23/03/2020
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ۔
ڈھائی مہینے اپنے بچوں کو گھر پر کیسے مصروف رکھیں ۔۔۔
سب سے پہلے تو اس موقعے کو اللہ پاک کی طرف سے ایک غنیمت جانیئے۔۔۔
کیونکہ اولاد صدقہ جاریہ ہے۔ سب کا ماننا ہے۔۔۔
لیکن صرف اولاد نہیں ۔۔
نیک اولاد۔۔۔
اس بات کو یوں سمجھیے کے یہ جو دن رات اسکول کالج یونی ورسٹی کے پھیر میں آپکا بچہ بس دن سے رات کر رہا ہے اور آپکو موقعہ ہی نہیں مل پاتا جب آپ اسے وہ سب سکھا سکیں دین اور دنیا دونوں کے حوالے سے۔۔۔
یہ وہ دن دیئے ہیں قدرت نے جب آپ اپنے بچے کو وہ سب دے سکتی ہیں سکھا سکتی ہیں جو آپ روزانہ کے بھاگتے دوڑتے دنوں اور گزرتے سالوں میں باوجود کوشش کی نہیں سکھا سکیں اور نا بتا سکیں۔۔۔
یاد رکھیں
مسلمان کے لئے ہر موقعے پر کوئی نہ کوئی خیر چھپی ہوتی ہے۔۔
خیر یہ ہے کہ اسوقت کے اس موقعے کو غنیمت جان کر اپنے بچے کو اپنے لئے صدقہ جاریہ اور اسکے خود کے لئے ایک مضبوط اور باعمل مسلمان اور انسان بننے کا کام کیجئے۔۔۔۔۔
میں کچھ کاموں کی لسٹ لکھ رہی ہوں۔۔
آپ سب اپنے بچوں کی عمر کے مطابق ان میں سے کام کیجیے۔۔۔
اور یوں ان ڈھائی مہینوں کو اپنی بقیہ زندگی کے لئے مفید بنا لیں۔۔۔
اس لسٹ پر عمل سے پہلے ہو سکے تو دو نفل پڑھ کر اپنے لیے آسانی اور عمل کی دعا مانگ لیجئے گا۔
یقینا اللہ پاک کی مدد شامل حال ہو جائے گی۔ ان شا اللہ۔
"لسٹ "
1*سب سے پہلے تو انکی نماز کی طرف توجہ کریں۔
چھوٹی سورتیں یاد کروائیں یا کرنے کو دیں۔
بڑے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر مسنون طریقہ سیکھیں ۔۔ وضو۔۔ نماز ، طہارت اور غسل کا ۔۔۔۔
روزانہ قرآن پاک کی تلاوت ۔۔
سورہ کہف کی 10 شروع یا آخر کی آیات یاد کروائیں۔
2) ہو سکے تو ترجمہ کے ساتھ نماز کو کسی کتاب سے پڑھ کر سکھائیں ۔۔
کہ ہم جو بھی نماز میں پڑھ رہے ہیں اسکا اردو میں کیا مطلب ہوتا ہے۔
2) صبح شام کے اذکار کی عادت ڈالیں۔۔
گھر سے باہر نکلنے کی دعا۔
رات کو سونے کا مسنون طریقہ۔
نوٹ۔۔۔۔
بھلے آپکے بچے کو مولوی صاحب یا استانی صاحبہ نے سکھایا ہے۔۔ آپ ان سے سنیں اور جو نہیں آتا سکھائیں اور خود بھی آپکی اصلاح ہوگی۔ اور ہو سکتا ہے جو بچہ بھول گیا ہے جب وہ آپکو بتایے گا تو خود اسے بھی آجائے گا۔
3*۔ اس کو کتاب پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
4* گھر میں کچھ پودے لگائیں اسکے ساتھ۔باری لگائیں پانی دینے اور گملوں کی صفائی کی۔
5* بڑی بچیوں کو بٹن ٹانکنا سکھائیں۔۔ دسترخوان سلوائیں۔
6*گھر کے چھوٹے چھوٹے کام۔
پانی کی موٹر چلانا ٹائم سے۔
دودھ والے سے دودھ لینا ابالنا۔
رات کو سب گھر کے لاک لگانا چیک کرنا۔
ڈسٹ بن خالی کرنا ۔
کپڑے تہہ کروانا اور الماریوں میں رکھنا۔
فریج صاف کرنا
بوتل بھرنایا کولر بنانا صبح میں۔
ماسی سے کام کروانا۔
کسی فقیر کو کھانا دینا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
7* انکو نبیوں علیہ السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے قصے سنائیں کہانی کی صورت۔۔۔
8* کسی دن اچھے موڈ میں ہر بچے کو صرف اکیلے اسکے ساتھ کچھ دیر بیٹھیں ۔۔ بات کریں۔۔۔ اس سے وہ سنیں جو وہ کہنا چاہتا ہے کرنا چاہتا ہے۔ اسکی وہ تمام باتیں جو وہ سوچتا ہے۔
بغیر ٹوکے بغیر اس وقت سمجھائے صرف سنیں۔۔۔
پھر کوئی مناسب وقت دیکھ کر اسے سمجھا دیں۔۔۔
لیکن س وقت صرف وہ ایک بچہ اور آپ ۔۔۔ کوئی اور نہیں۔۔
اور صرف سننا ہے اور اسے بلوانا ہے۔۔۔۔
وہ سب کام جو بظاہر چھوٹے چھوٹے ہیں اور آپ نے اپنے بچے اور بچی کو بچہ سمجھ کر آج تک کوئی ذمہ داری نہیں دی وہ سب ن سے کروائیں ۔۔۔۔
تاکہ آپکی زندگی آسان ہو اور وہ بھی ڈیپینڈنٹ نہ رہیں۔
یہ وقت آپ کو آپ کے بچے سے قریب کرنے کا موقعہ دے رہا پے۔
مفید استعمال کیجئے۔۔۔
نا ختم ہونے والا فیض پائیں ان شا اللہ۔۔۔۔۔
اللہ پاک آپکے عمل اور وقت میں برکت دیں آمین ثم آمین۔