19/05/2026
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے مدیر اعلیٰ کی ملاقات
الحمدللہ!
مدیرِ اعلیٰ اقراء قمرالاطفال سیکنڈری اسکول قاری عبدالرزاق قمر صاحب کی
قائد جمعیت، امیر مولانا فضل الرحمن صاحب سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ملک میں دینی و عصری تعلیم کے فروغ، نئی نسل کی اخلاقی تربیت، تعلیمی نظام کی بہتری اور تعلیمی اداروں کے کردار پر مفصل گفتگو کی گئی۔
حضرت مولانا صاحب نے دینی و تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا اور تعلیمی میدان میں مزید بہتری کے لیے دعا بھی فرمائی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں تعلیم و تربیت کے اس مشن کو اخلاص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اقراء قمرالاطفال سیکنڈری اسکول
دارلسلام سوسائٹی کورنگی کراچی