Naqib Karwan

Naqib Karwan

Share

Verified A Young Energetic Photojournalist.

Photos from Naqib Karwan's post 18/03/2021

Amazon Virtual Assistant FBA PL and Wholesale

20/12/2020

آئیے دوستو آج آپ کو "اللہ کریم" کے دوستوں کے بارے میں بتائیں۔
اللہ پاک کیسے لوگوں کو دوست رکھتا ہے۔
ویڈیو اگر پسند آجائے تو صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر ضرور کیجیے گا آپ کا بہت شکریہ

16/03/2020
16/03/2020

Share it.

18/11/2019
03/11/2019

ایک بادشاہ نے مجرم کے لیے سزائے موت کا حکم جاری کر دیا‘ مجرم سزا پانے کے بعد ہاتھ باندھ کر سامنے کھڑا ہو گیا‘ بادشاہ نے فوراً کہا ”سزا میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا“ مجرم نے گڑگڑا کر عرض کیا ”بادشاہ سلامت میں آپ سے معافی کی اپیل نہیں کر رہا‘ میں آپ کو بس یہ بتانا چاہتا ہوں آپ صرف مجھے نہیں مار رہے‘ آپ ایک ایسے فن کو بھی قتل کر رہے ہیں جو اس پوری دنیا میں صرف میں جانتا ہوں“۔

بادشاہ نے حیران ہو کر پوچھا”وہ کون سا فن ہے“ مجرم بولا”جناب میں دنیا کا واحد شخص ہوں جو گھوڑے کو اڑنا سکھا سکتا ہے‘ میرے بعد یہ فن بھی ختم ہو جائے گا“ بادشاہ نے حیرت سے پوچھا”کیا تم واقعی یہ کر سکتے ہو“ مجرم نے جواب دیا”جناب میں دو سال میں گھوڑے کو اڑا سکتا ہوں“ بادشاہ نے جلاد کو حکم دیا‘اسے دو سال اور میرا گھوڑا دے دو‘ یہ اگر دو سال میں گھوڑے کو اڑنا نہ سکھا سکا تو تم اس کی گردن اڑا دینا‘ جلاد نے مجرم کو گھوڑا اور دو سال دے دیے۔

جرم گھوڑا لے کر جیل آیا تو قیدیوں نے اس سے کہا‘ بے وقوف انسان تم اچھی طرح جانتے ہو تم گھوڑے کو اڑنا نہیں سکھا سکو گے‘ تمہیں یہ رسک لینے کی کیا ضرورت تھی؟ مجرم نے قہقہہ لگا کر جواب دیا‘ پہلی بات یہ ہے مجھے دو سال مل گئے ہیں‘ ان دو سالوں میں ہو سکتا ہے بادشاہ مر جائے‘ ہو سکتا ہے میں مر جاؤں اور یہ بھی عین ممکن ہے گھوڑا اڑنا سیکھ جائے۔یہ واقعہ زندگی گزارنے کی شان دار تکنیک ہے‘ میں ہر مصیبت‘ ہر مشکل میں یہ واقعہ یاد کرتا ہوں اور مجرم کی طرح ٹائم گین کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘ آپ یاد رکھیں مشکل سے نبٹنے کا سب سے بہترین طریقہ ٹائم ہے‘ ٹائم گین کریں۔

ٹائم انسان کو بڑے بڑے بحرانوں سے نکال لیتا ہے‘ آپ کے خلاف مقدمہ بن گیا‘ ٹائم گین کریں‘ نوکری جا رہی ہے‘ ٹائم گین کریں‘ انکوائری چل رہی ہے‘ ٹائم گین کریں‘ کوئی چیز بیچنی ہے ٹائم گین کریں‘ آپریشن کرانا ہے اگر ایمرجنسی نہیں تو ٹائم گین کریں‘ وعدہ توڑنا ہے‘ پارٹنر شپ ختم کرنی ہے‘ طلاق دینی ہے‘ بچے کی تعلیم بند کرنی ہے‘ وینٹی لیٹر پر پڑے مریض کی نلکیاں اتارنی ہیں‘ خودکشی کرنی ہے‘ لڑائی کرنی ہے یا پھر مرنا یا مارنا ہے‘ ٹائم گین کریں۔

آپ یہ بات پلے باندھ لیں زندگی کے ہر برے‘غلط اور منفی فیصلے سے پہلے ٹائم گین کریں‘کوئی تعلق‘ کوئی رشتہ‘ کوئی معاہدہ‘ کوئی وعدہ توڑنے سے پہلے بھی ٹائم گین کریں‘ آپ کبھی نقصان میں نہیں رہیں گے‘ آپ بس گھوڑے پالنے والے اس شخص کی طرح سوچیں ہو سکتا ہے کل مجھے سزا دینے والا دنیا میں نہ ہو‘ یہ بھی ہو سکتا ہے کل میں دنیا میں نہ ہوں اور یہ بھی عین ممکن ہے گھوڑا اڑنا سیکھ جائے‘ہو سکتا ہے ہم آج جس چیز کو ناممکن سمجھ رہے ہوں یہ کل کو گاڑی‘ جہاز‘ موبائل فون اور اینٹی بائیوٹک کی طرح عین ممکن ہو چکی ہو چناں چہ آپ بس ٹائم گین کریں‘ اللہ سے مدد کی دعا کریں اور پھر اس فارمولے کا اثر دیکھیں‘ آپ گھوڑے کو اڑتا ہوا دیکھیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi