ABLE ACADEMY II

ABLE ACADEMY II Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ABLE ACADEMY II, Education, Madni masjid mirza adam khan Road UC 15 lyari Town Near Niyazi Colony, Karachi.

03/11/2025

ایبل اکیڈمی اسکول
مدنی مسجد، مرزا آدم خان روڈ، یو سی 05 لیاری ٹاؤن کراچی

تاریخ: 2 نومبر 2025

اہم اطلاع برائے والدین

محترم والدین،
امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایبل اکیڈمی اسکول میں ششماہی امتحانات کا آغاز بروز سوموار، 17 نومبر 2025 سے کیا جائے گا۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ماہانہ فیس اور5 نومبر 2025 تک اسکول میں جمع کروائیں۔ فیس جمع کروانے کے بعد طلبہ و طالبات کو ٹائم ٹیبل اور سلیبس اسکول سے فراہم کیا جائے گا۔

نوٹ فرمائیں:

فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کسی بھی صورت میں امتحانی پیپر دوبارہ نہیں لیا جائے گا۔

جن طلبہ کے بقیہ جات (Pending Dues) ہیں، انہیں 17 نومبر 2025 سے قبل لازمی طور پر ادا کرنا ہوگا، بصورت دیگر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

تمام والدین کے تعاون کا شکریہ۔

از طرف:
پرنسپل
ایبل اکیڈمی اسکول

یہ مکر و فریب تیرے ہیں انسان اک مکر بنانے والا اوپر بھی ھےاک شخص کی تعظیم و تکریم میں اپنی خودی کو خاک نشیں کیا ھےنہ تم ...
19/10/2025

یہ مکر و فریب تیرے ہیں انسان
اک مکر بنانے والا اوپر بھی ھے

اک شخص کی تعظیم و تکریم میں
اپنی خودی کو خاک نشیں کیا ھے

نہ تم رہو گے اور نہ وہ رہے گا مدام
تم نے کیا اپنا کام رہ گیا اس کا کام

دیکھ اپنا یہ مکر فریب کا اپنا انجام
بس رہ ہی جائے گا صرف اللّٰہ ہی کا نام

دیکھیں اور سوچیں ،
شکریہ ۔ پاکستان ذندہ باد ۔

پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر...See more

05/09/2025
ایبل اکیڈمی اسکول میں اساتذہ کی ضرورت ہےایبل اکیڈمی اسکول کو پرائمری کلاسز (نرسری تا پانچویں جماعت) کے لیے اہل اور محنتی...
03/09/2025

ایبل اکیڈمی اسکول میں اساتذہ کی ضرورت ہے

ایبل اکیڈمی اسکول کو پرائمری کلاسز (نرسری تا پانچویں جماعت) کے لیے اہل اور محنتی اساتذہ کی ضرورت ہے جو بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے جذبے سے سرشار ہوں۔

اہلیت:

کم از کم انٹرمیڈیٹ / گریجویشن

تدریس کا تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی

بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اور محنتی مزاج

رابطہ برائے درخواست:

📞 0332-3279743 (واٹس ایپ نمبر)

📍 ایبل اکیڈمی اسکول، [ جمعہ آدم مدنی مسجد مرزا آدم خان روڈ یوسی 5 لیاری ٹاؤن ]

19/08/2025

📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلباء

ایبل اکیڈمی کی انتظامیہ والدین، اساتذہ اور طلباء کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے مطلع کرنا چاہتی ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ان دنوں شہر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمۂ موسمیات نے کل کے لیے بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں والدین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر کل صبح بارش ہوئی اور موسم کی شدت میں اضافہ ہوا تو اسکول بند رکھا جائے گا تاکہ طلباء کو کسی بھی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایسی صورت میں اسکول میں حاضری نہیں ہوگی اور والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ تاہم اگر موسم صاف اور موزوں رہا تو اسکول حسبِ معمول اپنے مقررہ اوقات میں کھلے گا اور تمام کلاسز کا انعقاد ہوگا۔ والدین سے گزارش ہے کہ صبح اسکول آنے سے پہلے موسم کا جائزہ ضرور لے لیں تاکہ کوئی دشواری نہ ہو۔

ایبل اکیڈمی انتظامیہ ہمیشہ اپنے طلباء اور والدین کی سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور چاہتی ہے کہ بچے محفوظ رہیں۔ اس اعلان کا مقصد صرف آپ کو پیشگی اطلاع دینا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آپ کو بروقت فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔

ہم والدین کے تعاون اور اعتماد کے شکر گزار ہیں۔ مزید معلومات یا تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لیے براہِ کرم اسکول کے واٹس ایپ گروپ یا انتظامیہ سے رابطہ قائم رکھیں۔

ایبل اکیڈمی انتظامیہ

یہ ننھے ستارے اپنے رقص اور خوشیوں سے جشنِ آزادی کو اور بھی رنگین بنا رہے ہیں ✨🇵🇰ایبل اکیڈمی کے یہ بچے اپنی معصوم مسکراہٹ...
16/08/2025

یہ ننھے ستارے اپنے رقص اور خوشیوں سے جشنِ آزادی کو اور بھی رنگین بنا رہے ہیں ✨🇵🇰
ایبل اکیڈمی کے یہ بچے اپنی معصوم مسکراہٹ اور جوش سے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل خوشحال اور روشن ہے 💚🤍

#ننھےستارے

یہ ننھے سپاہی پاکستان کے محافظوں کی جھلک ہیں 🇵🇰🪖✨ایبل اکیڈمی کے یہ بچے فوجی وردی میں وطن سے اپنی محبت اور قربانی کے جذبے...
16/08/2025

یہ ننھے سپاہی پاکستان کے محافظوں کی جھلک ہیں 🇵🇰🪖✨
ایبل اکیڈمی کے یہ بچے فوجی وردی میں وطن سے اپنی محبت اور قربانی کے جذبے کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ یہ ہیں ہمارے کل کے ہیرو، جو وطن کا مان اور شان ہیں 💚🤍

#ننھےسپاہی

یہ ننھے پھول ہمارے وطن کا روشن مستقبل ہیں 🌸🇵🇰ایبل اکیڈمی کے یہ معصوم بچے جشنِ آزادی کی خوشیوں میں اپنے جذبے اور مسکراہٹ ...
16/08/2025

یہ ننھے پھول ہمارے وطن کا روشن مستقبل ہیں 🌸🇵🇰
ایبل اکیڈمی کے یہ معصوم بچے جشنِ آزادی کی خوشیوں میں اپنے جذبے اور مسکراہٹ سے سب کے دل جیت رہے ہیں ✨💚

15/08/2025

Address

Madni Masjid Mirza Adam Khan Road UC 15 Lyari Town Near Niyazi Colony
Karachi

Telephone

+923323279743

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABLE ACADEMY II posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to ABLE ACADEMY II:

Shortcuts

Share

Category