Rafiq Ullah Paracha Official

Rafiq Ullah Paracha Official

Share

Writer
Columnist
Blogger
Reporter
Researcher https://www.facebook.com/rafiqulllahparacha
for contact:
https://www.facebook.com/rafiq.ullah.5036

17/05/2026

With fans 😋

17/05/2026

Maulana manzoor mengal sb

16/05/2026

With Sheikh ul Quran Muhammad Tayyab Tahiri

15/05/2026

مولانا سمیع الحق پشاوری صاحب حرم شریف میں کبوتر کو دانہ کھلاتے ہوئے ۔

15/05/2026

امیر اشاعت التوحید وسنت شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری صاحب کے ساتھ پنجپیر ہاؤس میں ۔

ناشکری کی دہلیز پر دم توڑتا مرد » ہم سب 12/03/2026

ناشکری کی دہلیز پر دم توڑتا مرد

تحریر:رفیق اللّٰہ پراچہ
“گفتار عالم”

کسی کے وجود کو مٹانے کے لیے خنجر یا گولی کی ضرورت نہیں ہوتی، بس لہجے میں تھوڑی سی بے حسی بھر کر ایک جملہ اچھال دینا کافی ہے ”تم نے میرے لیے کیا ہی کیا ہے؟“ یہ محض چند الفاظ ہی نہیں، بلکہ ایک خودکش حملہ ہے جو ایک مرد کی برسوں کی مشقت کو خاک میں ملا دیتا ہے۔ مرد، جو قدرت کی طرف سے ’سائبان‘ بنا کر بھیجا گیا تھا، جب اپنے ہی لگائے ہوئے پودوں سے یہ طعنہ سنتا ہے، تو اس کی جڑیں اندر تک سوکھ جاتی ہیں۔

ایک باپ جب اپنے جوان بیٹے سے یہ سوال ”تم نے میرے لیے کیا ہی کیا ہے؟“ سنتا ہے، تو اسے اپنی زندگی ایک تمسخر محسوس ہونے لگتی ہے۔ وہ باپ جس نے اپنی جوانی کے تمام رنگ اولاد کے مستقبل کی تصویر میں بھر دیے، جس نے اپنی بیماری چھپائی تاکہ گھر کا راشن متاثر نہ ہو، اور جس نے برسوں ایک ہی پرانا جوتا مرمت کروا کر پہنا تاکہ بیٹی کی شادی کا اچھا سا جوڑا خرید سکے، وہ اس سوال کے بعد ساکت کھڑا سوچتا ہے کہ کیا اس کی عمر بھر کی محنت اور جدوجہد اتنی ارزاں تھی؟ باپ کی خاموشی اس وقت عرش ہلا دیتی ہے جب وہ اپنے ہی خون کی نظر میں ’بے وقعت‘ ٹھہرتا ہے۔

اسی طرح جب ایک شریکِ حیات اپنے شوہر کی برسوں کی مشقت کو اس ایک جملے کی بھینٹ چڑھا دیتی ہے، تو وہ اس مرد کے اس ’مان‘ کا جنازہ نکال دیتی ہے جو وہ باہر کی دنیا میں تذلیل سہ کر اور اپنی انا کو کچل کر کماتا ہے۔ مرد باہر ”شیر“ بن کر زمانے سے لڑتا ہے تاکہ اس کے گھر کا آنگن محفوظ رہے۔ لیکن جب اسے گھر کی دہلیز کے اندر سے یہ طعنہ ملتا ہے، تو وہ رشتہ نہیں توڑتا، وہ اپنا آپ پہچان لیتا ہے، اپنی قدر و قیمت جان لیتا ہے، وہ ایک ایسی مشین بن جاتا ہے جو پیسے تو کما کر لائے گی، مگر اب اس کی آنکھوں میں وہ تپاک اور لہجے میں وہ اپنائیت کبھی نہیں ملے گی، کیونکہ اسے اندر سے مار دیا گیا ہے۔

بھائی کا رشتہ ہو یا بیٹے کا، مرد ہمیشہ ایک ’سائبان‘ بننے کی تگ و دو میں نا تمام ہونے والی جدوجہد میں رہتا ہے، لوگ کہتے ہیں مرد روتا نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرد کے آنسو باہر نہیں گرتے، وہ اس کی روح کے اندر گر کر اسے اندر سے بنجر کر دیتے ہیں، بظاہر ان کے آنسو نظر نہیں آتے مگر وہ جب روتا ہے تو خون دل کے آنسو روتا ہے۔ جب اس کی خاموش محنت کو ’نا اہلی‘ کا نام دیا جاتا ہے، اس کی محنت کو بے وقعت سمجھا جاتا ہے تو وہ مرد پتھر کا ہو جاتا ہے۔ اور یاد رکھیے، پتھر درد محسوس نہیں کرتا، لیکن وہ سایہ دینا بھی چھوڑ دیتا ہے۔

