11/03/2025
🌹 *10 رمضانُ المُبارک یومِ وِصال اُمُّ المؤمنین حضرت سیّدہ خدیجة الکُبریٰ رضی اللہ عنہا کے موقع پر خصوصی تحریر* 🌹
🌷 *حضور ﷺ کے نکاح میں آنے سے قبل آپ رضی اللہ عنھا کے اوصاف*: آپ ایک کامیاب اور متمول تاجرہ کے ساتھ ساتھ مکارم اخلاق کا پیکرِ جمیل تھیں۔ عِفَّت و پاکدامنی کے باعث اس عہدِ جاہلیت میں "طاہرہ" کے لقب سے مُلَقَّب تھیں۔ رحم دلی، سخاوت اور غریب پروری آپ کی امتیازی خصوصیات تھیں۔
🌷 *حضور ﷺ سے نکاح*: حضور ﷺ سے نکاح کے وقت آپ کی عُمر مبارک چالیس سال تھی اور حضور ﷺ کی عُمر مبارک پچیس سال تھی۔ نیز اس سے قبل آپ کی (یکے بعد دیگرے) دو مرتبہ شادی ہو چکی تھی اور آپ کے دونوں شوہر وفات پا چُکے تھے۔
🌷 *نکاح کے وکیل*: اس ذیشان نکاح میں حضور ﷺ کی طرف سے وکالت کا فریضہ آپ ﷺ کے چچا حضرت ابوطالب نے ادا کیا جبکہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی طرف سے ان کے چچا عَمرو بن اسد وکیل بنے۔(١)
♦ *حضرت خدیجةُ الکُبرَی رضی اللہ عنھا کے چند منفرد امتیازات:*
🌷 آپ رسول اللہ ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی ہیں۔
🌷 رسول اللہ ﷺ نے سب سے پہلا نکاح آپ سے فرمایا۔
🌷 سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ نے نماز پڑھی۔
🌷 سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی اولاد آپ سے ہوئی۔
🌷 سب سے پہلے ازواجِ مطہّرات میں سے جنّت کی بشارت آپ کو ملی۔
🌷 سب سے پہلے اللہ تعالی نے آپ کو سلام پیش فرمایا۔
🌷 مومن خواتین میں سب سے پہلی صدّیقہ خاتون آپ ہیں۔
🌷 سب سے پہلے وفات پانے والی زوجہ مطہّرہ بھی آپ ہی ہیں۔
🌷 سب سے پہلی شخصیت آپ ہیں جن کی قبر مبارک میں حضور ﷺ خود اُترے۔(٢)
♦ *چند مذید اعزازات:*
🌷 آپ رضی اللہ عنھا کے شوہرِ نامدار ﷺ تمام انبیاء کے سردار
🌷 آپ کی صاحبزادی سیّدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا تمام جنتی عورتوں کی سردار
🌷 آپ کے داماد مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہه الکریم تمام ولیوں کے سردار
🌷 آپ کے نواسے حسنین کریمین رضی اللہ عنھما تمام جنتی جوانوں کے سردار
🌷 آپ کے دوسرے داماد حضرت سیّدُنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ
🌷 آپ کی حیات میں حضور ﷺ نے دوسرا نکاح نہیں فرمایا۔
🌷 حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضور ﷺ کی ساری اولادِ پاک (یعنی دو صاحبزادے حضرت قاسم اور حضرت عبداللہ اور چار صاحبزادیاں حضرت رُقیّہ، حضرت زینب، حضرت اُمِّ کُلثُوم اور حضرت فاطمة الزهراء رضی اللہ عنھم) آپ ہی کے بطنِ مُبارک سے پیدا ہوئی۔
📚 *حوالہ جات:*
(١) ضیاء النبی، جلد:2، صفحہ:135-138
(٢) الفصول فی السیرة لابن کثیر، صفحہ:97
سیّما پہلی ماں کہفِ امن و اماں
حق گزارِ رفاقت پہ لاکھوں سلام
عرش سے جس پہ تسلیم نازل ہوئی
اس سرائے سلامت پہ لاکھوں سلام