22/04/2026
پریس ریلیز
جامعہ مدنیہ اسلامیہ، گلشن اقبال بلاک 7، کراچی
رپورٹ:آصف کریم عابد
جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کے شعبہ اسکولنگ سسٹم کے تحت طلباء کرام میں درسی کتب تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے معزز ذمہ داران نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں، جس سے طلباء میں تعلیم کے حوالے سے جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا۔
تقریب میں نائب رئیس الجامعہ مولانا عطاء الحق عابد صاحب، ناظمِ اعلیٰ مفتی امان اللہ عابد صاحب، نگران امورِ متفرقہ صاحبزادہ عبدالحلیم شاکر صاحب، شعبہ تحفیظ القرآن کے نگران مولانا قاسم کریم صاحب اور انچارج شعبہ آئی ٹی جناب محمد آصف کریم صاحب خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
جامعہ مدنیہ اسلامیہ کا یہ منفرد اسکولنگ سسٹم دینی اور عصری تعلیم کا حسین امتزاج ہے، جہاں حفظ، ناظرہ اور قاعدہ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ پرائمری تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس نظام کی خاص بات یہ ہے کہ طالب علم محض تین سال کے مختصر عرصے میں مکمل پرائمری تعلیم کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔
ادارے میں طلباء پر نہ تو بھاری بیگ کا بوجھ ڈالا جاتا ہے اور نہ ہی غیر ضروری کتابوں کا اضافی بوجھ ہوتا ہے، بلکہ ایک جامع اور مؤثر نصاب کے ذریعے بچوں کی ذہنی و تعلیمی صلاحیتوں کو اس انداز سے پروان چڑھایا جاتا ہے کہ وہ عام اسکولوں کے چھ سالہ معیار سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
جامعہ مدنیہ اسلامیہ والدین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، جہاں بچوں کی دینی تربیت کے ساتھ معیاری دنیاوی تعلیم کا بھی بھرپور انتظام موجود ہے۔ ادارہ اہلِ خیر اور والدین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس منفرد تعلیمی نظام سے استفادہ کریں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔
جاری کردہ:
شعبہ اطلاعات، جامعہ مدنیہ اسلامیہ، گلشن اقبال کراچی