17/02/2026
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک شاندار اور رنگا رنگ بسنت میلے کا انعقاد کیا گیا، جس نے جامعہ میں خوشیوں اور ثقافتی رنگوں کی بہار بکھیر دی۔
اس خوبصورت تقریب میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی پرجوش موجودگی سے پروگرام کو نہایت یادگار بنا دیا۔ موسیقی، ثقافت، خوشیوں اور باہمی یکجہتی کے اس حسین امتزاج نے جامعہ کے ماحول کو مزید مثبت، پرجوش اور زندہ دل بنا دیا۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی ہمیشہ کی طرح طلبہ و طالبات کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے تعمیری، ثقافتی اور تفریحی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ جامعہ صرف ایک درسگاہ ہی نہیں بلکہ ایک فعال، باوقار اور متحرک سماجی و ثقافتی مرکز کے طور پر اپنی پہچان برقرار رکھے۔