05/05/2026
ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم گنگچھے کے زیرِ اہتمام آج 5 مئی 2026 کو یومِ معرکہ حق کی مناسبت سے ایک شاندار مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو گزشتہ برس مئی میں دشمن کی جارحیت کے خلاف وطنِ عزیز کے دفاع اور تاریخی کامیابی کی یاد میں منائی گئی۔ اس پروقار دن کا آغاز ایک عظیم الشان واک سے ہوا جس میں ضلعی افسران، جید علمائے کرام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے قلم چوک سے ماڈل ہائی سکول خپلو تک مارچ کر کے قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا۔ اس دوران فضا پاکستان زندہ باد کے جوشیلے نعروں سے گونجتی رہی۔ واک کے اختتام پر ماڈل ہائی سکول کے ہال میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں اسکول کی ہال کو قومی حب الوطنی پر مبنی بینرز سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 5 مئی کے معرکے کی تاریخی و عسکری اہمیت پر روشنی ڈالی اور دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف عوامی و دفاعی قوت کے بھرپور جواب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معرکہ حق سچائی کی فتح کا نشان ہے اور طلبہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیم و شعور کے ذریعے ملکی دفاع کو مزید مستحکم بنائیں۔ تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے کی جانے والی خصوصی دعا پر ہوا، جس نے عوام اور انتظامیہ کے مابین وطن کی حفاظت کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید جلا بخشی۔۔
15/04/2026
Quality Education Improving in Ghanche
11/03/2026
عوام الناس، والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات میں نافذ کرفیو کے خاتمے کے بعد بلتستان ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 مارچ 2026 سے 14 مارچ 2026 تک کھلے رہیں گے۔
مزید برآں، انتظامی اور تعلیمی امور کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ 16 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 تک یا آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔
تمام متعلقہ حکام، اداروں کی انتظامیہ، والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ مذکورہ شیڈول کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
عبدالوہاب میر
ڈائریکٹر ایجوکیشن
بلتستان ڈویژن
24/02/2026
گلگت بلتستان میں ونٹر زون سکولوں میں دو مارچ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ھوگا۔
محکمہ تعلیم
26/01/2026
ضلع گنگچھے کے مختلف اسکولوں کی حالیہ شاندار کارکردگی اور پوزیشنز حاصل کرنے پر میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کی توجہ نے ضلع کا نام روشن کر دیا ہے۔
میں علاقے کی تمام علم دوست شخصیات اور صاحبِ الرائے افراد کو بھی خصوصی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور معیاری تعلیم کے مشن میں محکمہ تعلیم گنگچھے کا ساتھ دیں۔
آئیے! ہم سب مل کر ایک ایسا تعلیمی ماحول بنائیں جہاں ہمارے بچے بہترین تربیت اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ آپ سب کا تعاون ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ضلع گنگچھے
26/01/2026
بورڈ آف ایلیمنٹری امتحانات، گلگت بلتستان رزلٹ
ٹاپ ٹن تعلیمی ادارے
مڈل سکول خپلو غربوچنگ — پہلی پوزیشن
ہائر سیکنڈری سکول سکسا — پانچویں پوزیشن
ہائی سکول سلینگ — آٹھویں پوزیشن
یہ کامیابی محنتی اساتذہ، باصلاحیت طلبہ اور بہتر تعلیمی ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم تمام کامیاب اداروں، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
09/12/2025
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گھانچھے جناب حمید اللہ باقری صاحب کا ڈی ڈی او/ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حسن آباد جناب ہادی حسین صاحب کے ہمراہ قائد ملت پبلک سکول امیرآباد چھوربٹ کا خصوصی دورہ۔
American Mathematics Olympiad
