25/05/2020
کتاب خدائی سرگوشیاں سادہ استدلال اور منطق سے سائنس اور دین کے تعلّق کو سمجھنے کی ایک کوشش ہے جس میں جدید نظریات اور سائنسی ابہامات کا تجزیہ عقلی بنیادوں پر کیا گیا ہے، مصنف نے اس میں معروف الحادی اعتراضات کا تنقیدی جائزہ لیا اور پھر اس کو علمی اصولوں کی کسوٹی پر پرکھا ہے ۔کتاب میں جابجا فلسفہ اور سائنس کی بحثیں موجود ہیں لیکن مصنف نے انکو اس قدر سادہ انداز میں پیش کیا ہے کہ عام آدمی بھی انہیں باآسانی سمجھ سکتا ہے، اپنے مخصوص طرزِ بیان اور جدید مثالوں سے مصنف نے ان خشک بحثوں کو بھی نیا آہنگ اور پُرتاثیر خوب صورتی بخشی ہے اور انہیں ہر قسم کے ذہن کے لیےقابلِ قبول بنا دیا ہے ۔ کتاب کے موضوعات بہت اہم، اچھوتے اور منفرد ہیں مثلا خالق، تخلیق اور انسانی شعور، وجودکا قفس ، وجودیت کے پیرائے ، روح ، حقیقتِ کبریٰ اور انسانی عقل، شئے عدَم یا لا شئے، حصارِ وجود اور انسان،خدا کا طبعی ثبوت، ہم کون ہیں؟ وغیرہ ۔ اس کتاب کی کچھ تحاریر کو ہم نے اپنے پیج سے اپنے گزشتہ الہیات کے تحریری سلسلے میں پیش کیا تھا ، ان کو پڑھ کر بھی کتاب کی اہمیت کا انداز لگایا جاسکتا ہے۔ وہ تحاریر ہماری سائیٹ پر اس لنک سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
http://ilhaad.com/author/mujeeb-ul-haq-haqqie/
کتاب کی قیمت اور منگوانے کے پتے کمنٹس میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اللہ مصنف کی اس محنت اور اخلاص کو قبول فرمائے اور اسے انکے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔
کیا واقعی جدید سائنس منکرِخداہوسکتی ہے؟ . الحاد،سائنس اور خالق: Science, Atheism & Creator دہریت درحقیقت کسی مضطرب ذہن کی ہٹ دھرمی اور ضد ہے ۔ جدید دور کے بڑے سائنسدان بھی الحاد ک...