السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔امید ہے تمام احباب بخیروعافیت ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تعلیم القرآن اکیڈمی خواہشمند حضرات کے لیے عنقریب تعلیم وتعلم کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے۔جس میں ابتدائی طور پر قرآن کریم باتجوید،منتخب سورتوں کا ترجمہ و مختصر تفسیر ،حسن معاشرت و اخلاقیات پر مشتمل احادیث مبارکہ،سیرت طیبہ وغیرہ کے کورسز شامل ہیں۔
یہ کورسز گروپ کلاسز میں ہوں گے۔کلاسز کی ترتیب ہفتہ واری ہوگی یعنی ویک اینڈ کلاسز جس میں شرکاء کورس کی آسانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اوقات کا تعین کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جو احباب انفرادی طور پر قرآن کریم،ترجمہ و تفسیر یا دیگر کسی خاص موضوع کو پڑھنا چاہیں تو انکے لیے انفرادی کلاسز کا بھی اہتمام ہے۔
کلاسز کا نظم و ترتیب انشاءاللہ العزیز عنقریب جاری کردی جائے گی۔
مزید معلومات کیلئے تعلیم القرآن اکیڈمی کے آفیشل نمبر پر رابطہ فرمائیں ۔
اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی راحتیں نصیب فرمائے۔آمین
0312-3390902
Taleem ul Quran Academy
لوگوں کیلئے خیر کا ذریعہ بنیں ۔اور بہترین بھلائی لوگوں کو آخرت کی طرف متوجہ کرنا ہے
حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ۔
رجب کے مہینے سے ہی رمضان کی تیاری فرمایا کرتے تھے۔
اللہم بارک لنا فی رجب و شعبان وبلغنا رمضان
Taleem ul Quran Academy
27/09/2025
05/09/2025
صلی اللہ علیہ و وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
وہ دانائے سُبل ختمُ الرُسل مولائے کُل جس نے
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فُرقاں وہی یٰسیں وہی طٰہٰ
22/08/2025
جمعہ کا مبارک دن ہے
قبولیت کی گھڑیاں ہیں
ملک پاکستان میں سیلاب متاثرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہل غ ز ہ کی مسلسل بڑھتی ہوئی آزمائشوں کو آسانیوں میں تبدیل فرما،
مولا کریم
رحم فرمائے
اپنا خاص فضل فرما
امت مسلمہ کو آزمائش کی ان گھڑیوں سے باآسانی سرخرو فرما۔۔۔۔۔۔آمین یارب العالمین
ساتھ ساتھ جمعہ کے اعمال و سنتوں کا خاص اہتمام فرمائیں۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Karachi