بھائی وہ دیوار ہوتا ہے جو بہنوں کی طرف آنے والی ہر تپش کو خود سہتا ہے، وہ زمانے کی طرف سے ان پر برسائے جانے والی تیروں سے ڈھال بن کر ان کی حفاظت کرتا ہے، جب بہنیں اسے یہ باور کراتی ہیں کہ اس کا وجود ان کے لیے بے معنی ہے، تو بھائی کی وہ ہمت جواب دے جاتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ زمانے سے لڑ لیتا تھا۔ بھائی کے لیے اس کی بہن کی خوشی اس کا کل اثاثہ ہوتی ہے، وہ بہنوں کا مان ہوتا ہے، جب بہنیں ایسا رویہ دکھاتی ہیں تو وہ کہیں کا نہیں رہتا۔

مرد کا المیہ یہ ہے کہ معاشرے نے اس کے کندھوں پر لفظ ’مضبوطی‘ کا ایسا بوجھ ڈالا ہے کہ وہ اپنی قربانیوں کا اشتہار نہیں لگا سکتا، اس کی محبت اس کے لفظوں میں نہیں، بلکہ اس کے ماتھے کی لکیروں، پھٹی ہوئی ایڑیوں اور تپتی دھوپ میں بہنے والے اس پسینے میں چھپی ہوتی ہے جس کی بو سے اکثر اپنوں کو کراہت آنے لگتی ہے۔

وہ تمہارے مستقبل کی فکر میں اپنی سسکیاں اپنی ہنسی میں دفن کر دیتا ہے۔ جب اسے یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ اس کی حیثیت محض ایک ”کمانے والی مشین“ کی ہے، تو وہ مشین تو رہتا ہے مگر ”انسان“ باقی نہیں رہتا۔

خدارا! اپنے گھر کے مردوں کو جیتے جی مت ماریں، رشتوں کو حساب کتاب کے ترازو میں مت تولیں۔ کسی مرد کی مشقت کا بدلہ اتارنا تو ناممکن ہے، لیکن اس کی کوششوں کو ایک مسکراہٹ کے ساتھ تسلیم کر لینا اسے ہمالیہ جیسی طاقت دے دیتا ہے۔ یہ جملہ کہ ”آپ ہیں تو ہم ہیں“ ، ایک مرد کے لیے دنیا کے تمام تمغوں سے بڑھ کر ہے۔ یاد رکھیں، جب مرد کا ’مان‘ ٹوٹتا ہے، تو وہ گھر پھر کبھی ’گھر‘ نہیں رہتا، وہ محض اینٹ پتھر کا ایک بے جان ڈھانچہ بن کر رہ جاتا ہے۔

ناشکری کی دہلیز پر دم توڑتا مرد » ہم سب کسی کے وجود کو مٹانے کے لیے خنجر یا گولی کی ضرورت نہیں ہوتی، بس لہجے میں تھوڑی سی بے حسی بھر کر ایک جملہ اچھال دینا کافی ہے ”تم نے میرے لیے کیا ہی کیا ہے؟“ یہ محض چند ال...

09/04/2022

Welcome to my page
Here you can find something interesting.

Pakistani mazdoor jin ka istiqbal american vice president ne kya tha |پاکستانی مزدور کا استقبال 01/04/2022

سیاست کو چھوڑیں یہ ویڈیو دیکھیں جس میں آپ جان سکیں گے ایک ایسے پاکستانی مزدور جن کو تعلق کراچی سے تھا۔۔انہیں سرکارئ طور پر امریکہ نے مدعو کیا اور ایئرپورٹ پر امریکی نائب صدر نے ویلکم کیا۔۔


Pakistani mazdoor jin ka istiqbal american vice president ne kya tha |پاکستانی مزدور کا استقبال Hello friends!In this video I am going to share very interested and historic story whith you.guys do you know the poor Pakistani who is welcomed by American ...

Will the No-confidence motion succeed? | کیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی؟ 23/03/2022

کیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی؟
کیا لوگ خان صاحب سے مطمئن ہیں؟

اگر ویڈیو پسند آئے تو شئیر کیجئے
مزید ویڈیوز کے لیے چینل سبسکرائیب کیجئے۔

Will the No-confidence motion succeed? | کیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی؟ Hello friends In this video you will get to know the opinion of Pakistani people about the Prime Minister of Pakistan.either they still trust on Imran khan o...

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi
78601