HAQ Foundation

HAQ Foundation This page is for educational purposes, here you can see the best Islamic vedios.

Special Program for Qur’anic Education, Islamic Upbringing & Psychological Guidance for ChildrenSukoon-e-Qalb is launchi...
17/08/2026

Special Program for Qur’anic Education, Islamic Upbringing & Psychological Guidance for Children

Sukoon-e-Qalb is launching a special program designed to address the changing Psychological Needs, Developmental Needs, and religious needs of children. The program integrates Qur’anic Education, Islamic Upbringing, and Psychological Counseling in a comprehensive and structured approach.

Today, many parents are concerned that their children are facing challenges such as excessive use of mobile phones and social media, Digital Addiction, Academic Inattention, Irritability, Social Withdrawal, Defiance, Emotional Dysregulation, and increasing distance from religious life.

If these concerns are not addressed at the right time, they may have long-term effects on a child’s Personality, Academic Development, Family Relationships, religious commitment, and Mental and Emotional Health. This is why childhood is the right time to focus on Character and Personality Development, as the foundations of a strong personality are established during these formative years.

As part of this program, expert Islamic Psychologists at Sukoon-e-Qalb will provide individual Counseling, taking into account each child’s age, personality, Emotional Needs, and Psychological Concerns. Alongside psychological support, special attention will be given to Qur’anic Education, Islamic Values, and practical Islamic upbringing, according to the child’s age and developmental level.

Our goal is not merely to identify or address problems, but to create a comprehensive Developmental Environment that helps children become Balanced, Self-Confident, Purposeful, Psychologically Resilient, and meaningfully connected to their faith.

🌱 Don’t leave your child’s future to tomorrow.

If you are serious about your child’s education, personality development, Mental Health, and Islamic upbringing, we invite you to become part of this program.

📲 For Registration, contact us on WhatsApp:
+92 310 5601081

14/08/2026
*جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد کی ہیئت علماء بلتستان نجف اشرف کے اراکین سے ملاقات*جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے نائب صد...
09/08/2026

*جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد کی ہیئت علماء بلتستان نجف اشرف کے اراکین سے ملاقات*

جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے نائب صدر شیخ مصطفی حلیمی کی سربراہی میں نجف اشرف میں ہیئت علماء بلتستان کے اراکین سے ملاقات کی جس میں باہمی روابط، حوزہ علمیہ قم اور نجف اشرف کے علماء و طلاب کی علمی و دینی سرگرمیوں اور موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داریوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشست کے دوران جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے ادارے کے اغراض و مقاصد، مختلف شعبہ جات اور جاری علمی، دینی و اجتماعی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر ہیئت علماء بلتستان نجف اشرف کے اراکین نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیرتعلیم بلتستانی علماء و طلاب کی علمی و دینی فعالیتوں، ان کی خدمات اور حوزوی سرگرمیوں کے حوالے سے وفد کو بریفنگ دی۔

شرکاء نے دونوں علمی و حوزوی اداروں کے درمیان موجود روابط کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون و رابطے کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں مستقل رابطے اور معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانے کے لیے جامعہ روحانیت بلتستان اور ہیئت علماء بلتستان نجف اشرف کے درمیان ایک مشترکہ رابطہ گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔

نشست میں پاکستان سمیت عالمی سطح پر رونما ہونے والی سیاسی، سماجی اور دینی صورتحال کے تناظر میں علماء کی ذمہ داریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں علماء کو اپنی ذمہ داریوں کا مؤثر ادراک کرتے ہوئے مستقبل کے لیے جامع اور مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلتستان اور نجف اشرف کے درمیان علمی، دینی اور فکری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔آخر میں ھئیت طلاب بلتستان کے صدر حجت‌الاسلام سيد مبارک موسوی نے نائب رئیس جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست کا اختتام کیا۔۔۔

08/08/2026
آج کی تصویر ♦️
08/08/2026

آج کی تصویر ♦️

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ حلیمی نے کربلا معلی میں آیت اللہ العظمی تقی مدرسی سے ملاقات کی اورکہا اربعین حسینی کے ایام زائرین امام...
02/08/2026

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ حلیمی نے کربلا معلی میں آیت اللہ العظمی تقی مدرسی سے ملاقات کی اورکہا اربعین حسینی کے ایام زائرین امام عالی مقام کی فکری ،علمی ،فکری اور عملی تربیت کےلیے بہترین اور بےمثال فرصت موقع ہے اس عظیم فرصت سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے حوزہ ھاے علمیہ خصوصا حوزہ کربلا اور حرم مقدس منظم منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے
#حق
#فاونڈیشن
#اربعین

31/07/2026

عن أبى عبدالله قال:

من أراد اللهُ به الخیرَ قذفَ فى قلبه حبَ الحسین علیه السلام و زیارتهِ و من أراد الله به السوءَ قذف فى قلبه بغضَ الحسین علیه السلام و بغض زیارته۔

وسائل الشیعة ، ج ۱۰، ص ۳۸۸ / بحارالأنوار، ج ۹۸، ص ۷۶

ترجمہ
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
"جس شخص کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، تو اس کے دل میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی محبت اور ان کی زیارت کا شوق ڈال دیتا ہے؛ اور جس شخص کے ساتھ اللہ برائی (یعنی محرومی) کا ارادہ فرماتا ہے، تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی نسبت بغض و عداوت اور ان کی زیارت سے نفرت ڈال دیتا ہے۔"

مختصر تشریح

اس حدیث کو ہم دو اہم جہات سے سمجھ سکتے ہیں:

۱. محبتِ اہل بیت ع خیر کی توفیق کا سبب:

"توفیق" کا مطلب کا انسان کا دل خیر کی طرف مائل ہو جانا ہے۔ اس حدیث میں امامِ صادقؑ نے امام حسینؑ کی محبت کو "خیرِ محض" کا معیار قرار دیا ہے دوسرے الفاظ میں، محبتِ امام حسین ع محض ایک جذبہ نہیں، بلکہ یہ دل کی وہ کیفیت ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کو عطا ہوتی ہے۔ اگر کسی بھی انسان کا دل اس محبت کے لیے کھل گیا تو یقینا اس پر ہدایت کے دروازے کھل گئے ہیں۔

۲. "بغضِ أهل بيت ع" محرومی کا سبب:

حدیث کا دوسرا حصہ انتہائی فکر انگیز ہے: " اللہ تعالی اس کے دل میں زیارت سے نفرت ڈال دیتا ہے"۔

یہاں "بغض" کا ذکر کسی معمولی دشمنی کے لیے نہیں، بلکہ حق و باطل کے درمیان واضح امتیاز کے لیے ہے۔ جب انسان کا باطن سیاہ ہو جاتا ہے، تو اس کے دل پر حق کی پہچان اور محبت کے راستے بند ہو جاتے ہیں۔ "القلبُ یُعقَلُ بما فیہ" (دل وہی سوچتا ہے جو اس کے اندر ہوتا ہے)۔ جب انسان خود کو خیر سے دور کر لیتا ہے، تو اس کی ذات میں حق سے کراہت پیدا ہو جاتی ہے، اور امام حسینؑ چونکہ ' حق کا مجسم ' ہے، اس لیے ان سے بغض در اصل اس باطنی سیاہی کی علامت ہے جو انسان کو خیر سے محروم کر دیتی ہے۔انسان کی خدا داد فطرت کی موت جب واقع ہوجاتی ہے تو اس کو خدا کے اولیاء، اوصیاء اور ائمہ علیہم السلام اور ان کے متعلق چیزوں جیسے زیارت، ماتمی جلوس، عزاداری، امام مظلوم ع پر گریہ وغیرہ سے نفرت ہوجاتی ہے چونکہ اس کا نفس، نفس امَّاره بن چکا ہے، اب اس کے حق کی طرف پلٹنے اور گمراہی سے نکلنے کا کوئی چانس باقی نہیں رہتا۔ ایسے لوگ خود مجسم شیطان بن جاتے ہیں۔

اگر کسی شخص کے دل میں امامِ مظلومؑ کی محبت اور ان کے حرم کی طرف کھنچے چلے جانے کا شوق موجود ہے، تو اسے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ یہ اس کی خوش نصیبی اور اللہ کے فضل کی نشانی ہے۔
#حق
#فاونڈیشن
#زیارت
#اربعین
#حلیمی
#حسینی

برادران حلیمی ڈاکٹرفداحسین حلیمی،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ حلیمی اور اسلامی نفسیات کاماہرمرتضی حلیمی اربعین حسینی کے عظیم اور بے...
31/07/2026

برادران حلیمی ڈاکٹرفداحسین حلیمی،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ حلیمی اور اسلامی نفسیات کاماہرمرتضی حلیمی اربعین حسینی کے عظیم اور بےمثال اجتماع میں زائرین امام الاحرار کی خدمت اپنی عقیدت وایمان اور عشق کااظہار کررہے ہیں
#حق
#فاونڈیشن
#اربعین
#حلیمی
#حسینی

31/07/2026

ڈاکٹرفداحسین حلیمی مشی کے دوران اقامہ نماز جماعت کے بعد عربی اور فارسی زبان میں مسائل شرعیہ اور عقائد بیان کرتے ہوئے
#حق
#فاوفنڈیشن
#اربعین
#حسینی

Address

Karachi
75050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAQ Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to HAQ Foundation:

Shortcuts

Share

Category