن کے نائب ناظم برادر اسامہ اعظمی اور سینئر رکن برادر مبین گبول بھی ہمراہ تھے۔

طلبہ کی کردار سازی اور اساتذہ کی مؤثر تربیت کے ذریعے ایک باکردار، باشعور اور ذمہ دار نسل کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

20 ستمبر کی رات ڈاکٹر محمد عارف خان ساقی اور کونین شاہ کے درمیان پیدا ہونے والا معاملہ باہمی صلح، معافی اور خیر کے ساتھ ...
22/09/2026

20 ستمبر کی رات ڈاکٹر محمد عارف خان ساقی اور کونین شاہ کے درمیان پیدا ہونے والا معاملہ باہمی صلح، معافی اور خیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

کونین شاہ نے اپنے ظالمانہ عمل پر معافی مانگی اور ڈاکٹر صاحب نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کردیا۔

عدم برداشت سے بھرپور معاشرے میں اس طرح سے غلطی کو مان لینا اور دوسری طرف اعلی ظرفی کی مثال قائم کرتے ہوئے بہتری کا موقع دینا۔ کراچی اور پاکستان کو اس اعتراف اور اعلیٰ ظرفی کی ضرورت ہے۔ کاش کہ مزید ایسی مثالیں قائم ہوں۔

انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے اس موقع پر صلح کے لیے کردار ادا کرنے والے اور اس مسئلہ کو سوشل میڈیا پر لانے والے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ۔

وَالصُّلْحُ خَيْرٌ۔

پــــــــــــریس ریــــــــلـــــــــــــیزانجمن طلباء اسلام کی جانب سے کوہاٹ اور ہنگو میں دہشت گردی کی شدید مذمتہم کوہا...
21/09/2026

پــــــــــــریس ریــــــــلـــــــــــــیز

انجمن طلباء اسلام کی جانب سے کوہاٹ اور ہنگو میں دہشت گردی کی شدید مذمت

ہم کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے افسوسناک دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مساجد پر حملہ کرنے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔

انجمن طلباء اسلام شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

ہم اس مشکل گھڑی میں عوام، افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی حفاظت کے لئے دعاگو ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیابی پاکستان اور عالمی امن کی بقاء اور سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ دشمن عناصر کامقابلہ صرف اندرونی طور متحد ہوکر کیا جاسکتا ہے۔ قوم کے وسیع تر مفاد میں ضروری ہے بڑے پیمانے پر رائے عامہ ہموار کی جائے جس میں ہر طبقہ برابری کی بنیاد پر شامل ہو۔
انــــــجـــــــمــــــن طلــــــــباء اســـــــــــلام پاکستان

جــــــــــــشـــــــــن بــــــــــــــڑی گیارہویں شریف انــــــجـــــــمــــــن طلــــــــباء اســـــــــــلام پاکستان...
20/09/2026

جــــــــــــشـــــــــن بــــــــــــــڑی گیارہویں شریف
انــــــجـــــــمــــــن طلــــــــباء اســـــــــــلام پاکستان

قرآن مجید کی سورۃ البقرہ آیت نمبر 153 میں صبر والوں کیلئے بشارت اور اللّٰہ تعالیٰ کی معیت جــــــمــــــــــعہ مــــــبـ...
18/09/2026

قرآن مجید کی سورۃ البقرہ آیت نمبر 153 میں صبر والوں کیلئے بشارت اور اللّٰہ تعالیٰ کی معیت
جــــــمــــــــــعہ مــــــبــــــــارک (18 ستمبر 2026)
انــــــجـــــــمــــــن طلــــــــباء اســـــــــــلام پاکستان

انجمن طلباء اسلام کے سابق صوبائی رہنماء سید منصور اختر { ٹنڈو آدم} کا انتقال ہوگیا ہے اللہ تعالی مرحوم کی دینی ملی خدمات...
17/09/2026

انجمن طلباء اسلام کے سابق صوبائی رہنماء سید منصور اختر { ٹنڈو آدم} کا انتقال ہوگیا ہے اللہ تعالی مرحوم کی دینی ملی خدمات کو قبول فرماۓ اور جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرماۓ۔ آمین

He held a true legacy and always stood against all wrongs and odds. He was immensely true to his mission with his limited capacity and difficult economic times. ATI will remember him as a person carrying a wonderful tenure as Nazim e Sindh and continuing to enlighten the torch of the love of Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم

سید منصور اختر نے مشکل ترین دور میں دستور العمل پر عمل کر کے دکھایا اور ٹنڈو آدم میں بلخصوص اگلے پوری نسل کے لئے درست سمت کا تعین کیا۔ انہوں نے انفرادیت کے سامنے اجتماعیت کا پیغام عام کیا۔

اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نیکیوں کا پلڑا تاقیامت بھاری رکھے۔ آمین

مرکزی صدر
نبیل مصطفائی
سیشن 2025-2026
انجمن طلبہ اسلام پاکستان

Address

Karachi
74500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Talaba e Islam Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Anjuman Talaba e Islam Pakistan:

Shortcuts

Share

Category