29/12/2023
🥀 مسائل غسل 🥀
*منی کے نکلنے سے غسل کیوں ہے*✍️
*اور پیشاب سے کیوں نہیں؟*👉
*(۱) منی کے نکلنے سے غسل کا واجب اور لازم ہونا اور پیشاب سے واجب نہ ہونا شریعت اسلامیہ کی بڑی خوبیوں میں سے اور رحمت و حکمت و مصلحت الٰہی سے ہے کیونکہ منی سارے بدن سے نکلتی ہے، اس لیے خدا تعالیٰ نے منی کا نام "سلالہ" رکھا ہے ۔ منی انسان کے سارے بدن کا ست ہوتا ہے جو بدن سے رواں ہو کر بالآخر پشت کے راستہ سے نیچے آتی ہے اور عضو تناسل سے خارج ہوتی ہے۔ اس کے نکلنے سے بدن کو بہت ضعف پہنچتا ہے اور پیشاب و پاخانہ صرف کھانے پینے کے فضلے ہوتے ہیں جو مثانہ و معدے میں جمع رہتے ہیں اس لیے منی کے نکلنے سے بہ نسبت پیشاب و پاخانہ کے جسم کو بہت کمزوری لاحق ہوتی ہے اور پانی کے استعمال سے وہ کمزوری نہیں رہتی ہے۔*
*(۲) نجابت (ناپاکی ) سے جسم میں گرانی و کاہلی و کمزوری و غفلت پیدا ہو جاتی ہے اور غسل سے دل میں قوت و نشاط و سرور اور بدن میں سبکساری پیدا ہوتی ہے جب انسان صحبت سے فارغ ہوتا ہے تو اس کا دل انقباض اور تنگی کی حالت میں ہوتا ہے اور اس پر تنگی اور غم سا طاری ہو جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو نہایت تنگی و گھٹن میں پاتا ہے اور جب دونوں قسم کی نجاستیں دور ہو جاتی ہیں اور اپنے بدن کو ملتا اور غسل کرتا ہے اور صاف کپڑے بدل کر خوشبو لگاتا ہے تب اس کی تنگی دور ہو جاتی ہے اور خوشی محسوس ہوتی ہے، پہلی حالت کو حدث اور*
*دوسری حالت کو طہارت کہتے ہیں۔*
*(۳) حاذق طبیبوں نے لکھا ہے کہ ج**ع کے بعد غسل کرنا بدن کی تحلیل شدہ قوتوں اور کمزوریوں کو لوٹا دیتا ہے اور بدن و روح کیلئے نہایت مفید ہے اور غسل نہ کرنا بدن و روح کیلئے سخت مضر ہے، اس امر کی خوبی پر عقل و فطرت سلیمہ کافی گواہ ہیں، نیز اگر شارع علیہ السلام پیشاب و پاخانہ کے بعد غسل کرنا لازم ٹھہراتے تو لوگوں کو سخت حرج ہوتا اور وہ محنت و مشقت میں پڑ جاتے جو حکمت اور رحمت و مصلحت الہی کے خلاف ہے۔*
*(۴) ج**ع (صحبت) سے تلذذ ہوتا ہے اور اس سے ذکر الہی سے غفلت ضرور ہو جاتی ہے اسی لیے اسکی تلافی کیلئے غسل کیا جاتا ہے۔*
*(۵) منی کے نکلنے سے بدن کے تمام مسامات کھل جاتے ہیں اور کبھی ان سے پسینہ نکلتا ہے اور پسینہ کے ساتھ اندرونی حصہ بدن کے گندے مواد بھی خارج ہوتے ہیں جو مسامات پر آکر ٹھہر جاتے ہیں ، اگر ان کو نہ دھویا جائے تو خطرناک امراض پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔*
*(المصالح العقلیہ ص ۱۳۵، اور تفصیل دیکھئے اسرار شریعت وحجتہ اللہ البالغہ )*
*( مکمل و مدلل مسائل رفعت قاسمی)*
=================
#اردوغان