امریکن میتھمیٹکس المپیاڈ (AMO) کے مقابلے میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیتنے والی قائد ملت پبلک سکول امیرآباد کی طالبات حرا فرمان اور معصومہ ابراہیم کو محکمہ تعلیم ضلع گھانچھے کی جانب سے خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے عالمی لیول کے میتھ مقابلے میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیتنے والی دونوں طالبات ، ان کے والدین ، سکول سٹاف اور میتھ ٹیچر کو مبارکباد اور شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ضلع گانچھے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے بڑا اعزاز اور باعثِ فخر ہیں۔
دونوں طالبات نے محنت، لگن اور قابلیت کی بنیاد پر اپنے سکول، والدین اور علاقے کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے طالبات کی غیر معمولی کامیابی پر انہیں، ان کے والدین اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گھانچھے نے اس امید کا اظہار کیا کہ باقی سٹوڈنٹس بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علمی میدان میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں سکول ہذا کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل میں بھی بڑی کامیابیوں کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
08/12/2025
آج مورخہ 8 دسمبر 2025 کو
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گنگچھے حمیداللہ باقری صاحب نے
ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گنگچھے اور ایلیمنٹری بورڈ گلگت بلتستان کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ہائیر سیکنڈری سکول ڈوغنی میں جاری سائنس ایگزبیشن میں بھی گئے۔طلبہ و طالبات کو دستیاب سہولیات، ان کے مسائل، طلبہ و طالبات کے تخلیقی صلاحیتوں اور ان کی گرومنگ پروگریس کا جائزہ لیا۔ طلباء کے پروجیکٹس محنت ، لگن اور کاوشوں کو سراہا۔ طلباء و طالبات اور کالج انتظامیہ سے مزید محنت کرتے ہوئے، گرومنگ پروگریس بہتر بنانے، تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بناتے ہوئے ملک کے دیگر مشہور اداروں کے صف میں شامل ہونے کی امید ظاہر کی۔
ڈوغنی سرکل کے مختلف امتحانی مراکز میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔ انتظامات دیکھے۔ امتحانات کو صاف شفاف طریقے وقت کی پابندی کرتے ہوئے لینے کی ہدایات دی۔
جاری امتحان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
06/12/2025
آج مورخہ 06 دسمبر 2025 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گنگچھے حمیداللہ باقری صاحب نے مچلو، دم سم اور تھگس کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے مندرجہ ذیل امور کا جائزہ لیا۔
اسکولوں میں ہیٹنگ کا نظام: انہوں نے سردی کے موسم کے پیشِ نظر اسکولوں میں ہیٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ بچوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
امتحانی سینٹرز کی چیکنگ: امتحانات کے بہتر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔
بچوں کے پیپرز کی کوالٹی اسسمنٹ: طلباء کے تحریر کردہ امتحانی پرچوں کے معیار کا جائزہ لیا تاکہ تعلیمی معیار کو پرکھا جا سکے۔
15/11/2025
آج مورخہ 14 نومبر 2025 محترم حمیداللہ باقری صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گنگچھے نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول سکسا کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ نے کلاسوں کا معائنہ کیا ۔ طالبات سے سوالات کیے۔ طالبات کی خود اعتمادی اور سکول کے تعلیمی معیار کو سراہا۔ ٹسٹ سیریز کے رزلٹ چیک کیے ۔ اور سکول کے جملہِ مسائل کو غور سے سنے۔ اس موقع پر ایجوکیشن کمیٹی سکسا کے وفود نے آپ سے ملاقات کیے ۔ ایجوکیشن کمیٹی اور سکول SMC نے ضلعی سطح پر تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی طرف سے کیے جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اور گاؤں کی سطح پر کوالٹی ایجوکیشن کے لیے ڈی ڈی ای صاحب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ ڈی ڈی ای صاحب نے یقین دلایا۔ اگر والدین اور ہر گاؤں کے ایس ایم سی کمیٹی گاؤں لیول پرفعال کردار ادا کرے اور ہمارے ساتھ تعاون کرے تو انشاءاللہ پورے ضلع کی تعلیمی معیار کو نہ صرف بہتر بنائیں گے بلکہ گلگت بلتستان لیول پر بہتر مقام حاصل کر یں گے۔