17/07/2025
آج میں پھر آپ کے سامنے جھولی پھیلا رہا ہوں۔۔۔۔
یہ جھولی ایک ماں کو اسکا لخت جگر ڈھونڈ کر دینے اور ایک باپ کو اسکی آنکھوں کا ٹھنڈک دینے کے لئے پھیلا رہا ہوں۔
اس بچی کا نام عائشہ ہے اور والد کا نام فضل عظیم ہے۔ عائشہ اپنے والد کو چاچا کہہ کر پکارتی تھی۔
عائشہ دو سال کی تھی جب 28 اکتوبر 2010 کے روز گھر کے باہر سے اغواء کی گئی تھی۔۔۔ عائشہ کی رہائش کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں تھی۔ مادری زبان پشتو ہے۔
عائشہ کے گم ہونے کے بعد سے آج تک والدین نے چین اور سکون نہیں دیکھا۔ اور وہ اس امید سے اپنی زندگی کا ایک ایک دن گن رہے ہیں کہ عائشہ ضرور گھر لوٹے گی۔
میں اپنے فیسبک پیج کے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر آپ کے سینے میں دل موجود ہو تو ایک ماں کی تڑپ کا ضرور احساس ہوگا۔ اس پوسٹ کو ضرور شئیر کریں گے ۔
اگر یہ پوسٹ عائشہ تک پہنچتی ہے تو عائشہ سے گزارش ہے کہ عائشہ بیٹی کچھ بھی کرکے نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرکے اپنا پتہ بتاؤ امی ابو تمہیں بہت یاد کررہے ہیں۔۔ تم جن کے پاس ہو انکو کوئی کچھ نہیں کہےگا بس تم ایک بار مل لو۔۔
اور اگر کسی ایسے بھائی تک یہ پوسٹ پہنچے جو عائشہ کے متعلق جانتا ہو تو خدارا اپنی بہن سمجھ کر عائشہ کو والدین سے ملانے میں مدد کریں۔ کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں ۔
+923162529829
17جولائی 2025
27/08/2024
29/07/2024
20/07/2024
18/07/2024
14/07/2024
08/07/2024
15/06/2024