12/09/2023
Madarsa Alghafoor Heaven
Madrasa Alghafoor Heavin
12/09/2023
11/08/2023
19/07/2023
حدیث
’’من وسع علی
عیالہ یوم عاشوراء‘‘
حدیث کی تحقیق چاہئے
سوال: ’’من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء وسع اﷲ علیہ سائر السنۃ‘‘ کیا یہ حدیث ثابت ہے؟
جواب:صورتِ مسئولہ میں عاشوراء کے دن اہل وعیال کو اچھا اور خوب کھلانا حدیث و کتب فقہ سے ثابت ہے ۔ملاحظہ ہو:
فقیہ أبواللیث سمرقندی نے تنبیہ الغافلین میں یہ روایت ذکر کی ہے:
’’عن أبی ھریرۃ ص عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ’’ من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء وسع اﷲ سائر السنۃ‘‘قال سفیان جربناہ فوجدناہ کذلک۔
مجمع الزوائدمیں ہے:
عن أبی سعیدالخدریص قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’من وسع علی اہلہ فی یوم عاشوراء وسع اللہ علیہ سنتہ کلہا‘‘۔ رواہ الطبرانی فی الأوسط وفیہ محمد بن اسماعیل الجعفری،قال أبوحاتم: منکرالحدیث۔وعن عبد اللّٰہ بن مسعودصعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: ’’من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء لم یزل فی سعۃ سائر سنتہ ‘‘۔رواہ الطبرانی فی الکبیر و فیہ الھیصم بن شراخ، وہو ضعیف جداً۔(مجمع الزوائد۳/۱۸۹باب التوسعۃ علی العیال یوم عاشوراء)
خلاصہ یہ ہے کہ اس حدیث میں محمدبن اسماعیل جعفری اورہیصم بن شراخ دونوں ضعیف ہیں ،مناوی نے فیض القدیر شرح جامع صغیر مین تحریر کیا ہے:
تفرد بہ ھیصم عن الأعمش و قال ابن حجرؒ فی امالیہ اتفقوا علی ضعف الھیصم۔(فیض القدیر ۶/۲۳۶/۹۰۷۵)
الترغیب و الترھیب میں ہے:
وقال البیھقیؒ ھذہ الأسانید وان کانت ضعیفۃ فھی اذاضم بعضھا الی بعض أخذت قوۃ واللہ اعلم۔(لترغیب و الترھیب ۲/۱۱۶)
قال الالبانی :ضعیف۔(تعلیق الالبانی علی مشکوٰۃ المصابیح ۱/۴۳۴/۱۹۲۶، وضعیف الترغیب والترھیب ۱/۱۵۵/۶۱۷،وتمام المنۃ ۱/۴۱۰، والجامع الصغیر وزیادتہ ۱/۱۲۶۵/۱۲۶۴۴)۔
واخرج ابن عبد البر فی الاستذکار من حدیث شعبۃ عن ابی الزبیرعن جابر ؓفذکرہای حدیث التوسعۃ ثم قال : قال جابرؓ: جربناہ فوجدناہ کذلک وقال ابو الزبیر مثلہ وقال شعبۃ مثلہ۔ اقول : وفیہ عنعنۃ ابی الزبیر وہو مدلس لکن الحدیث حسن لتأیید ہذہ العنعنۃ بروایات اخری لاسیما یؤیدہ عمل ابی الزبیر وشعبۃ بہذا الحدیث۔
علامہ شامی فرماتے ہیں:
وأماحدیث التوسعۃ فرواہ الثقات وقد أفردہ ابن القرافی جزء خرجہ فیہ …نعم حدیث التوسعۃ ثابت صحیح کما قال الحافظ السیوطی فی الدّرر۔(شامی ۲/۴۱۸)
حاصلِ کلام یہ ہے کہ حدیث اگر چہ ضعیف بھی ہو پھر بھی فضائلِ اعمال میں اس پر عمل کرنے میں ثواب ہے نیز فقھاء نے بھی اس حدیث کو قابلِ عمل فرمایا ہے۔ واللہ اعلم
فتاوی دارالعلوم زکریا ١/٢٩٣ ( )
19/07/2023
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نمایاں کارنامے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
75000
Opening Hours
| Monday | 16:00 - 21:00 |
| Tuesday | 16:00 - 21:00 |
| Wednesday | 16:00 - 21:00 |
| Thursday | 16:00 - 21:00 |
| Friday | 18:00 - 21:00 |
| Saturday | 16:00 - 21:00 |
15/07/2023